30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اہلسنّت وجماعت کی ناک دعوتِ اسلامی کو اللہ تعالٰی ہمیشہ سلامت رکھے کہ اِس نے ہر محاذ پر اہلسنّت کا دِفاع بھی کیا اور مزید مضبوطی بھی عطا کی۔ مَدَنی چینل ہی کو لے لیجئے، الیکٹرانک میڈیاکے اِس دور میں یہ دعوتِ اسلامی کا بے مثال کارنامہ نہیں تو اور کیا ہے؟ کہ پیارے آقا صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی بھولی بھالی اُمت کو مَکّار وعیّار دُشمن کے دامِ فریب سے نکالنے کا خوبصورت راستہ اِختیار کیا کہ میڈیامیں اپنے مضبوط ومستحکم قدم رکھے اور چھا گئے۔
مَدَنی چینل بِلاشُبہ بچے بچے کا محبوب چینل ہے اور پھر جس کو ہمارے علماء و مشائخ نے خود دیکھا اور سراہا ہو اُس مَدَنی چینل کی تو بات ہی نرالی ہے۔ مولیٰ تعالیٰ عَزَّوَجَلَّ امیر اہلسنّت حضرت مولانامحمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کو اِس کے اِجراء پر بے پناہ ثواب عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(844) حضرت مولانا پیر سیِّدمشتاق احمد شاہ بخاری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(آستانہ عالیہ بستی نور شاہ سادات، مقیم سرہنہ کالونی، ضلع وہاڑی، پنجاب، پاکستان )
مجھے تو مَدَنی چینل کے عارضی طور پر بند ہوجانے سے سخت قلبی پریشانی لاحق ہوگئی ۔ مقامی ذِمَّہ دار اسلامی بھائی سے بھی خود جا کر پوچھاکہ ہمارا مَدَنی چینل کیوں بند ہے اور کب کھلے گا۔اَلْحمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس کے دوبارہ چلنے سے دِل کی کلیاں کھل اُٹھیں اورجذبات گویا یُوں کہہ رہے تھے: ؎
اُتنا ہی یہ اُبھرے گا جتنا اسے دبائیں گے
اے پا ک ذات عَزَّوَجَلَّ ! مَدَنی چینل کے ذریعے ہمارے عقائد و اَعمال کو بدعقیدگی و بدعملی کی آلودگی سے پاک رکھ۔ اے حَیُّ وقَیُّوم ذات عَزَّوَجَلَّ ! مَدَنی چینل کو تا قیامِ قیامت جاری رکھ۔ اے محافِظ حقیقی عَزَّوَجَلَّ ! مَدَنی چینل کو شریروں کے شر، حاسدوں کے حسد اور دُشمنوں کی دُشمنی سے محفوظ رکھ، اور مَدَنی چینل کو جاری رکھنے والی اہلسنّت کی محبوب شخصیت پیکرِ علم وحکمت جنابِ امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار ؔقادری مُدَّظِلُّہُ العَالِیکو اس کارنامۂ عظیمہ کی بے پناہ جزائے خیر عطا فرما، آمین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(845) حضرت پیر سید محمد باقر حسین شاہ بخاری قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم جامعہ قادریہ اسرار العلوم ، دھنوٹ ، نزد سعید چوک ، تحصیل کہروڑ پکا ، ضلع لودھراں ، پنجاب ، پاکستان)
مَدَنی چینل اُن لوگوں کیلئے رحمت کا دروازہ ہے جن کو باقاعدہ دعوتِ اسلامی کے اِجتماعات میں جانے کا موقع نہیں ملتا یا کم ملتا ہے۔
اللہ تعالٰی اِس اعلیٰ کام کے عوض امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار ؔقادری دامت برکاتہم العالیہ کو اعلیٰ جزاء سے نوازے اور اِس میں مزید ترقیاں عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(846) حضرت مولانا حافظ محمد رب نواز اُویسی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم جامعہ انوارِ اویس ، پیپلز کالونی، ضلع وہاڑی، پنجاب، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّراقم نے بذاتِ خود مَدَنی چینل کو دیکھا ہے اور خوب پایا ہے۔ میرے بعض اَحباب نے بھی مجھے بتایا کہ ہم تو مستقل طور پر مَدَنی چینل کو ہی دیکھ رہے ہیں ۔اللہ کَرِیم جلَّ جلالہٗ امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری دامت برکاتہم العالیہ کو اِس کی اعلیٰ ترین جزاء عطا فرمائے جنہوں نے مَدَنی چینل کے ذریعے قرآن و سُنَّت کے اَہم پیغام کو بَہُت ہی اَحسَن اَنداز میں گھر گھر پَہُنچادیاہے۔
اللہ تعالٰی اِس کارِ خیر کو شرفِ قَبُولیت کا درجہ عطا فرمائے اور مَدَنی چینل کوہمیشہ ہمیشہ کیلئے ہمارے قُلُوب واَذھان کو نُورانیت و رُوحانیت پَہُنچاتے رہنے کی توفیقِ رفیق مرحمت فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(847) حضرت مولاناقاری حق نواز سُلطانی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامع مسجد علی المرتضٰی، کینال ویو ہاؤسنگ اسکیم ، ضلع وھاڑی، پنجاب، پاکستان)
میڈیا کے دورمیں اہلسنّت و جماعت کی حقیقی ترجمانی کے لیے بِلاشک و شُبہ مَدَنی چینل بَہُت ہی مُفید سلسلہ ہے بلکہ مَدَنی چینل ہمارے لیے اِس گمراہی اور بے راہ روی کے دور میں مینارئہ نور اور یقیناً رحمتِ غفور عَزَّوَجَلَّ ہے۔ خدائے لم یَزَل عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کی اِس کاوِش کو قبول و منظور فرمائے اور قبلہ اَمیر اہلسنّت حضرت مولانا محمد الیاس عطار ؔقادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کو اِس اِقدام میں اَجر عظیم عطا فرمائے، آمین۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع