30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(927) حضرت مولانا عبدالحی جتوئی نعیمی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد ستقبائی ، شہرجاتی ، ضلع ٹھٹھہ شریف ، باب الاسلام سندھ، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّدعوتِ اسلامی کی جانب سے رِسالہ ’’ فیضانِ زکوٰۃ ‘‘ ملا، بَہُت خوشی ہوئی۔یہ دعوتِ اسلامی کی دِینی خدمات کی مقبولیت ہے جو روز بروز بڑھتی چلی جارہی ہے۔اورپھر مزید اب مَدَنی چینل نے بھی دُھوم مچادی ہے، ہمارے یہاں مَدَنی چینل کو بَہُت مقبولیت حاصل ہوئی ہے، عوام و خواص نے بھی تعریفی کلمات فرمائے ہیں ، یہ اِنْ شَآ ءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اہلسنّت وجماعت کی عظیم خدمت کا ذریعہ بنے گا۔اور ہم حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔقادری رضوی دامت برکا تہم العالیہ اور مرکزی مجلس شوریٰ دعوتِ اسلامی کے مشکور ہیں جو اَنتھک کوشش کرکے آقائے نامدارصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے دینِ متین اورعشقِ مصطفٰیصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے لئے جِدّوجُہد فرمارہے ہیں ۔اللہ عَزَّوَجَلَّ انہیں کامیابی عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(928) حضرت مولانا پیر سید عبدالجبار شاہ چشتی سوہاوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(سجادہ نشین دربارِ عالیہ سوہا وہ شریف، ناظم جامعہ غوثیہ فیض القرآن، ڈھلی ، باغ ، کشمیر)
دعوتِ اسلامی کے مَدَنی چینل کے حوالے سے کچھ کہنے سے قبل دعوتِ اسلامی کا ہر پہلو قابلِ تعریف ہے۔بالخصوص مَدَنی چینل حضرت صاحب کی طرف سے ہر کلمہ گو کے لئے ایک بڑا تحفہ ہے اور بالخصوص ایسے دور میں جب ہرطرف نفسانفسی کا عالَم ہے، لوگوں کے پاس علمِ دِین حاصل کرنے کیلئے وقت نہیں ہے، میڈیا کے اِس دور میں اِس کی اَہمیت اور زیادہ بڑھ گئی ہے اور یہ وقت کی ضرورت تھی، مَدَنی چینل سے بے شماربچے ، بوڑھے اورجوان اپنے گھروں میں رہ کر اسلامی تعلیمات سے آگا ہی حاصل کررہے ہیں ۔ایسے وقت میں جب اِسلام دُشمن قُوَّتیں ہرطرف سے اِسلام کے خلاف پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں ، جس میں وہ میڈیا کا سہارا لے کر اپنے نظریات ، اپنی ثقافت کو پھیلانے کی کوشش کرتی ہیں ، اُن کی رُکاوٹ کے لئے مَدَنی چینل بھرپور کردار ادا کرے گا ۔دعوتِ اسلامی کی تمام کاوشیں اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اُس کے رسُولصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی رضا کے لئے ہوتی ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ لاکھو ں کی تعداد میں بے نماز، نمازی بن رہے ہیں ، سُنَّت کے تارِک نہ صرف سُنَّتیں اپنا رہے ہیں بلکہ دوسروں کو تبلیغ کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں ، سینماؤں کا رُخ کرنے والے مسجدوں کو آباد کرنے لگے ہیں ، گلوکار گانے کی بجائے سرکارصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے نعت خواں بن رہے ہیں ، دوسروں کو دُکھ دینے والے لوگوں کا سہارا بن رہے ہیں ۔جو بھی دعوتِ اسلامی سے وابسطہ ہوا اُس نے اِس ماحول کو قبول کرکے اپنے اُوپر نافذ کرلیا، دیکھتے ہی دیکھتے اُس کی زندگی میں اِنقلاب آگیا۔
میری ہرکلمہ گو سے گزارِش ہے کہ مَسلکی تَعَصُّب کو چھوڑ کر اِس تحریک کے ساتھ وابستگی اِختیار کریں ، اللہکریم جلَّ جلالہٗ دونوں جہاں میں سعادتیں عطا فرمائے گا۔ میری دُعا ہے کہ اللہکریم ، حُضُور پاکصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے طفیل اس تحریک کو ہرمیدان میں کامیابی عطا فرمائے اور امیرِاہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کا سایہ تادیر عوامِ اہلسنّت پر قائم رکھے ، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(929) حضرت مولانا صاحبزادہ محمد منور حسین مجددی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(چیف ایڈیٹر ماہنامہ فکرِ اسلامی ، خطیب جامع مسجد غوثیہ رضویہ ، بہاری کالونی، گجرانوالہ، پنجاب، پاکستان)
اللہ تعالٰی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ جس نے حُضُور پُرنُور احمد مصطفٰے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے صدقے سے اہلسنّت وجماعت میں جو تبلیغی ، اِصلاحی، تربیتی اور تنظیمی خلا تھا، اس کو پور ا کرنے کیلئے دعوتِ اسلامی کی شکل میں ایک منظم ، متحرک اور عظیم تحریک عطا فرمائی ، جس کے علماء ومشائخ کے سُنَّتوں بھرے بیانات سے اہلسنّت کے دِل پُر نُور اور چہرے سُنَّتِ مصطفٰے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے مُزیّن ہورہے ہیں ، اور اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ تا قیامت ہوتے رہیں گے۔
اِس دور میں الیکٹرانک میڈیا نے فحاشی و عُریانی میں بَہُت ترقی کی ، مگر اِس فحاشی وعُریانی کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک مکمل اِسلامی الیکٹرانک میڈیا کی ضرورت تھی، جو فَقَط اہلسنّت کی تبلیغی ، تربیتی اورتنظیمی کاموں سے اہلِ اسلام کو رُوشناس کرواتا۔اس کمی کو اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل نے پورا کردیا ہے ۔بے شک مَدَنی چینل کی اِنتظامیہ اور امیرِدعوتِ اسلامی مبارک باد کے مُستحق ہیں ۔اللہ تعالٰی اپنے محبوب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے صدقے سے مَدَنی چینل کو حاسدین کے حسد سے اور منافقین کی منافقت سے بچائے رکھے ، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(930) حضرت مولانا قاری سعید احمد چشتی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( مدرس جامعہ مہرویہ رضویہ، جلوال ، تحصیل جنڈ، ضلع اٹک، پنجاب ، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل مقبول ِعام و خاص ہوگیا ہے، عوام کو وُضُو ونماز کا طریقہ پریکٹیکل کرکے بتایا جاتا ہے، اور عاشقانِ رسُول کو بھی خُوب نعتیں سُننے کا موقع مُیسَّرہوتا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع