30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(852) حضرت مولانا محمد رفیق نقشبندی نوری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد نورانی، گلہ زرگراں والا ، دیپالپور ، ضلع اوکاڑہ، پنجاب، پاکستان )
مَدَنی چینل کے مُبارک سلسلوں کی تفصیل دعوتِ اسلامی کی مَجلِس رَابِطَہ بِالعُلَمَاء وَالمَشَائِخ کے ذِمَّہ دار سے سُن کر دِل کو اِطمینان نصیب ہوا اور دِل سے اِس کی بہتری وترقی کے لیے دُعا نکلی کہ مولائے کریم عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل کو جاری کرنے والی بَرگُزیدہ ہستی کا سایہ تمام اہلسنّت وجماعت کے سروں پر صحت وعافیت سے قائم رکھے کہ جس نے اہلسنّت کی ڈَگمگاتی ناؤ کو سمندر کی بپِھری ہوئی موجوں سے کمالِ جاں فشانی سے نکال کر اَمن وآتشی کا کنارہ نصیب کیا۔ ورنہ جس اَنداز سے شیطانیت کا دور دورہ تھا، نہ جانے ہمارا کیا بنتا ؟ اِنْ شَآ ءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ عوام اہلسنّت کَثَّرَھُمُ اللہ تعالٰی کو بدمذہبیت کے بھنور سے نکالنے میں کل بروزِ قیامت مصطفٰے جانِ رَحمت، زینتِ نُبُوّت و رِسالت ، تاجدارِ ختمِ نُبوّت و رِسالت، سراپا شفقت ، محبوبِ ربُّ العزّت عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم داعی ٔسُنَّت، عاشقِ اعلیٰ حضرت جنابِ امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی ضیائی دامت فیوضہم کو اپنے دامنِ رَحمت میں جگہ عطا فرمائیں گے۔ اللہ تعالٰی ہمارا حشر بھی ان پا کیزہ نُفُوس لوگوں کے ساتھ فرمائے ، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(853) حضرت مولانا محمد بلال خالقی قادری چشتی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(سجادہ نشین دربارپیر سائیں عبدالرزاق خالقی قادری چشتی ، تحصیل دیپالپور ، ضلع اوکاڑہ ، پنجاب، پاکستان)
مَاشَآ ءَ اللہ عَزَّوَجَلَّدعوتِ اسلامی بننے سے مَسلکِ اعلیٰ حضرت امام اہلسنّت مولانا شاہ امام احمدرضا خان علیہ رحمۃ الرحمن کی حفاظت اور ترویج و اشاعت کا سلسلۂ نو اِنتہائی اَحسَن اَنداز میں ہوا ہے۔ مَدَنی چینل کا قیام دُنیائے اِسلام کے لیے بالخصوص اور روئے زمین کے لوگوں کے لیے بالعموم نعمتِ الہٰی عَزَّوَجَلَّ ہے۔ جس سے گھر بیٹھے ہر طبقہ کے اَفراد و خواتین مُستَفِید ومُستَفِیض ہورہے ہیں ۔
دُعا ہے ربِّ کریم جلَّ جَلَالُہٗ کی بارگاہ بے نیاز میں کہ امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے جاری کردہ اِس سلسلۂ نافعہ کو اپنی حفظ وامان میں رکھے اور اِس کے اِجراء پر اِنہیں اور مرکزی مجلس شوریٰ کو بہترین جزا ء عطا فرمائے، آمین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(854) حضرت مولانا محمد حنیف نوری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد صدیق اکبر ، اڈہ بنگہ حیات ، ضلع پاکپتن شریف، پنجاب ، پاکستان)
امیراہلسنّت مولانا محمد الیاس عطار ؔقادری رضوی دامت برکا تہم العالیہ نے مَدَنی چینل کا آغاز فرما کر اُمت ِمُسلِمہ کو تُحفۂ نافِعہ عطا فرمایا ہے۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ اِس کے تمام سلسلوں کو مکمل دِلچسپی و پابندی سے مُلاحِظہ فرمانے کی کوشش کریں ۔ مَدَنی چینل ہرطرح کے غیر شرعی اَفعال سے مُنزَّہ و مبّراہے۔دعوت اسلامی کی مَجلِسِ رَابِطَہ بِالعُلَماء وَالمَشَائِخ کے ذِمَّہ دار نے قرآن و سُنَّت کی اِشاعت کیلئی مَدَنی چینل کا تعارف حسین و اَحسن اَنداز میں پیش فرمایا ہے۔ اللہ تعالٰی دعوتِ اسلامی کو دن گیارھویں رات بارھویں ترقیاں عطا فرمائے اور مَدَنی چینل کو سلامت رکھے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(855) حضرت مولانا حافظ قاری مُنیر احمداشرفی قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(امام وخطیب مدینہ مسجد، کو آپریٹوہاؤسنگ سوسائٹی ، ضلع اوکاڑہ، پنجاب ، پاکستان )
راقِم نے پہلی مرتبہ مَدَنی چینل پر جب محافظ اہلسنّت، محسنِ اہلسنّت ، معاون اہلسنّت جناب قبلہ امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دامت برکا تہم العالیہ کو اِنتہائی جاں سوزی، اِخلاص، تڑپ وکڑھن اور عرق رِیزی و دِل سوزی سے اُمتِ مُصطَفوی علیٰ صاحبھا الصلوٰۃ والسلام کو اَمْرٌبِالْمَعْرُوْفِ وَ نَہْیٌ عَنِ الْمُنْکَرِ (نیکی کی دعوت دیتے اور بُرائی سے منع ) کرتے دیکھا تو قلب کی گہرائیوں سے یہ دُعا نکلی کہ مولائے کریم عَزَّوَجَلَّ اِس مَدَنی چینل کو رہتی دُنیا تک سلامت رکھے اور سارے جہان کو اس سے مُستَفِید ومُستَفِیض فرمائے ، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(856) حضرت مولانا محمد ساجد نوری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم جامعہ نوریہ، دیپالپور، خطیب جامع مسجد نوری المعروف ٹنکی والی ، ضلع اوکاڑہ ، پنجاب ، پاکستان)
بِلاشُبہ اہلِ بصیرت سے مخفی نہیں کہ موجودہ دور میں اِسلامی اقدارکس قدر اِنحطاط و زَبوں حالی کا شکار ہیں اور دُشمنانِ اِسلام و باغیانِ بانیٔ اسلام نے جس شیطانی اَنداز سے سادہ لوح مسلمانوں کو عقائد حقّہ و اَعمالِ صالحہ سے دُور کرنے کے لیے الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے جو اِیڑی چوٹی کا زور لگایا ہے وہ بھی حق بیّن حضرات پر عیاں ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع