دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

(مدرسہ عربیہ مجددیہ بحرالعلوم،  کنری میمن،  ضلع عمرکوٹ ، باب الاسلام سندھ، پاکستان)

             مَدَنی   چینل  کے اِجراء پر میں  امیر اہلسنّت دامت برکاتہم القدسیہ کو اور تمام معاونین کو صدقِ دِل سے  ہدیۂ تبریک پیش کرتا ہوں ۔  مَدَنی   چینل   ایک خالِص مذہبی  چینل  ہے جو دِین اِسلام کی صحیح طور پر نشرواِشاعت کرتا ہے۔ تمام مسلمان بھائیوں  اور بہنوں  کو چاہیے کہ اس نُورانی اور رُوحانی  چینل  سے  اِستفادہ کریں  اور گمراہ کن مُخَرِّب اَخلاق (اَخلا ق بگاڑنے والے )   چینل ز سے  اِجتناب کریں ۔اللہ تعالٰی اپنے محبوب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے وسیلۂ جلیلہ سے  دعوت ِ اِسلامی کے تمام دِینی خدمات کے شعبوں  کو مضبوط و مستحکم بنائے اورہمارا ہر ممکن تعاون اِنْ شَاءَ اللہعَزَّوَجَلَّدعوتِ اِسلامی کے ساتھ رہے گا۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (880)  حضرت مولانامفتی محمد حبیب احمد سعیدی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (مدرسہ عربیہ فیض العلوم ، جامع مسجد غوثیہ ، فیروزہ،  تحصیل لیاقت پور ، ضلع رحیم یار خان ، پنجاب، پاکستان)

             مَدَنی   چینل  کا آغاز حضرت علامہ مولانا قبلہ پیر طریقت محمد الیاس عطارؔ قادری دامت برکا تہم العالیہ کی روشن خیالی ہے۔ حضرت قبلہ قادری صاحب کا وُجُود فی الوقت اہلسنّت وجماعت کیلئے عظیم نعمت ہے۔ حضرت قبلہ کا نئی نسل کو بے راہ روی سے  محفوظ کرنا اور گھر گھر تبلیغِ دِین کیلئے  مَدَنی  مُبلِّغ بنانا،  دِینی کُتُب اور کئی رَسائل لکھنا اور عورتوں  میں  دِین کا شوق پیدا کرنا اور میلاد شریف جیسی بابَرَکت محفلیں  منانا اور ہرسال مدینۃ الاولیاء ملتان شریف میں  سالانہ سُنَّتوں  بھرا اجتماع جو حج کے بعد مسلمانوں   کا بڑا اجتماع ہے،  وہ کارنامے ہیں  جو قبلہ قادری صاحب  دامت برکا تہم العالیہ کا ہی حصہ ہیں ۔

             مَدَنی   چینل   کے ذریعے گھر گھر دِینی پروگرام کا پہنچانا وہ کارِخیر ہے،  جس کا اَجر اللہ تعالٰی ہی عنایت فرمائے گا۔  مَدَنی   چینل  سے  اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اُمت مُسلِمہ کو بے شمار فوائد نصیب ہوں  گے۔ اللہ تعالٰی حضرت قبلہ قادری صاحب دامت فیوضہم کی عمرمیں  بَرَکتیں  فرمائے اور ہم اہلسنّت کو آپ کا ساتھ دینے کی توفیق عطا فرمائے ،  آمین ۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

  (881)  حضرت مولانا صاحبزادہ قاضی محبوبِ کبریا  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (ناظم جامعہ محمدیہ کنزالایمان، کھلابٹ ٹاؤن شپ،  ہری پور، خیبر پختونخواہ، پاکستان)

            دعوتِ اسلامی کا مَدَنی   چینل  عالَمی سطح پر اِصلاحِ اُمت کا کام کررہا ہے۔ جس طرح تاجدارِ مدینہ،  سُرورِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے صُلح حدیبیہ کے بعد خُطُوط کا سلسلہ شروع فرما کر مختلف فرماں  رَواؤں  تک وُسعَت دیتے ہوئے اسلام کے پیغام کو عام فرمایا ۔دعوتِ اسلامی اس  مَدَنی   چینل  کے ذریعے وَتَوَاصَوْبِالْحَقِّ ( اورایک دوسرے کوحق کی تاکیدکرنے) کا کام کررہی ہے۔ محبت ِ رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا درس دے رہی ہے،  اِشاعتِ اِسلام کا کام کررہی ہے اور زندگی کے ہر طبقے میں  اِصلاح کا کردارا دا کررہی ہے۔اس  چینل  کا حیرت انگیز اَثر ( مَدَنی  بہار)  دیکھنے میں  آیا:

 مَدَنی  بہار

            ہمارے علاقے میں  ایک دوست ایسا ہے جس نے کافی عرصہ جنوبی کوریا میں  کام کیا،  وہاں  ملازمت کے سلسلہ میں  رہا ۔شراب و کباب اور دیگر اَفعالِ بدکا اِرتکاب کرتا رہا۔ مالی حالات خراب ہونے کی وجہ سے  گھر واپس آگیا ہے۔  مَدَنی   چینل  نے اس کے دِل کے زنگ کو ایسا صاف کیا کہ وہ پنجگانہ نماز کے ساتھ ساتھ نمازِ تہجد کا بھی پابند ہوگیا ہے۔

            اللہ تعالٰی امیر اہلسنّت محمد الیاس عطارؔقادری دامت برکا تہم العالیہ کو طویل عمر عطا فرمائے کہ وہ اس دور کے مجاہدِ اَعظم کا کردارا دا کررہے ہیں ۔اللہ تعالٰی اس  چینل  کو ترقی عطا فرمائے ، آمین۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

  (882)  حضرت مولاناعبدالحمید سیالوی نقشبندی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (صدرمدرس جامعہ محمدیہ کنزالایمان ، کھلابٹ ٹاؤن شپ،  ہری پور، خیبر پختونخواہ، پاکستان)

            انھوں  نے حضرت مولانا صاحبزادہ قاضی محبوب کبریا مُدَّظِلُّہُ العَالِیکے مذکورہ تأثرات کی تائید فرمائی ہے۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

  (883)  حضرت مولاناپروفیسر عبدالشکورمُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (مدرس دار السلام اسلامیہ حنفیہ ، لیکچرارگورنمنٹ ڈگری کا لج ، پشاور،  خیبر پختونخواہ، پاکستان)

          اللہربُّ العزّت َّ کا اِحسان ہے کہ اس نے اپنے پیارے حبیب ِ لبیب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے نعلینِ پاک کے صدقے سے  مؤمن بنایا اور اپنے حبیب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا اُمتی بنایا۔خدمتِ دِین محمدی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی توفیق جس کو جتنی زیادہ مل جائے وہ اُتنا ہی خوش قسمت ہے۔ شَر جتنی تیزی سے  پھیل رہا ہے ، خَیر کو اس سے  زیادہ تیزی سے  

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن