30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(920) حضرت مولانا حافظ مفتی محمد رمضان جماعتی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرسہ شوکت الاسلام ، جامع مسجد پیپل والی ، ایوب روڈ ، خانیوال ، پنجاب، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ راقم کو مَدَنی چینل جس وقت دیکھنے کا اِتّفاق ہوا، اس وقت دعوتِ اسلامی کی ’’ جیل خانہ جات میں خدمات ‘‘ کا ذکرِ فرحت اثر جاری تھا، یہ سُن کر اِنتہائی مَسرَّت ہوئی کہ ہماری پیاری اور محبوب تنظیم دعوتِ اسلامی نے بَہُت سارے قیدیوں کو جیل کے اندر ہی درسِ نظامی (عالم کورس) کی نعمت پانے کا موقع فراہم کیا ہے اور کئی قیدی اس نعمت عظمیٰ سے بہرہ مند ہو بھی چکے ہیں ۔
مولائے کریم عَزَّوَجَلَّ امیر اہلسنّت بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی زید مجدہٗ کوبہترین جزا سے نوازے، جنہوں نے ہر اُس جگہ بھی ہدایت کے پھولوں کا باغ کھلایا ، جہاں ہر طرف معاشرے کے ناسوروں نے بُرائیوں کے کانٹے بچھا رکھے ہیں ۔ قربان جائیں امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کی نیکی کی دعوت دینے اور بُرائی سے منع کرنے پرکہ ایک مجرم اس سے پہلے کہ وہ جیل سے واپس آکر دوبارہ معاشرے کی فضا کو مُکَدَّر کردے، حالتِ قید ہی میں سُنَّتِ مصطفٰے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی تصویر اور زُلفِ محبوب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا اسیربنا کر ایسا رنگ چڑھادیا جاتا ہے کہ اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اب وہ واپس جا کر دنیا اور عزیز و اقارب کیلئے سچے تائب کا بہترین نمونہ بن جاتا ہے ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(921) حضرت مولانامحمد حنیف ناصر القادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(صدرعلماء اتحاد کونسل ، رینالہ خورد، وخطیب جیکب آباد ، ضلع قصور ، پنجاب، پاکستان)
غلاظتوں کو صاف کرنے کے لیے بارانِ رحمت کی طرح مَدَنی چینل برس رہا ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ اسے ہمیشہ دائم و قائم رکھیِ اور دین کی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے ۔ اللہ ربُّ العزّت عَزَّوَجَلَّ حضرت مولانا محمد الیاس عطارؔقادری دامت برکا تہم العالیہ کو عمرخضر عطا فرمائے، آمین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(922) خلیفہ آستانہ عالیہ بریلی شریف مولانا ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(شیخ الحدیث ومہتمم جامعہ جلالیہ رضویہ مظہرالاسلام، داروغہ والا، مرکزالاولیاء لاہور)
اِسلامی تعلیمات کے لئے یہ طریقۂ تبلیغ اِختیارکرناوقت کی اہم ضرورت ہے۔اِس سلسلہ میں پرنٹ میڈیااورالیکٹرانک میڈیااَہم کرداراداکررہا ہے۔چُنانچِہ اِسی ضرورت کو پوراکرنے کے لئے مَدَنی چینل میدانِ عمل میں اُترا ہے۔اللہ تعالٰی اسے مقاصدِحسنہ میں کامیابی عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(923) خلیفہ وتلمیذ خلیفہ مفتی اعظم ہند مفتی محمدحسین قادری سکھروی علیہ رحمۃ اللہ الغنی حضرت مولاناشمیم الحسن قادری رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(سابق خطیب مرکزی جامع مسجد سوئی، بلوچستان ، حال مقیم رحیم یارخان ، پنجاب، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِعَزَّوَجَلَّوہ گھڑی کتنی مُبارک ومَسعود واَرْجمند تھی، جب دعوتِ اسلامی کا قیام عمل میں آیا ، جس نے اٹھائیس سال کے قلیل عرصہ میں ایک عظیم الشّان اِنقلاب برپا کردیا، سوئی ہوئی سُنّی قوم کو بیدار ومتحرک کردیا، تقریباً 36شعبہ جات میں دعوتِ اسلامی کے کارہائے نمایاں اور66ممالک میں اِس کی وُسعَت اور ہمہ گیری نے نہ صرف دُنیائے سُنِّیت سے خراجِ تحسین حاصل کی ، بلکہ اپنوں اور بیگانوں کو محوِ حیرت بنادیا۔ ؎
ہوا ہے گو تندو تیز لیکن چراغ اپنا جلارہا ہے
وہ مردِدَرویش جس کو حق نے دیئے ہیں اندازِ خُسروانہ
میراحُسنِ ظن اور حُسنِ اعتقاد توامیرِاہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے بارے میں یہ ہے کہ ’’ ھُوَمُعْجِزَۃٌ مِنْ مُعْجِزَاتِ سَیِّدِالْمُرْسَلِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وَسَلَّم ‘‘ مولائے کائنات عَزَّوَجَلَّاُن کی عمرمیں بَرَکت عطا فرمائے اور دُنیائے سُنِّیَتکواُن کے فُیُوض وبَرَکات سے مالا مال فرمائے، حاسدوں کے حسداور شریروں کے شر سے انہیں ، اُن کے رُفقائے کار اور دعوتِ اسلامی کو بچائے رکھے، آمین۔
مَدَنی چینل کا اِجرا دَورِ حاضر کا اِنتہائی اَہم ترین تقاضا تھا ، جسے امیرِاہلسنّت دامت برکاتہم العالیہنے اپنی مساعیٔ جمیلہ اور مرکزی مجلس شوریٰ کے تعاون سے پورافرمادیا ہے۔آج جبکہ شیطانی اور طاغوتی طاقتوں نے میڈیا کے ذریعے پوری دُنیا پر اپنا جال پھیلادیا ہے، اِسے پوری طرح فحاشی وعُریانی، بدمذہبی ولادینیّت اور اَفکارِفاسدہ کی اِشاعت کا ذریعہ وسبب بنادیا ہے ، ایسے میں مَدَنی چینل کا اِجراء قابلِ صد مبارکباد عمل ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع