30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہے اور اہلِ علم کے علم میں اِضافہ کا سبب بن رہاہے۔دُعا ہے کہ اللہ تعالٰی امیرِاہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی اِس حسین کاوِش کو قبول فرمائے اور اُن کے طفیل اُمتِ مُصطفیٰ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمپر کرم فرمائے، آمین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(931) حضرت مولانا حافظ بشیر احمد مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرس جامعہ مہرویہ رضویہ، جلوال ، تحصیل جنڈ، ضلع اٹک، پنجاب ، پاکستان)
ویسے تو بے شمار نُفُوسِ قُدسیہ صراطِ مستقیم دِکھانے کیلئے ہی اللہ تعالٰی نے پیدا فرمائی ہیں لیکن موجودہ زمانہ میں اُن کو ہاتھوں کی انگلیوں پر احاطۂ شُمار میں لانا بعید نہیں ۔اللہ تعالٰی اِن ہستیوں کا سایہ ہمارے سروں پر قائم و دائم رکھے، آمین۔
امیرِاہلسنّت مُدَّظِلُّہُ العَالِینے مَدَنی چینل کا آغاز فرما کر اُمت ِ مُسلِمہ پر احسانِ عظیم فرمایا ہے۔اللہ تعالٰی اپنے حبیبِ مکرّمصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے صدقے اُنہیں بہترسے بہترصِلہ عطا فرمائے ، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(932) حضرت مولانا حافظ محمد یونس دریائی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرس جامعہ قادریہ رضویہ، سردارآباد (فیصل آباد) پنجاب ، پاکستان)
مَدَنی چینل کے آغازپر آپ کو دِل کی اَتھاہ گہرائیوں سے مُبارکباد پیش کرنے کی سعادت حاصل کرتاہوں ۔اللہ تعالٰی ہم سب کا حامی و ناصرہو، آمین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(933) حضرت مولانا محمد بلال قادری نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرس شعبہ درسِ نظامی و ناظمِ تعلیمات دارالعلوم امینیہ رضویہ ، محمد پورہ، سردارآباد (فیصل آباد ) پنجاب، پاکستان)
یہ واحد ٹی وی چینل ہے کہ جس کا لمحہ لمحہ اِسلام کی تعلیمات میں صَرف ہورہا ہے، جبکہ بَہُت سے ٹی وی چینل اِسلام کے نام پر لوگوں کو شہد میں زَہر ملا کر پیش کررہے ہیں ۔اللہ تعالٰی مَدَنی چینل کو سدا سلامت رکھے۔ مَدَنی چینل کی اِنتظامیہ کو مزید اِستقامت وترقی عطا فرمائے اور اس راستہ میں حائل تمام رُکاوٹوں کو دُور فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(934) مولانا حافظ ڈاکٹر غلام محی الدین نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(ناظم اعلیٰ ادارہ جامعہ نقشبندیہ رضویہ ، چھوناوالہ ، حاصل پور ، ضلع بہاولپور ، پنجاب ، پاکستان)
مَدَنی چینل آج کے دور کی ضرورت تھی، اس چینل کے ذریعے صحیح اِسلام کی ترویج و اِشاعت، عقائدِ اہلسنّت، مسلکِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ اور تاریخِ اہلسنّت کی وضاحت بخُوبی ہورہی ہے ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(935) حضرت مولانا حافظ محمد شفیع مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامعہ محمدیہ مدینۃ العلم ، اڈا نمبر۲تلمبہ، تحصیل میاں چنوں ، ضلع خانیوال ، پنجاب ، پاکستان)
لوگوں کا مَدَنی چینل کے بارے میں بَہُت اچھا تأثُّرہے، یہ اچھا کام ہے جس سے مَسلک کو تقویت پَہُنچ رہی ہے اور مسلک ِاہلسنّت کی اِشاعت ہورہی ہے ، اس کے فائدے ہی فائدے ہیں ۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ حُضُور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے صدقے و طفیل ذِمَّہ داران کی عمر اور صحت میں بَرَکتیں عطا فرمائے ، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(936) حضرت مولانا محمد ساجد خان کریمی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(طیبہ قرآن اکیڈمی ، سعادت کالونی ، تحصیل ٹیکسلا ، ضلع اٹک یا راولپنڈی، پنجاب ، پاکستان)
دعوتِ اسلامی کا مَدَنی چینل اِس پُرفِتَن دور میں کسی نعمت سے کم نہیں ، میڈیا کی پھیلائی ہوئی فحاشی وعُریانی اور دِینی گمراہی کے مقابلے میں ایک عظیم کاوِش ہے۔اللہ ربُ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع