دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

مصروفِ عمل ہے جسے  دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔ تمام علماء ومشائخ اہلسنّت کو اس تحریک کی سرپرستی کرنی چاہیے ۔امیر دعوتِ اسلامی حضرت قبلہ پیر طریقت علامہ مولانا پیر محمد الیاس قادری دامت برکاتہم العالیہ کے زیر سرپرستی اس تحریک کے وسائل میں  ہر کسی کو اپنی ا ستطاعت کے مطابق حصہ ڈالنا چاہیے۔  اللہ تعالٰی ان حضرات کے وسائل میں  اور جو عملی،  تحقیقی،  فکری ، تصنیفی منصوبے پیش نظر ہیں  ان کو کامیاب وکامران فرمائے۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (35)   حضرت علامہ مولانا محمد منشا تابش قصوری                                                   مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (استاذ الاساتذہ جامعہ نظامیہ رضویہ مرکزا لاولیاء لاہور،  خطیب جامع مسجد ظفریہ مریدکے)

            امیر دعوتِ اسلامی حضرت الحاج محمد الیاس قادری ضیائی دامت برکاتہم العالیہ اس دور کی وہ بابرکت شخصیت ہیں  جن کے عملی کردار نے ہزاروں  لاکھوں  نوجوان مسلمانوں   کو متاثر کیا اور مسلکِ حق اہل سنت و جماعت کی عظمت و رفعت کا مینار ثابت ہوئے،  نوجوان نسل کو سنتِ مصطفی  علیہ التحیۃ والثناء پر گامزن کرنا کوئی معمولی کارنامہ نہیں ۔ یہ امیر صاحب مدظلہ کی مساعی جمیلہ کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ اس جماعت سے  منسلک ہر بچہ ،  بوڑھا،  نوجوان ،  مرد ،  عورت دین حنیف کی تڑپ لئے اپنی چند روزہ حیاتِ مستعار کو اس نہج پر گزارنے کی سعی کررہے ہیں  کہ حیاتِ اُخروی جو دائمی اور غیر فانی ہے اس کے لیے عمدہ سے  عمدہ سامان تیار کرسکیں ۔

            ہر شعبۂ زندگی سے  تعلق رکھنے والوں کی وافر تعداد مل جائے گی جو حضرت ضیائی صاحب مُدَّظِلُّہُ کی تحریک پر جان و دل نچھاور کرنے کو تیار ہے،  اس سے  بڑھ کر اور کیا بات ہوسکتی ہے کہ لوگ اللہ تعالٰی کی محبت اور اس کے پیارے رسول کریم صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم کے عشق کی دولت سے  سر شار نظر آتے ہیں ۔ آپ کا ہر فعل شریعت ِ محمدیہ علیہ التحیۃ و الثناء کی تبلیغ پر منتج ہوتا ہے،  آپ کی تصانیف عمل کی راہ دکھاتی ہیں ،  آپ کے نعتیہ اشعار نبی کریم صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم کے پیار ومحبت کی خوشبو پھیلارہے ہیں ،  عشقِ مدینہ آپ کا محور ہے۔دعا ہے آپ لوگوں  نے جو علماء و مشائخ اہل سنت کی حیاتِ مبارکہ پر کام کرنے کا عزم کیا،  اللہ تعالٰی بجاہ حبیبہ الاعلی صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم اس میں  کامیابی و کامرانی کی دولت سے  نوازے،  آمین ثم آمین۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (36)   حضرت مولانا ابو حکیم محمد صدیق صاحب  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

             ربِّ کائنات جل شانُہ ارشاد فرماتاہے:

كُنْتُمْ  خَیْرَ  اُمَّةٍ  اُخْرِجَتْ  لِلنَّاسِ   تَاْمُرُوْنَ  بِالْمَعْرُوْفِ  وَ  تَنْهَوْنَ  عَنِ  الْمُنْكَرِ  (پ ۴ال عمران: ۱۱۰)

ترجمۂ کنز الایمان:  تم بہتر ہو اُن سب اُمتوں  میں  جو لوگوں  میں  ظاہر ہوئیں  بھلائی کا حکم دیتے ہو اور بُرائی سے  منع کرتے ہو ۔

            اس مقصدِ وحید کے لیے کراچی کی مردم خیز زمین میں  سے  ایک مرد قلندر،  پیکرِ صدق و صفا،  مجسمۂ خلوص ووفانے دعوتِ اسلامی کی داغ بیل ڈالی،  جن کو اہل ِ سنت  ’’  مولانا محمد الیاس قادری  ‘‘  کے نام سے  یاد کرتے ہیں ۔

            اللہ تعالٰی مولانا قادری صاحب کی عمر میں  برکت عطا فرمائے اور ان کا سایہ تادیر ہم پر سایہ فگن رہے۔آمین بجاہ النبی الامین صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم،  ابوحکیم محمد صدیق خاکی ۔خانیوال

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (37)   حضرت مولانا سید عبدالسلام صاحب  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (خطیب جامع مسجد حیدری صابری، جی ٹی روڈ گوجرخان)

                        دنیا ترقی کررہی ہے،  زمانے کے اطوار بدل رہے ہیں ،  فاصلے سمٹ رہے ہیں ،  پوری دنیا ایک  ’’

گلوبل ولیج  ‘‘  بن چکی ہے۔ انسان کو آسائشیں  مل رہی ہیں  لیکن ان آسائشوں  کی وجہ سے  انسان قدر ناشناس اور ناشکر ابھی ہوگیا ہے۔ تمام تر سہولیات سبب کے باعث ہیں  اور سبب کو پیدا کرنے والا ربّ ہے۔ اس دورِ پر آشوب میں  انسان کی نظر ربّ جل جلالہکی بجائے سبب کی طرف ہوگئی ہے۔

            اس افراتفری اور نفسی نفسی کے دور میں  امتِ مسلمہ کی فکر میں  ایک نمایاں  تبدیلی پیدا ہونے کے آثار اس وقت سے  نظر آنے لگے ہیں ،  جب سے  ایک  ’’  مرد درویش  ‘‘  علامہ محمد الیاس قادری صاحب عطار مدظلہ العالی نے سرزمینِ پاکستان میں  احیائے سنن نبویہ صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم کا بیڑا اٹھایا ہے۔

             ’’ دعوتِ اسلامی  ‘‘  نامی تنظیم بنا کر آپ نے ملک اور بیرونِ ملک میں  اسلامی بھائیوں  اور اسلامی بہنوں  کو ایمان محکم،  عشقِ رسول صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم،  تحفظ عصمت ،  تبلیغ و اشاعت ِ دین اور اشاعتِ سننِ نبویہ صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم کا عَلم بردار بنادیا۔دعا ہے کہ رب کریم اپنے حبیب کریم صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم کے صدقے جناب ِ عطار کے مشن کو تکمیل عطا فرمائے اور ان کی د عوت پر امتِ مسلمہ کی ایک کثیر تعداد کو عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین بجاہ حبیبہ الکریم علیہ التحیۃ والتسلیم والسلام

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن