30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اِن ناگفتہ بہ حالات میں عُلَماء و مشائخ اہلسنّت کَثَّرَھُمُ اللہ تعالٰیمیں شدید اِضطراب پایا جارہا تھا کہ اِسلام کو صفحۂ ہستی سے مٹانے کی ناپاک خواہشات کو دِل میں سمائے، تیزی کے ساتھ مسلمانوں کی طرف بڑھنے والی طوفانی ہواؤں کا رُخ کیسے موڑا جائے ، تو کسی درد بھرے دِل سے نکلی ہوئی اِلتجا مقبولِ بارگاہ بے کس پناہ جلَّ جلالہٗ پوری ہوئی اور اِس اِحتیاج شدیدہ کوبانی ٔ دعوتِ اسلامی امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار ؔقادری رضوی دامت برکا تہم العالیہ اور آپ کے سعادت مند رُفقاء نے مَدَنی چینل کی صورت میں پُورا فرمادیا۔
راقم نے مَدَنی چینل دیکھا تو بے اِختیار اِس کی بھلائی و بہتری کے لیے صَمِیم قلب سے دُعا کاطلب گار ہواکہ اللہ تعالٰی ہم سب کو اِس نعمتِ عظمیٰ کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے ، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(857) حضرت مولانا محمد اصغر اشرفی نوری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(بانی و ناظم اعلیٰ جامعہ خلیل اکبر ، نو بہار کالونی ، کچہری چوک دیپالپور، ضلع اوکاڑہ، پنجاب ، پاکستان)
مَدَنی چینل کا اس دور میں آغاز اللہ تبارک و تعالیٰ کی نعمتِ عظمیٰ ہے۔ مَدَنی چینل کا قیام ایک بَہُت اچھااِقدام ہے کیونکہ یہ اِسلام کا پیغام دُنیا کے گوشے گوشے میں پَہُنچانے اور نئی نسل کو اس بے راہ روی سے بچانے کا بَہُت پیارا ذریعہ ہے۔ مَیں پہلی دفعہ مَدَنی چینل دیکھ کر بَہُت متأثر ہوا اور دِلی مَسرَّت نصیب ہوئی ۔دُعا ہے کہ اللہ کَرِیْمعَزَّوَجَلَّ قبلہ امیر اہلسنّت بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت مولانا محمد الیاس عطار ؔقادری رضوی دامت برکا تہم العالیہ کو خیر و عافیت کے سا تھ عمر خضرعطا فرمائے اور اس مشن کو کامیابیوں سے نوازے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(858) حضرت مولانا محمد ضیاء الحسنین نظامی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(دیپالپور ، ضلع اوکاڑہ، پنجاب، پاکستان )
اللہ تعالٰی کے فضل وکرم سے دعوتِ اسلامی امیر اہلسنّت دامت برکا تہم العالیہ کی کاوِشوں سے دن رات اِشاعت دِین میں مصروفِ عمل ہے۔ جہاں مساجِدمیں درس و بیان کی محافل مُنعَقد کی جاتی ہیں ، وہاں دعوتِ اسلامی کا مَدَنی چینل بڑی اَہمیت کا حامل ہے۔ دینِ اسلام کی اِشاعت کا بَہُت بڑا ذریعہ ہے۔ مَدَنی چینل کے ذریعے بَہُت سے لوگ کئی مسائل سے آگاہی حاصل کرچکے ہیں اور آئندہ بھی لوگ اس کے ذریعے بَہُت سے مسائل سیکھتے رہیں گے۔
اس میں سب سے اَہم بات یہ ہے کہ جو لوگ دعوتِ اسلامی سے دُور رہتے ہیں ، درس و بیان میں شُمُولیت نہیں کرتے وہ بھی مَدَنی چینل کی بَرَکت سے دعوتِ اسلامی کی محافِل میں شُمُولیت کررہے ہیں ۔ اس کے ذریعے عوام النّاس کو ضروریاتِ زندگی کے مسائل سے آسان لفظوں میں آگاہ کیا جاتا ہے۔ اللہ تعالٰی دعوتِ اسلامی کو مزید بَرَکتیں عطا فرمائے اور مَدَنی چینل کو بند نہ کیا جائے، بلکہ اس کو مزید بہتر اَنداز سے چلانے کی کوشش کی جائے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(859) حضرت مولانامحمد اجمل سعیدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(صدر مدرس جامعۃ القمر، سعید آباد ، بلدیہ ٹاؤن ، باب المدینہ کراچی)
میری نظر میں دعوتِ اسلامی کا یہ مَدَنی چینل اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ صراطِ مستقیم کی طرف ہدایت کاایک ذریعہ ہے کیونکہ اس کے ذریعے کئی لوگوں نے ہدایت پائی ہے اور پارہے ہیں ۔اس چینل کی کئی سالوں سے ضرورت تھی جسے محسوس کیا جارہا تھا۔ اس ضرورت کو دعوتِ اسلامی نے اب آکر پورا کیا۔بَہَرحال ’’ دیر آید دُرُست آید ‘‘ اللہ تعالٰی دعوتِ اسلامی کے بانی، معاونین ومُتعلِّقین کو سعادتِ دارین عطا فرمائے۔ ہماری اس جماعت کو دِن دُونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور اس کے ذریعے اللہ تعالٰی گمراہوں کی اِصلاح فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(860) حضرت مولانا ابوعمر محمد شوکت علی سیالوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد شاہی، محلہ اسلام پورہ، خانیوال، پنجاب، پاکستان )
دین اِسلام و ہ مبارک دین ہے جسے اللہ تعالٰی نے اِنسانیت کے لیے مُقرر فرمایا ہے۔ لہٰذا اس دِین کی حفاظت کے لیے اللہ تعالٰی ہردور میں محبوبِ کریمصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی اُمت میں ایسے اَفراد پیدا فرماتا رہتا ہے جو اِس دین پر خود بھی عمل کرتے ہیں اور بِلا خوف وخطر پوری قوت سے اِس کے ظاہری وباطنی اقدار کو مدِّنظر رکھ کر اس کی تبلیغ و اِشاعت پر کمر بستہ ہوجاتے ہیں ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع