30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(خطیب جامع مسجد جیلانی ، سردار آباد (فیصل آباد) پنجاب، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی جیسی تحریک فی زمانہ مسلمانانِ عالَم کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ آج کل ہمارا معاشرہ علمِ دین سے کوسوں دُور جاچکا ہے، مگر عوام کو ایک مرتبہ پھر دِین سے رُوشناس کروانا دعوتِ اسلامی کا ہی خاصہ ہے اور اس میں مَدَنی چینل ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔اللہ تعالٰی سے دُعا ہے کہ سرکار صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے صدقے مَدَنی چینل اور دعوتِ اسلامی کو ترقی عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(872) حضرت مولانا حافظ غلام احمد نظامی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد سیِّدہ آمنہ ، تاجپورہ اسکیم ، مرکز الاولیاء لاہور)
مَدَنی چینل کا آغاز خدمتِ دین مبین کے سلسلے میں ایک بَہُت شاندار اِقدام ہے ۔ سُنّی مسلمانوں کی مَسلک ِ حق اہلسنّت وجماعت پر پختگی اور ان کی عملی حالت سنوارنے کیلئے اس سے بَہُت مدد ملے گی۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(873) حضرت مولانامحمد فیض القادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(ناظم ِ اعلیٰ جامعہ غوثیہ طفیلیہ، ملیرہالٹ ، باب المدینہ کراچی)
اس پُرفِتَن دَور میں عالَمِ کفر نے مسلمانوں کو گمراہ کرنے ، بداَخلاق بنانے، دور ِجاہلیت کی تہذیب میں مبتلا کرنے اور اَفکارِ فاسدہ پھیلانے کے لیے اپنے چینل ز کے ذریعے ہرطرف سے یَلغار کررکھی ہے اور اس پر طُرّہ یہ کہ مملکتِ خدادا اِسلامی جمہوریہ پاکستان کے ٹی وی چینل ز بھی مسلمانوں کو بے راہ روی کا شکار کرنے میں پیش پیش ہیں اور عالمِ کفر کے چینل ز کی رونقیں اپنائے ہوئے ہیں ۔
ضرورت اِس اَمر کی تھی کہ ایک ایسا ٹی وی چینل بھی ہو جو خالِص اِسلامی تعلیمات کی نشرو اشاعت کرے اور حُضُور نبی کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی سیرتِ پاک کو اپنانے کی دعوت دے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی چینل نے وہ ضرورت پوری کردی ۔ مَدَنی چینل کا اِجراء اللہ تعالٰی کا عظیم فضل ہے اور یہ خوش آئند ہے۔ حکومتِ وقت سے گذارش ہے کہ اس چینل کیلئے مستقل اجازت نامہ جاری کیا جا ئے تاکہ یہ مزید وُسعَت کے ساتھ تبلیغِ دِین کا کام کرسکے ، آمین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(873) حضرت مولانا عبدالرؤف قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(ناظم اعلیٰ فیضانِ طیبہ لائبریری ، ماہنامہ سبیل الرشاد، مرکزالاولیاء لاہور)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ قرآن وسُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کا ایک اِنقلابی اِقدام جس کی وجہ سے دعوتِ سُنَّت اُس جگہ پر بھی پَہُنچ گئی جہاں عام حالات میں اس کا تصور بھی ممکن نہ تھا اور وہ اِنقلابی اِقدام مَدَنی چینل کا اِجراء ہے۔ جس نے اَقو امِ عالَم کے کانوں میں نغمۂ توحید و رِسالت کی وہ دُھوم مچائی کہ شیطان ایک مرتبہ پھر سر میں خاک ڈال کر آہ و بکا پر مجبور نظر آنے لگا۔
بِلاشُبہ یہ ایک مُستَحسَن قدم اٹھایا گیا ہے اور بَہُت سے خواتین و حضرات کو صرف مَدَنی چینل دیکھ کر شخصی اِصلاح کی طرف مائل دیکھا اور ان کے تأثرات نے دِل میں وہ خوشی پیدا کی کہ زبان بے اِختیار امیر اہلسنّت دامت برکا تہم العالیہ کے اس شعر کا وِرْد کرنے لگی:
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں
اے دعوتِ اسلامی تری دھوم مچی ہو
نَیْرنگیدُنیا میں اُمید کا ایک جگمگا تا چراغ مَدَنی چینل کہ جس کی وجہ سے کئی گھرانے منوّر ہو کر جہانِ فانی کو منوّر کردیں گے۔ قرنوں بعد وقت کی ایک اَشدّ ضرورت کی تکمیل ہوئی کہ جس سے اُمتِ مُسلِمہ اپنا بھولا ہوا سبق یاد کرلے گی۔
اللہ تعالٰی امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری دامت برکاتہم العالیہ کی ذاتِ والا صفات اور دعوت اسلامی پر کروڑ ہاکروڑ کرم اور اَبدالآباد رحمت فرمائے ، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(874) حضرت مولانا حافظ گل محمد گل قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع