30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اکابرین اہلسنّت و جماعت کے فیض سے ہمارے اس دور میں (جب کہ مادِیت پرستی اور فتنہ ہائے مختلفہ اپنے عُروج پر ہیں ) حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمدالیاس عطارؔقادری دامت برکاتہم العالیہ وہ ہستی ہیں جنہیں دِین کی حفاظت اور اس کی تبلیغ و ترویج کی عظیم خدمت کا شرف حاصل ہورہا ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کی بَرَکات ہمیشہ جاری رکھے، آمین ۔
ہماری نوجوان نسل پر آپ کا بے پایاں اِحسان ہے کہ جس کا بدلہ ہم کبھی بھی نہیں چکا سکتے۔ اس وقت میں سمجھتا ہوں کہ دعوتِ اسلامی میرے آقا نبی کریم رَء ُ وْفُ رَّحیم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی نگاہ ِعنایت سے اہلسنّت و جماعت کا وہ عظیم پلیٹ فارم ہے جو تا قیامِ قیامت اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمارے آنے والی تمام نسلوں کو فیض یاب فرماتا رہے گا۔
ابتداء میں دعوت و تبلیغ کا مرحلہ ، پھر تعلیم و تدریس کا مرحلہ اور اب ترویج واِشاعت کا مرحلہ عظیم سعادت ہے اور یہ دعوتِ اسلامی کا طرئہ اِمتیاز ہے کہ دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق ہر نئے مرحلہ میں داخل بھی ہورہی ہے اور پچھلے تمام مَراحِل کا اِستقامت سے کام بدستور جاری و ساری ہے۔
ایں سعادت بزور بازو نیست
تا نہ بخشد خدائے بخشندہ
بہارِ شریعت ، فتاویٰ رضویہ شریف کے بعد فقہ حنفی کا عظیم علمی وِرثہ ہے۔ دعوتِ اسلامی والو! اللہ تعالٰی تم لوگوں پر ہمیشہ اپنی نوازشات کی بارشیں برساتا رہے کہ آپ لوگوں نے ہم اہلسنّت و جماعت کی آنکھوں کو روشن اور دِلوں کو راحت پَہُنچائی ہے اور بہارِ شریعت کی تخاریج کا عظیم کارنامہ سر َانجام دے کر اس علمی ضرورت کو پورا فرمایا ہے۔
مَیں اپنے بچوں کی تربیت کے حوالے سے فکر مند تھا ۔آپ حضرات نے مَدَنی چینل کے ذریعے ہمارے بچوں کا دِینی و اُخروی مستقبل روشن و تاباں فرمادیا ہے اور تربیت کا وہ سادہ اور پیارا اَثر اَنگیز پروگرام جاری فرمایا ہے کہ ہمارے بچے اور گھر والے ، گھر بیٹھے علمِ دِین کی بَرَکات سے فیض یاب ہورہے ہیں ۔اللہ تعالٰی دعوتِ اسلامی اور اس کے جُملہ پروگرامز اور منصوبوں کو کامیابی و کامرانی عطا فرمائے اور امیر دعوتِ اسلامی محسنِ ملّت، امیر طریقت و شریعت حضرت مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دامت برکا تہم العا لیہ کا سایہ تادیر اہلسنّت پر قائم رکھے ، آمین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(861) حضرت مولانا محمد وقاص ہاشمی قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامع مسجد مومن ، گلزار ہجری، ناظم آباد، باب المدینہ کراچی )
تبلیغ و اِشاعت اسلام میں کامیابی کا اِنحصار فَقَط تائید ربّانی اور نصرتِ الہٰی عَزَّوَجَلَّپر ہے۔ یہ سعادت اس راہ کے ان جانبازوں کو عطا فرمائی جاتی ہے جو زیور تقویٰ سے آراستہ ہوئے۔خلقِ خدا کے ساتھ اِحسان ، خیر خواہی، روا داری اور مُرَوّت کے جذبات سے ان کے دِل مَعْمور ہوئے۔ جن کے لفظ لفظ سے اِخلاص و محبت کے چشمے اُبل رہے ہوں ۔ جب ان کے سامنے بھٹکا ہوا راہی آمادہ پیکار ہو اوربحث و مناظرہ کی نوبت آ پَہُنچے تو ایسے حالات میں اپنی علمی بَرتَری کے گھمنڈ میں تہذیب اور شائستگی کا دامن جھٹک نہیں دیتے بلکہ اَحسَن اَنداز سے نصیحت فرماتے ہیں ، آج دعوتِ اسلامی اپنی کم عمری کے باوُجُود ایک باوقار، سنجیدہ اور عالِمَانہ رُعب کے ساتھ میدانِ عمل میں بَرسرِ پیکار ہے ۔
حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری دامت برکا تہم العالیہ نے جس حکیمانہ انداز سے ’’ تدریجاً و ضرورتاً ‘‘ دعوتِ اسلامی کی پروان چڑھائی تویہ اس بات سے عیاں ہے کہ اس دور میں اللہ تعالٰی نے انہیں اس مقصدِ عظیم کے لیے چُن لیا ہے۔ اب ان کی ذات سے جو بھی صُدُور ہوگا وہ محض تائید الہٰی عَزَّوَجَلَّ ہی ہے۔ مَدَنی چینل بھی اس تائیدِ الہٰی عَزَّوَجَلَّ اور نصرت ربّانی کی ایک واضِح کڑی ہے۔ آج دنیا Global Villageمیں تبدیل ہوچکی ہے، اِسلام دُشمن اپنے گھرمیں بیٹھ کر اِسلام کے خلاف مصروفِ عمل ہے اوربے پردگی، عُریانی اور فحاشی کے ذریعے اِسلام کے خلاف مکڑی کی طرح جالا بُن رہے ہیں ۔ ایسے میں مَدَنی چینل کی آمد نے تارِ عنکبوت (مکڑی کے جالے) کو توڑ کر رکھ دیا ہے۔
حقیر بے توقیر اس اَمرِعظیم پر امیر و بانیٔ دعوتِ اسلامی کو اور ان کے تمام رُفقاء کوصَمِیم قلب سے ہدیۂ تبریک پیش کرتا ہے۔ اُمید ہے کہ اس چینل سے اِسلامی اقدار، اِسلامی تہذیب وثقافت اور اِسلامی اَحکامات نشر کیے جاتے رہیں گے اور معاشرے کی اِسلام کے اُصولوں کے مطابق مثبت تربیت کی جائے گی۔ مَدَنی چینل بِلاشُبہ فتنوں اور مصائب کی ان تیز وتند طوفانی باد مخالِف میں ’’ روشنی ‘‘ کے بلند مینار کی طر ح ہے۔ اس کی دِلفریب تجلیات تاریکیوں کا سینہ چیرتی رہیں گی اور گرداب و تَلاطُم میں پھنسے ہوئے اِسلامی سفینہ کو سلامتی کے ساحل تک پہنچانے میں ’’ سَابِقُوْنَ الْاَوَّلُوْنَ ‘‘ کا کردار ادا کرتی رہیں گی۔ آج اِسلام کو جن فتنوں اور مصائب کا سامنا ہے اگر کسی دوسرے مذہب کو ان سے واسطہ پڑتاتو وہ اُسے خس و خاشاک کی طرح بہا کر لے جاتے ۔بلند ہمت امیر وبانیٔ دعوتِ اسلامی اور ان کے رُفقاء کی جرأت، عظمت اور اِخلاص کو اللہ عَزَّوَجَلَّ اپنے حبیبِ لبیب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے وسیلہ سے قائم رکھے اور اِسلام کا یہ مینار تاقیامت یونہی ضیاء پاشیاں کرتا رہے، آمین۔
ہوا ہے گو تندو تیز لیکن چراغ اپنا جلارہا ہے
وہ مرد درویش جس کو حق نے دیئے ہیں انداز خسروانہ
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(862) حضرت مولانا قاری محمد سلیم قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی (باب المدینہ کراچی )
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع