30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(اطلاعات سیکرٹری تنظیم القادریہ ، باب الاسلام سندھ ، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ جب سے مَدَنی چینل شروع ہوا ، ہر طرف عشقِ مصطفٰے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی دُھوم مچ گئی اور ہر طرف یارسُول اللہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی صدائے دِلنواز بلند ہونے لگی ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(875) حضرت مولانا محمد انور سیالوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرس دارالعلوم ضیاء شمس الاسلام ، سیال شریف گلزارِ طیبہ (سرگودھا) پنجاب، پاکستان)
حُضُور سیِّد عالَم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا اِرشادِ گرامی ہے: ’’ طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِیْضَۃٌ عَلٰی کُلِّ مُسْلِمٍ ‘‘ (سُنَن اِبن ماجَہ ج۱ص۱۴۶ حدیث ۲۲۴ دارالمعرفۃ بیروت ) ترجَمہ: ’’ علم کی تلاش ہر مسلمان پر فرض ہے۔ ‘‘ حُصُولِ علم کے کئی ذرائع ہیں جس میں سے اَہم ذریعہ درس و تدریس ہے علاوہ ازیں مجالس اور علمی مذاکروں کا اِنعقاد بھی حُصُولِ ِ علم کا اَہم ذریعہ ہے ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّعالَمِ اسلام کی غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے مَدَنی چینل کا قیام عظیم کارنامہ ہے جس سے اِشاعت ِقرآن و سُنَّت اور تبلیغ میں مدد ملے گی اورعلم دِین گھر گھر پَہُنچے گا۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(876) حضرت مولانا محمد فرخ شہزاد قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد حرا، الفیاض کالونی ، ستیانہ روڈ، سردارآباد (فیصل آباد) پنجاب، پاکستان)
آج جبکہ نت نئی اِلحادی تحریکیں اُٹھ رہی ہیں ، جگہ جگہ عُریانی اورفحاشی کے اَڈّے قائم ہیں ، نام نہاد روشن خیالی کا سیلاب طغیانیوں پر ہے، فِسق و فجور کا آتش فشاں پھٹ رہا ہے، بدعقیدگی اور بدعملی کے سوداگر گلی گلی اورمَحلّے مَحلّے داخل ہوچکے ہیں ، منافقت اور خیانت کی دُکانوں پر رش بڑھ رہا ہے اور اِیمان اور امانت کے گاہک کم ہورہے ہیں ، دِین حق کا معاملاتی نظام کمزور ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے اور غیروں کے قو انین اور ضابطے رواج پا رہے ہیں ۔ ایسے میں اہلِ حق کی ذِمّے داریاں پہلے سے بھی بڑھ گئی ہیں ۔ اللہ تعالٰی کی دی ہوئی توفیق سے دعوتِ اسلامی صبح و شام کچھ نہ کچھ جذبہ نبضِ ہستی تپش آمادہ رکھے ہوئے ہے۔ اس سلسلہ کی ایک کڑی مَدَنی چینل ہے، جس کے ذریعے عُریانی اور فحاشی کا سدِّباب بھی ہوگااور اہلسنّت کے مسلک کا پرچار بھی ہوگا اور دعوت ِ اسلامی کا پیغام بھی گھر گھر میں عام ہوگا۔
میری دِلی دُعا ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے بانیٔ شیخ طریقت امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کو دین اِسلام کی ترویج و اِشاعت کے لیے مزید مساعیٔ جمیلہ کرنے کی توفیق عطافرمائے ، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(877) حضرت مولانا خالد محمودمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مفتی وبانیٔ دارالعلوم معارف القرآن ، کشمیر کالونی ، باب المدینہ کراچی )
فقیر نے بارہا مَدَنی چینل دیکھا اور ہر بار ایسے پروگرام دیکھنے کی سعادت نصیب ہوئی جن سے اللہ تبارک و تعالیٰ اور اس کے حبیبِ لبیب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی رِضا کے حُصُول اور دِین متین کی خدمت کے لیے اپنے آپ کو وقف کرنے کے جذبات مزید تازہ اور تابندہ ہوجاتے ہیں ۔ یہ چینل اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ پوری دُنیا میں اللہ تعالٰی اور نبی کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی محبت عام کرنے کا ذریعہ رہے گا۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(878) حضرت پیر سیِّد محمد شریف الدین مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(آستانہ عالیہ مہرآباد شریف، احمد پور شرقیہ، ضلع بہاولپور، پنجاب، پاکستان)
آپ کو مَدَنی چینل کے اِجرا پر دِل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔اس چینل کا آغاز کار خیر اور اہلسنّت و جماعت کو نمایاں کرنے میں بڑی اَہمیت کا حامل ہے ۔فی زمانہ اس چیز کی بڑی ضرورت تھی جو اب پوری ہوئی۔ مَدَنی چینل سے اِنْ شَآ ءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ دُنیا مُستَفِید ہوگی اور مدنی ثمرات کا جلد ظہور شروع ہوتا ہوا ہر کوئی دیکھے گا۔ اللہ تعالٰی پورے عالَمِ اِسلام کی خیر فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(879) حضرت مولانا محمد امجد علی ریگستانی سنگراسی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع