دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

عقائد و اَعمال کی اِصلاح ہوگی۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (833)  حضرت مولانا محمد صداقت علی اعوان  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (مدرس جامعہ نعیمیہ ، گڑھی شاہو، مرکزا لاولیاء لاہور)

            فقیر نے  مَدَنی   چینل   کے متعلق دوستوں  سے  معلومات حاصل کیں  تو اِس نتیجہ پر پَہُنچا کہ مَسلکِ حق اہلسنّت وجماعت کی معروف دِینی تنظیم دعوتِ اسلامی نے باطِل اور طاغوتی قُوتوں  کی طرف سے  عُریانی اور فحاشی کے مختلف  چینل ز کی صورت میں  کھولے گئے محاذوں  پر اِسلامی نظریاتی سرحدو ں  کی حفاظت کی عظیم کوشش کی ہے اور فرمانِ الہٰی عَزَّوَجَلَّ  (وَ لْیَاْخُذُوْا حِذْرَهُمْ وَ اَسْلِحَتَهُمْۚ-  (پ۵  اَلنِّساء ۱۰۲) ترجَمۂ کنزالایمان: اور چاہئے کہ اپنی پناہ اور اپنے ہتھیا ر لئے رہیں  }کے تحت اِس مقام پر بھی بیداری کا ثبوت دیا ہے،  لیکن معلوم ہوا ہے کہ اب اس عظیم کام اور عظیم کوشش سے  بوکھلائی ہوئی باطِل قوتیں  اس  چینل  کو بندکروانے کی کوششیں  کررہی ہیں ۔ مَیں  تو ایک ادنیٰ طالبِ علم ہونے کی حیثیت سے  یہ رائے دیتا ہوں  کہ نہ صرف  مَدَنی   چینل   کو چلنا چاہیے بلکہ اِس طرح کے مزید  چینل ز کو سامنے آنا چاہیے جو مذہبی اورمَسلکی سرحدوں  کی حفاظت کرسکیں  ۔

            دُعا ہے کہ جو اَحباب بھی دینِ متین کی سربلندی کیلئے کسی بھی صورت میں  اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ،  اللہ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ ان کی دِلی مُراد یں  پوری فرمائے اور ان کو دُنیا وآخرت کی بَرَکتیں  عطا فرمائے، آمین۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (834)  حضرت مولانا تصدق محمود مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (مدرس جامعہ نعیمیہ ، گڑھی شاہو، مرکزا لاولیاء لاہور)

            دعوتِ اسلامی پوری آب وتاب کے ساتھ اپنی منزل کی طرف رَواں  دَواں  بہار کی نوید سُنانے والی پہلی کونپل ہے۔ ہم سب اس کی ترقی اور رِفعَت کے لیے دُعا گو ہیں ۔ اس تحریک کی ہر کاوِش عہدِ رفتہ (گزرے ہو ئے دور)  کی یاد تازہ کردیتی ہے۔ اِسی سلسلہ کی ایک کڑی  مَدَنی   چینل   کا اِفتتاح ہے۔ جس نے یاس و نااُمیدی کے گہرے بادِلوں  کے درمیان اُمید و رجا کی کرن دِکھائی ہے اور جس نے کفر و الحاد اور زندیقیت کے تَلاطُم خیز طوفانوں  میں  کشتی اُمت کو سہارا دیا ہے۔

ستیزہ کار رہا ہے اَزل سے  تا امروز

چراغِ مُصطَفوی سے  شرارِ بُولہبی

             مَدَنی   چینل   اُمتِ مُسلِمہ کو ایک مرکز پر جمع کرنے کا مضبوط ترین ذریعہ ہے۔ ہم اس  چینل  کی پُرزور تائید و حمایت کرتے ہیں  اور حکومتِ وقت سے  اس کی نشریات کو جاری رکھنے کا پُرزور مُطالَبَہ کرتے ہیں ۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (835)  حضرت مولانا محمد یامین  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (میٹروول ،  گلزار ہجری،  باب المدینہ کراچی )

             مَدَنی   چینل   دیکھ کر بَہُت خوشی ہوئی۔ میں  اِس ٹی وی  چینل  کو روزانہ دیکھتا ہوں  کیونکہ اِس  چینل  پر اسلام کے تمام اَرکان کے بارے میں  تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی جاتی ہے اور مسلمانوں   کو قرآنی اَحکامات کے ساتھ ساتھ نبیٔ کریم رَؤفُ رَّحیم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی سُنَّتوں  پر عمل کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

            ہم آج اُس دور سے  گزر رہے ہیں ،  جس میں  مسلمان نہ صرف نماز،  روزہ،  زکوٰۃ اور حج جیسے  اَرکانِ اِسلام سے  دُور ہوتے جارہے ہیں  بلکہ حُضُورِ اکرمصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی سُنَن مبارَکہ سے  بھی دُور ہوتے جارہے ہیں ۔  مَدَنی   چینل   اللہ تعالٰی کے پیارے حبیب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی سُنَّتوں  کے مطابق زندگی گزارنے کا درس دیتا ہے اور آخرت کی تیاری کے طریقے بتاتا ہے۔ مَدَنی   چینل   کی کوششوں  سے  بَہُت سارے مسلمان شرعی زندگی گزاررہے ہیں  اور مزیدلوگ اِس نیک مقصد میں  شامل ہو رہے ہیں ،  اس  چینل  میں  فحاشی اور عُریانی  نہیں  ہوتی۔دُعا ہے کہ اللہ  تعالٰی  مَدَنی   چینل  کو حاسدوں  کے حسد اور شریروں  کے شر سے  محفوظ رکھے، آمین۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (836)  حضرت مولانا لیاقت علی فریدی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (خطیب جامع مسجد نورانی،  بستی بابا مراد شاہ ، نور شاہ،  ضلع ساہیوال، پنجاب، پاکستان )

            آجکل ٹی وی کے ہر پروگرام میں  فحاشی اورعُریانی نمایاں  ہے۔کہیں  خبرنامہ کے نام پر تو کہیں  ایڈورٹائزنگ کی آڑ میں ، اور اب تو خود کو مذہبی  چینل  کہنے والے بھی اِس کی لپیٹ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن