30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حُضُور سیِّد عالَم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا اِرشادِ گرامی ہے: ’’ مَن تَمسَّکَ بِسُنَّتِیْ عِنْدَفَسَادِ اُمَّتِیْ فَلَہٗ اَجْرُمِائَۃِ شَھِیْدٍ (مِشْکَاۃُ المَصَابِیح ج۱ص۹۷ حدیث ۱۷۶ دارالفکر بیروت ) ترجَمہ: جس شخص نے میری اُمت میں (اِعتقادی اور عملی) فساد برپا ہونے کے وقت میری سُنَّت کو مضبوطی سے پکڑا، اُسے 100 شہید کا ثواب ملے گا۔ ‘‘
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ قرآن وسُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اِسلامی اس عُریانی و فحاشی کے دور میں نبیٔ کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی سُنَّتوں کو عام کرنے میں بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔ اسی سلسلہ کو مزید بڑھاتے ہوئے دعوتِ اِسلامی کی طرف سے مَدَنی چینل کا قیام اِنقلابی اِقدام ہے جس سے بے حیائی اور بدعقیدگی کو روکنے میں مدد ملے گی اور مسلمانانِ عالَم کو بالعموم اور نسلِ نو کو بالخصوص صاف سُتھرا اِسلامی ماحول نصیب ہوگا۔خالقِ کائنات عَزَّوَجَلَّ اس کارِ خیر میں بَرَکتیں عطا فرمائے اور ہم سب کو اس سے مُستَفِیض ہونے کی توفیق عنایت فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(868) حضرت مولانامفتی اصغر علی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مفتی دارالافتاء دارالعلوم ضیاء شمس الاسلام ، سیال شریف، گلزار طیبہ (سرگودھا) پنجاب، پاکستان)
اللہ تعالٰی کا اِرشاد ہے :
اُدْعُ اِلٰى سَبِیْلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَ الْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ (پ ۱۴اَلنَّحْل۱۲۵)
ترجَمۂ کنزالایمان: اپنے ربّ کی راہ کی طرف بلاؤ پکی تدبیر اور اچھی نصیحت سے اوراُن سے اس طریقہ پر بحث کروجو سب سے بہترہو۔
آج کے پُر آشوب دَور میں جب کہ پوری دُنیا میں بے دِینی، بے راہ روی اور گمراہی کی طرف مختلف ذرائع سے مخلوقِ خدا کو برانگیختہ کیا جارہا ہے۔ اس کے مقابلہ کے لیے اہل دِین، عُلَماء اورصُلَحا نے بھی وقت کے تقاضوں کے مطابق تبلیغِ دین کے لیے وسائل کو اپنایا اور جس ذریعے سے مناسب وضروری سمجھا، اس کو اپنا کرباطِل کا مقابلہ کیا۔ آج کے الیکٹرانک دور میں جدید طریقوں کو اپنا کرلوگوں کی دِینی رہنمائی کے لیے ٹی وی اور چینل ایک مؤثر ذریعہ بن سکتا ہے۔ اس لیے ایک خالص دِینی مذہبی تحریک دعوتِ اسلامی نے جو مَدَنی چینل چلایا ۔ اس میں پُرخُلُوص طریقے سے صحیح دِینی رہنمائی کی جاتی ہے۔ لہٰذا اس کو جاری رکھناعوام و خواص پر لازم ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(869) حضرت مولانا حافظ غلام محی الدین مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرس جامعہ ضیاء شمس العلوم ، سیال شریف ، گلزار طیبہ (سرگودھا) پنجاب، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کا سُنَّتوں بھرا اِجتماع جس میں شرکت کی وجہ سے عوام الناس کافی حد تک سُنَّتوں سے وابستہ ہوگئے۔
اللہ تعالٰی کے فضل سے مزید سُنَّتوں کا سلسلہ آگے بڑھاتے ہوئے مَدَنی چینل جس میں تلاوت، نعت اور امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے بیانات ہوتے ہیں ، ترقی کی طرف رَواں دَواں ہے۔ ہم دعوت ِاسلامی کی اس خیرِکثیر کو دِل کی اتھاہ گہرائیوں سے آفرین کہتے ہیں اور مَدَنی چینل جس میں دِین و دُنیا کی بھلائی ہے اس کا مفاد صرف دُنیاوی حد تک محدود نہیں ہے ، بلکہ اس میں اُخروی مفاد بھی ہے۔ کہا جا تا ہے کہ ’’ ہر فرعون کیلئے موسیٰ ہوتا ہے۔ ‘‘ یعنی ہر باطِل پرست کے مقابلہ میں حق پرست ہوتا ہے تو بعینہٖ مَدَنی چینل بھی باطِل کو ختم کرنے کے لیے شروع ہوا ہے۔ اللہ تعالٰی امیر اہلسنّت دامت برکا تہم العالیہ کی اس عظیم سعی کو اپنی بارگاہ عالیہ میں مقبول و منظور فرمائے، آمین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(870) حضرت مولانا محمد حامد نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامعہ عباسیہ رضویہ للبنات ، سید ٹاؤن ، بی بلاک، سردار آباد (فیصل آباد) پنجاب، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ میرے والد بُزُرگوارتلمیذ محدِّث اعظم پاکستان حضرت مولاناغلام عباس رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ دعوتِ اسلامی سے اِنتہائی عقیدت فرماتے تھے۔ اُن کی صحبت کی وجہ سے ہی اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مَیں دعوتِ اسلامی والوں کا حمایتی ہوں ۔ ہمیشہ سے ہی دعوتِ اسلامی نے دِین اور مسلک ِ اہلسنّت وجماعت کی خدمت میں کوئی کمی نہیں چھوڑی۔ کافی عرصہ سے اس بات کی کمی محسوس کی جارہی تھی کہ اہلسنّت وجماعت کا بھی الگ خالِص شرعی چینل ہو اور یہ کام بھی اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے حصہ میں آیا۔میرے خیال کے مطابق مَدَنی چینل نے ہر طرح کے خلا کو پُر کردیا ہے، چاہے وہ علمی لحاظ سے ہو، عملی لحاظ سے ہویا عقائد کے لحاظ سے ہو، علیٰ ھٰذا القیاس۔ اللہ تعالٰی دعوتِ اسلامی کو پیارے حبیب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے صدقے مزید ترقّیاں عطا فرمائے اور یہ تحریک تاقیامت قائم و دائم رہے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(871) حضرت مولانا مقصود احمد سعیدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع