30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(893) حضرت مولانا مفتی محمد اعظم اشرفی قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرس و مفتی دارالعلوم جامعۃ الحبیب ، حبیب آباد، تحصیل پتوکی ، ضلع قصور ، پنجاب، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے وسیع ترین نیٹ ورک کو دیکھ کر بَہُت خوشی ہوتی ہے۔ اب تومَاشَآ ءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل نے بَہُت ہی دِل کو باغ باغ کردیا۔اللہ تعالٰی سُنَّت ِ مبارکہ کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کی سعی قبول فرمائے اور ہمیشہ مسلک اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی ترجمانی کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(894) حضرت مولانا مشتاق احمد اشتیاق قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مد؎رس درس نظامی جامعۃ الحبیب ، حبیب آباد، تحصیل پتوکی، ضلع قصور ، پنجاب، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول اور نوجوان طبقے کو بالخصوص داڑھی شریف اور عمامے شریف سے مُزیَّن دیکھ کر قلب و ذِہن مَسرَّت سے باغ باغ ہوا اور تھوڑے سے عرصے میں اِتنا وسیع نیٹ ورک بھی داد سے خالی نہیں ہے، اور پھر جب یہ خبر ملی کہ مَدَنی چینل کا آغاز ہوچکا ہے تو اُجڑے ہوئے دِیار بقعۂنُوربن گئے اور اعلیٰ حضرت، امام اہلسنّت، عظیم البرکت مولانا شاہ امام احمد رضاخان علیہ رحمۃ الرحمن کے مسلک کی ترجمانی جب آپ کی نشرو اِشاعت اور کُتُب میں دیکھی تو یوں محسوس ہوا کہ مَدَنی چینل جہالت کے دور میں عظیم روشنی کا مینار ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(895) حضرت مولانا ڈاکٹر قاری لیاقت علی خان مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم جامعہ انوار القرآن متصل جامع مسجد گلشن خضراء ، بلدیہ ٹاؤن ، باب المدینہ کراچی )
مَدَنی چینل ایک مَدَنی اِنقلاب ہے ، جو بفضلہ تعالیٰ قادری سلسلے کا فیضان ہے ، جو اللہ عَزَّوَجَلَّ اور نبیٔ پاک صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا خاص اِحسان ہے۔ مَدَنی چینل بے دِین لوگوں کی سرکوبی کیلئے اور مسلمانوں کی اِصلاح کیلئے دورِ حاضرکی اَہم ضرورت ہے، اسے جاری رکھا جائے۔ اللہ وحدہٗ لاشریک امیراہلسنّت، پیر طریقت ، رہبر شریعت محمد الیا س عطارؔقادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کو عمرخضر عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(896) حضرت مولاناقاری محمد شفقت اقبال مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(ریسرچ اسکالرالمدینہ اسلامک ریسرچ، شکریلہ شریف ، سرائے عالمگیر ، پنجاب، پاکستان)
دعوتِ اسلامی کا مَدَنی چینل دیکھا جس میں ہر عمر کے لوگ خدا عَزَّوَجَلَّ کی وحدانیت ، حُضُورصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی نعتیں اور امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ سُنَّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے نظر آئے۔ جنہیں دیکھ کر قلبی فرحت نصیب ہوئی۔
کوئی اِقرار کرے یا نہ کرے، تعارف کرائے یا نہ کرائے وہ شخصیت کسی کے تعارف کی محتاج نہیں ۔جب مَیں مَدَنی چینل میں دعوتِ اسلامی کے کمسن مُبلِّغ اور نعت خواں دیکھتا ہوں تو بے ساختہ میری زبان پر یہ شعر آتا ہے:
یہ ماہِ تاباں سے کہہ دو وہ اپنی کرنوں کو چُن کے رکھ لے
مَیں اپنی مٹی کے ذرّے ذرّے کو خود چمکنا سکھا رہا ہوں
دیگر جتنے چینل ز دیکھے ہیں ، ان سب میں پروفیشنلزم ہے، ساز بھی ہے لیکن یہ چینل خاص دِینی اور مذہبی ہے جو دوسرے چینل وں سے بَہُت مختلف ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(897) حضرت مولانا حافظ رشید احمدمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد محمدی ، چک فرید پور، ڈوگراں ، پاکپتن شریف، پنجاب، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل سے ہم سب کا بَہُت فائدہ ہے کہ ہم گھر بیٹھے نبی کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی ہر ہر سُنَّت پر عمل کرنے والے بن جائیں گے اور جن لوگوں کو دِین کے متعلق معلومات نہیں ہیں ، وہ مَدَنی چینل دیکھ کر بَہُت کچھ سیکھیں گے۔ اور مَدَنی چینل کی بَرَکت سے ہم ایسی نماز پڑھنے والے بن جائیں گے جو نماز پڑھنے کا طریقہ نبی پاک صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے ہمیں بتایا ہے بلکہ ہماری پوری زندگی اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ نبی کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سُنّتوں کے مطابق بسر ہوگی۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع