30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہے اور اِسلامی احکامات و تعلیمات سیکھنے میں مدد ملتی ہے۔ ہماری نئی نسل جو کہ الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے فحش پروگرام دیکھ کر گمراہ ہورہی تھی اور اِسلامی اَحکامات کو پسِ پشت ڈال رہی تھی اوراس سے نا آشنا ہوتی جارہی تھی۔ایسے میں مَدَنی چینل کا آغاز ہوا اور اسے دیکھنے سے ہماری نئی نسل کے دِل میں خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ بڑھتا جارہا ہے اوراس میں ایک مدنی سوچ پیدا ہوتی جارہی ہے ۔
میری دُعا ہے کہ اللہ تعالٰی اس مَدَنی چینل کو دِن دُونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے ، آنے والی آزمائش کی گھڑیوں میں اس کی حفاظت فرمائے اور اس کے ذریعے دین اِسلام پھیلانے میں مدد فرمائے ، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(904) حضرت مولانا حافظ محمد منشاء قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(امام و خطیب مسجد مہاجرین، پاکپتن شریف ، پنجاب، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار ؔقادری دامت برکاتہم العالیہ کی کاوِش کا نتیجہ ہے اس لئے یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔقادریدامت برکا تہم العالیہ کا اہلسنّت پربَہُت بڑا اِحسان ہے۔
اَخلاق کیسا ہونا چاہیے یہ سکھایا ہے مَدَنی چینل نے
وُضُو نماز غسل حج غرض تمام فرائض عُلُوم کا سبق سِکھایا ہے مَدَنی چینل نے
کل تک جو پھرتے تھے بدعقیدگی میں ، عقیدہ ان کو سکھایا ہے مَدَنی چینل نے
بگڑے ہوئے نوجوانوں کو سنوارا ہے بے شک مَدَنی چینل نے
ہمیں غوث و رضا سے پیار کا رشتہ بتایا ہے مَدَنی چینل نے
پھر کیوں نہ مَیں قربان جاؤں دعوتِ اسلامی اور مَدَنی چینل کے
کیونکہ ہمیں سیدھا راستہ زندگی گزارنے کا بتایا ہے مَدَنی چینل نے
میری یہ دُعا ہے کہ اللہ تعالٰی امیر اہلسنّت مولانا الیاس عطارؔ قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی، دعوتِ اسلامی اور مَدَنی چینل اور تمام سبز عمامے والوں کو شادو آباد رکھے، دشمنوں کے شرسے بچائے اور ان کا سایہ اہلسنّت پر تادیر قائم و دائم رکھے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(905) حضرت مولانا پیر سیِّد شبیر حیدر شاہ مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجدغوثیہ ، کوٹ اسلام پورہ، قصور سٹی ، پنجاب، پاکستان)
مَدَنی چینل دیکھا ، دِین کی خوشبو، سُنَّتِ رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّماور اَحکامات اِسلام نظرآئے ۔غسل کا طریقہ عوام کو بتایا گیا اور اَرکانِ اسلام لوگوں کو بتا ئے گئے۔دِین سے دُوری کی وجہ سے کئی بڑی عمر کے لوگ بھی اَحکامِ اسلام سے اس قدربے خبرتھے کہ ان کو میت کے غسل کا طریقہ معلوم نہیں تھا، لیکن اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل پر یہ پریکٹیکل دیکھ کر جنہیں غسلِ میت کا طریقہ معلوم نہیں تھا انہیں بھی سمجھ میں آگیا۔
مَدَنی چینل کے ذریعے اَرکانِ ِ اِسلام اور محبت رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا یہ اندازِ تبلیغ بَہُت ہی اچھا ہے۔ اللہ تعالٰی ہر مسلمان کو دِین کی سمجھ عطا فرمائے، دِین سیکھنے سکھانے کی ہمت عطا فرمائے اور سرکارصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی محبت کی خُوشبو، سُنَّتِ رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی خوشبو دُنیا بھر میں چھا جائے، اللہ تعالٰی ہم سب کو عشقِ رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمعطا فرمائے، اللہ تعالٰی اپنے حبیب کے صدقے اس مَدَنی چینل کو آباد رکھے، سرکار صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی محبت کی خُوشبو آتی رہے اور اللہ تعالٰی آپ کی اور ہماری دُنیا و آخرت بہتر فرمائے، آمین ۔
اللہ تعالٰی امیراہلسنّت دامت برکا تہم العالیہ کو سلامت رکھے اوران کی حفاظت فرمائے ۔ دِینِ مصطفٰے اورسُنَّتِ رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا جوانہوں نے باغ لگایا ہے۔ اللہ تعالٰی اپنے حبیب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے صدقے اس باغ کو قیامت تک آباد رکھے، اس باغ سے سرکار صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سُنَّت کی خوشبو مہکتی رہے، اور اللہ تعالٰی اپنے حبیب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے صدقے ان کو اس باغ کی رکھوالی کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(906) حضرت مولاناصاحبزادہ لیاقت علی قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامع مسجد مینار والی اہلسنّت بریلوی ، بیرون کوٹ، حلیم خان، قصور سٹی ، پنجاب، پاکستان)
عالَمِ اِسلام کی عظیم دِینی و اِصلاحی تنظیم دعوتِ اِسلامی جو کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ شب و روز محنت اور لگن سے ترویجِ اِسلام کیلئے کوشاں ہے۔ دعوتِ اسلامی نے محبت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع