30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(888) حضرت مولانامحمداسماعیل مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرس جامعہ غوثیہ مہریہ وخطیب مرکزی جامع مسجد، غوثیہ کبیر والا، ضلع خانیوال ، پنجاب، پاکستان)
انھوں نے حضرت مولانا قاری محمد قاسم مُدَّظِلُّہُ العَالِیکے مذکورہ تأثرات کی تائید فرمائی ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(889) حضرت مولانامحمدہاشم مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرس جامعہ غوثیہ مہریہ، کبیر والاضلع خانیوال ، پنجاب، پاکستان)
انہوں نے حضرت مولانا قاری محمد قاسم مُدَّظِلُّہُ العَالِیکے مذکورہ تأثرات کی تائید فرمائی ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(890) حضرت مولانامحمدجمیل اشرفی قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(امام وخطیب جامع مسجد حرائ، ماڈل ٹاؤن، ضلع اوکاڑہ ، پنجاب، پاکستان)
ہردور میں اللہ تعالٰی کے محبوب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے لائے ہوئے دِین متین نے باقی رہنا ہے، یقینا اس کی بقا ء کے اَسباب بھی ہوتے رہیں گے۔ چُنانچِہ ہمارے دورِ عیاشی و فحاشی میں اِسلامی تعلیمات کی حفاظت و اِشاعت کیلئے اہلسنّت و جماعت کی اِنتہائی بے مثال تحریک دعوت اسلامی نے مَدَنی چینل کا آغاز فرما کر ہماری موجودہ اور آئندہ نسلوں پر اِحسانِ عظیم فرمایا ہے۔ گھر بیٹھے بٹھائے خالِص دِینی و مذہبی مُفید معلومات کا خزانہ ہاتھ آرہا ہے اور دِینی رُوپ ڈھال کر بھولے بھالے لوگوں کے جذبات و حالات سے کھیلنے والے بہروپیوں کو بھی بے نقاب کیا جارہا ہے ۔ ظاہر ہے یہ بھی یقیناً مسلمانوں کی عظیم خیر خواہی ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس خیر خواہی پر قبلہ امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دامت برکا تہم العالیہ کو جزائے خیر سے نوازے اور مَدَنی چینل کو ساری دُنیا کیلئے نافِع بنائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(891) حضرت مولانا حافظ قاری محمد انور چشتی نظامی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم جامعہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات، ٹینکی چوک، پیپلز کالونی ، ضلع وہاڑی ، پنجاب، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل بِلا شک وشُبہ ہم اہلسنّت و جماعت کی بہتری کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس سے یقیناً مسلمانوں کے عقائد حقّہ کی حفاظت کا سامان ہورہا ہے خود میرے اپنے گھرمیں کچھ اس طرح کا واقعہ پیش آیا :
میری بیٹی کے گھر والوں (سسرالیوں ) کا اُٹھنا بیٹھنا بدعقیدہ لوگوں سے ہوگیا اور اُن کا قلبی و ذِہنی میلان بھی اُسی طرف ہوگیاتھا۔ ظاہر ہے کہ اَلصُّحْبَۃُ مُؤَثِّرَۃٌ یعنی صحبت اَثر رکھتی ہے۔چند دن ہوئے میری نواسیوں نے بتایا: ’’ نانا جان ! ہم نے تو اپنے گھر میں فَقَط مَدَنی چینل کو ہی دیکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اب ہمارے ہاں مَدَنی چینل ہمہ وقت چلتا رہتا ہے۔ ‘‘ سُبْحٰنَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ، اللہ تعالٰی امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دامت برکا تہم العالیہ اور مرکزی مجلس شوریٰ کو اس کی اچھی جزا عطا فرمائے ، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(892) حضرت مولانا محمد اشفاق گجر نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(سرپرست انجمن نوجوانانِ اہلسنّت، وزیر کالونی ، اوکاڑہ ، پنجاب، پاکستان)
بندئہ ناچیزروزانہ مَدَنی چینل دیکھتا ہے ، اس پر نشر ہونے والے بیانات پُر اَثرات کو سنتا ہے ، ان سے دِینی و مذہبی ثمرات حاصل کرتا ہے اور اپنے تمام شاگردوں اور اپنی انجمن سے وابستہ تمام جوانوں کو مَدَنی چینل دیکھنے کی تلقین کرتا ہے کیونکہ یہ ہمارے مَسلک حقّہ کی خوب ترجمانی کرتا ہے اور اس کی بَرَکت سے ہر گھر سے دُرُو د و سلام کی صدائیں آرہی ہیں ۔ مَیں نے بَہُت سے لوگوں کو دعوتِ اسلامی کے صحرائے مدینہ ، مدینۃ الاولیاء ملتان شریف کے اِجتماع 2008ء کی دعوت دی ، کافی اَحباب نے شرکت بھی کی ، اَلبَتَّہ نہ جاسکنے والوں سے مَدَنی چینل پر اِجتماع سُننے کا وعدہ لیا اور واپسی پر ان سب نے اپنے وعدہ نبھانے کی خوشخبری سنائی اور کہا کہ مَدَنی چینل پر اجتماع کی آخری نشست بالخصوص دُعا سے بَہُت سُکونِ قلبی و ذہنی نصیب ہوا ۔
ہم گنہگاروں کی دُعا ہے کہ مَدَنی چینل کو اللہ تعالٰی خوب ترقیاں عطا فرمائے ، بے دِینوں کے شر سے بچائے ، امیرِاہلسنّت دامت برکاتہم العالیہکا سایہ ہم پر تادیر قائم فرمائے اور دعوتِ اسلامی کو مزید ترقی بخشے، آمین۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع