30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ستیزہ کار رہا ہے اَزل سے تااِمروز
چراغِ مُصطفوی سے شرارِ بُولہبی
مَدَنی چینل ظلمتوں اور گھٹا ٹوپ تاریکیوں کے مقابلہ میں نُورکی ایک روشن کِرن ہے، اس کی جتنی تحسین کی جائے کم ہے۔
نورِ خُدا ہے کفر کی حرکت پہ خندہ زن
پھونکوں سے یہ چراغ بُجھایا نہ جائے گا
اگرچہ بُت ہیں جماعت کی آستینوں میں
ہمیں ہے حکمِ اذاں لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ
مولیٰ عَزَّوَجَلَّاوراُس کے پیارے حبیب ِکریم ر ء وف رحیم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے کرمِ عمیم سے اُمیدِواثق ہے کہ مَدَنی چینل ضَلالت و جہالت کے مقابلہ میں دینِ اِسلام کی تبلیغ ، شرعی تعلیمات کی اشاعت اور نیکیوں کے پھیلاؤ کا اَہم ذریعہ ثابت ہوگا۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(924) شہزادۂ تلمیذ محدثِ اعظم پاکستان اُستاذالعلماء مفتی خان محمد رحمانی علیہ رحمۃ اللہ الغنی حضرت مولانا صاحبزادہ افتخار احمد عباسی مُدَّظِلُّہُ العَالِی (رئیس الجامعۃ سردار العلوم غوثیہ رضویہ ، باندی، نواب شاہ ، باب الاسلام سندھ، پاکستان )
فقیرکو چند مرتبہ مَدَنی چینل دیکھنے کی سعادت حاصل ہوئی ہے، زیادہ وقت اس چینل کو نہیں دیکھ سکا ہوں ، اَلبتّہ کسی چیزکو پَرکھنے کے لئے چند لمحوں کی رَفاقت کافی ہوتی ہے، اس لئے فقیرکی بھی یہی رائے ہے جو ہر عاشقِ رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی رائے ہے ، یعنی یہ وہ چینل ہے جو ہربُرائی سے طاہر (پاک) بھی ہے مُطَہّر (پاک کرنے والا) بھی۔میرے خیال میں اگر کوئی شخص اس چینل کو روزانہ چند گھنٹے پُرسکون ہو کر دیکھ لے تو وہ اس سے کم از کم اِتنے فوائد ضرور حاصل کرسکتا ہے کہ نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ اور دیگر اُمورِ اسلامی صحیح اور شریعت کے مطابق ادا کرسکے گا، اور یہ کام اگر وہ شخص کسی مدرسہ میں جا کر سیکھے تو اُسے ایک سے دو سال لگ سکتے ہیں ۔ امیرِدعوتِ اسلامی مُدَّظِلُّہُ العَالِیکے جتنے بیانات آتے ہیں وہ ہمارے اور سب دیکھنے والوں کے دِلوں کو ہلا دینے والے ہیں اور اِسی چیزکی آج ضرورت ہے کہ بات ایسی کی جائے جو دِل میں اُتر جائے۔ یہی وجہ ہے کہ ایک مردِ مجاہد نے چند حضرات کی رَفاقت میں ایک تحریک کی بنیاد عشقِ رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر رکھی اور آج وہ ایک تنا وَرْ درخت بن کر پوری دُنیا میں پھیل چکی ہے، اور اس کی شاخیں 66ممالک میں پَہُنچ گئی ہیں ، مگر میں تو کہتا ہوں کہ مَدَنی چینل کے ذریعے اب دعوتِ اسلامی ، فیضانِ اعلیٰ حضرت اور فیضانِ عطارؔاِتنے ممالک میں پَہُنچ چکا ہے، جس کا اندازہ شاید دعوتِ اسلامی کو بھی نہیں ہوگا۔
میری دُعا ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس چینل کو اور اس کے تمام معاونین اور کام کرنے والوں کو اجرِ عظیم عطا فرمائے اور اللہکریم عَزَّوَجَلَّ امیرِدعوتِ اسلامی ، شیخ طریقت حضرت علامہ مولانا الحاج محمد الیاس قادری زَادَاللہ تََعَالٰی شَرْفاًوَفَضْلًاکو عُمرِخضر عطا فرما کر اُن کا سایہ تادیر ہم پر قائم رکھے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(925) شہزادہ ٔخلیفہ حجۃ الاسلام حضرت صاحبزادہ سیِّد نورالحسن جیلانی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(غوثیہ چوک ، امریکن کوارٹر ، حیدر آباد، باب الاسلام سندھ ، پاکستان)
فقیر کا تَعلُّق ہمیشہ اُس طبقہ سے رہا ہے کہ جو اِس بات کا قائل ہے کہ ٹی وی نہیں بلکہ ٹی وی کا اِستعمال غَلَط ہے، لہٰذااس آلہ کو بُرا نہ کہا جائے کیونکہ چیزیں غَلَط نہیں ہوتیں بلکہ چیزوں کا اِستعمال صحیح اور غَلَط ہوتا ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِعَزَّوَجَلَّآج اِسی ٹی وی کی بدولت کئی اِسلامک چینل ز میں مَدَنی چینل بھی خُوب تبلیغِ دین اور حُبِّ رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شمع قُلُوب میں فروزاں کرنے کا ذریعہ بنا ہوا ہے۔ اللہتبارک وتعالیٰ امیرِاہلسنّت دامت برکا تہم العالیہ اور آپ کے رُفقاء کے علم وعمل اور عمرمیں بَرَکت عطا فرمائے اور اِصلاحِ دین کی میٹھی میٹھی نشستیں سجانے والے اس مَدَنی چینل کوخوب ترقی وکامرانی عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(926) حضرت مولانا پیر غلام محی الدین شاہ مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامعہ سعیدیہ فیض المدارس، رحیم یار خان ، پنجاب، پاکستان)
آج کے اِس پُرفِتَن الیکٹرانک میڈیا کے دَور میں جہاں فحاشی و عُریانی کا بازار گرم ہے، وہاں عقائد ِباطِلہ کا پَرچار بھی اس اَہم ترین ذریعۂ ابلاغ کی وجہ سے کسی سے ڈھکا چُھپا نہیں ہے۔چُنانچِہ مسلک ِ حق اہلسنّت کی طرف سے اپنے مسلک کے دِفاع اور عوام النّاس تک شرعی مسائل اور اِصلاحِ اَعمال کے حوالے سے ایک اِسلامی چینل کا آغاز ناگُزیر تھا۔یہ سعادت دعوتِ اسلامی کے حصہ میں آئی جو اس کے لیے طُرئہ اِمتیاز ہے۔ اللہعَزَّوَجَلَّاپنے محبوب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے طفیل اس تحریک کو مزید ترقی اور اِستحکام نصیب فرمائے اور تمام سُنّی بھائیوں کو اس تحریک کا معین و مدد گار بنائے، آمین۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع