30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
قادری دامت برکاتہم العالیہ نے خُصُوصاً نوجوانوں کی زندگی میں مَدَنی اِنقلاب برپا کردیا ہے اورانہیں قرآن و سُنَّت کے راستے پر چلا دیا ہے۔ آپ کے بیانات سننے کی مجھے بھی سعادت حاصل ہوئی ہے، یقیناً آپ کے منہ سے نکلی ہوئی ہر بات دِلوں کودِین کی طرف پھیر دیتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ کی خُصُوصی نگاہِ کرم سے مَدَنی چینل کا آغاز ہو گیا، جس سے نہ صرف دِین کا کام ہورہا ہے بلکہ آپ کا مَدَنی مَقصَد پورا ہورہا ہے۔ جس سے ان گنت غیرمسلم بھی جوق در جوق اِسلام کے دائرہ میں داخل ہورہے ہیں اور آپ کے فیضانِ نظرسے مُستَفِید ہورہے ہیں اور جب بھی آپ کے بیانات سننے یا دیکھنے کی سعادت حاصل ہوتی ہے تو وہی خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ اور عشقِ مصطفٰے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمجو حضرت بابا فرید الدِّین گنج شکر، حضرت والی ہند حضرت خواجہ غریب نوازمُعین الدِّین اجمیری اور پیرانِ پیر، محبوبِ سبحانی شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہم اللہ تعالٰی اور دوسرے بُزُرگوں کی تحریروں اور زندگیوں سے ملتا ہے ۔
آپ زید مجدہٗ کے بیانات کی V.C.D دیکھنے سے بھی معلوم ہوا کہ امیر اہلسنّت دامت برکا تہم العالیہ آقا صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی ہر ہر سُنَّت کو دِیوانہ وار اپناتے ہیں ۔ اسی وجہ سے دعوتِ اسلامی پوری دُنیا میں دن گیارھویں اوررات بارھویں ترقی کی منازل پر گامزن ہے، اور مَدَنی چینل مسلمانوں کے عقائد و اَعمال اور دین و دُنیا کی بہتری کا سبب بن چکا ہے۔ مَدَنی چینل کے آغاز نے آئندہ آنے والی نسلوں پر ایک بَہُت بڑا اِحسان کردیا ہے اور آج کے پُرفِتَن دور میں دوسرے چینل بے حیائی کا سامان بنے ہوئے ہیں اور آپ دامت برکاتہم العالیہ کی نظرِ کرم سے مَدَنی چینل نے ان کا سدِّباب کیا ہے، بلکہ اسلام کے عَلَم کو بلند کیا ہے۔
ہماری دُعا ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلّ َ امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کا سایہ تادیر دعوتِ اسلامی پر قائم رکھے، دعوتِ اسلامی کے تمام مدنی کاموں میں مزید ترقی عطا فرمائے ، ہماری آنے والی نسلوں کو پیارے آقا صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سُنَّتوں کو اپنانے اور مَدَنی چینل کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرما ئے ، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(916) حضرت مولانا سیِّد محمد شمس الحق مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم جامعہ ریاض العلوم محمد کریم سلطانی ، پیپلز کالونی، سردار آباد (فیصل آباد) ، پنجاب، پاکستان)
آپ دامت برکا تہم العالیہ نے جو اِنقلابی قدم اُٹھایا ہے ، قابلِ ستائش ہے۔ میری رائے کے مطابق نیکی میں تاخیر نہیں کی جاتی، اس لئے اس عظیم کاوِش کو خُلُوصِ نیت سے آگے بڑھائیں اور عند اللہماجور ہوں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(917) حضرت مولاناولی محمد قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد گلزار مدینہ، ضلع ٹھٹھہ شریف ، پنجاب، پاکستان)
فقیرکو یہ جان کر بڑی خوشی ہوئی کہ تبلیغ قرآن وسُنَّت کی تحریک دعوتِ اسلامی نے الیکٹرانک میڈیا کو اپنے اِستعمال میں لا کر اس پر دِین بالخصوص سرکارِ مدینہصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی سُنَّتوں کی ترویج و اِشاعت کا جو کام شروع کیا ہے یہ قابلِ تقلید و لائقِ تحسین ہے، اِس کی اہلسنّت و جماعت کو بڑی ضرورت تھی۔ اَحکام و فضائل وغیرہ جدید موضوعات پر عوام الناس کو آگاہی فراہم کرکے اس عظیم منصوبہ کو دُنیا کے گوشہ گوشہ میں عام کیا جائے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(918) حضرت مولانا علی احمد قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم جامعہ غوثیہ کریمیہ، نیمرغ رہو ، بلوچستان، پاکستان)
مَدَنی چینل کے بارے میں سُن کر بَہُت خوشی ہوئی ۔ ہم دُعا گو ہیں کہ اللہ تبارک و تعالیٰ اس چینل کو مزید ترقی عطا فرمائے، آمین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(919) حضرت مولانامحمد رمضان مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد گلزار مدینہ، پاکپتن شریف، پنجاب، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اہلسنّت وجماعت کی معروف تبلیغی تحریک دعوتِ اسلامی نے مَدَنی چینل کے نام سے نشریات کاآغاز کر کے بَہُت ہی اچھا کام کیا ہے۔د ورِ حاضر میں جبکہ فحاشی اور عُریانی عُروج پر ہے اور مسلمانوں کو سیدھے راستے سے ہٹانے کے لے بڑے بڑے ہتھکنڈے اِستعمال کئے جارہے ہیں ، تو اس دور میں مَدَنی چینل کا آغازایک بَہُت ہی اچھا کام ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع