30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الرحمن جیسا عاشقِ رسُول امام عطا فرمایااور مَسلکِ اعلیٰ حضرت کے پرچار کیلئے دعوتِ اسلامی جیسی تحریک عطا فرمائی۔ مجھے بَہُت خوشی ہوئی جب مَیں نے سُنا کہ دعوت ِاسلامی کی طرف سے مَدَنی چینل کا آغاز ہوا ہے ۔اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوت ِاسلامی کے مَدَنی چینل کو دِن گیارہویں رات بارہویں ترقی عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(828) حضرت مولاناقادر بخش قاسمی قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتم دارالعلوم جامعہ اسلامیہ قادریہ ، کھٹان، خضدار، بلوچستان، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ بڑی خوشی کی بات ہے کہ دوسرے شُعبہ جات میں خدمات سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی مَدَنی چینل کے ذریعے میڈیا پر بھی آگئی ہے۔ مَدَنی چینل سے تمام مسلمانوں کو بَہُت فائدہ ہوگا۔ مَیں نے خود اپنے علاقے کے (کیبل والے ) لوگوں سے مَدَنی چینل چلانے کی بات کی ہے۔اِنْ شَآ ءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ عنقریب ہمارے علاقے میں بھی مَدَنی چینل شروع ہوگا۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(829) حضرت مولاناسید شجاع الحق نورانی نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم دارالعلوم جامعہ قاسمیہ، آغا سلطان ابراہیم خان روڈ ، اسد آباد ، خضدار، بلوچستان، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَلٰی اِحْسَانِہٖ ! دعوتِ اسلامی کا میڈیا پر آنا ایک اچھا اِقدام ہے، جس سے نہ صرف دعوتِ اسلامی بلکہ پوری اُمت ِمُسلمہ کو فائدہ ہوگا۔ اللہ تعالٰی دعوتِ اسلامی اور مَدَنی چینل کو تر قّیاں عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(830) حضرت مولاناسعد اللہ قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتم مدرسہ تعلیم القران ، زندہ پیر، خضدار، بلوچستان، پاکستان)
اللہ تعالٰی امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری دامت برکاتہم العالیہ کو جزائے خیر عطا فرمائے جنہوں نے سُنِّیت کی لاج رکھ لی اور لوگوں کو بدعملی اور بد مذہبی سے بچا کر عاشقِ رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمبنایااور میڈیا پر آنے کا فیصلہ فرماکر ان لوگوں پر اِحسان کیا جن کے گھروں تک بِلاواسطہ پہنچنا مشکل تھا ۔اللہ تعالٰی دعوت اسلامی اور مَدَنی چینل کو بَرَکتیں عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(831) حضرت مولانامفتی محمد وارِث قاسمی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم دارالعلوم جامعہ قاسمیہ ، آغا سلطان براہیم خان روڈ ، اسد آباد، خضدار، بلوچستان، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ بِلاشُبہ دعوتِ اسلامی فروغِ دِین کے لئے تمام شعبہ جات میں نہایت اَہم کردار ادا کررہی ہے ۔ مَدَنی چینل شروع کرنا بِلاشُبہ بَہُت بڑا کارنامہ اور خوش آئند ہے ۔دو ماہ قبل کراچی جانے کا اِتفاق ہواچونکہ بلوچستان میں مَدَنی چینل نہیں چل رہاتھا، لہٰذادِلی خواہش تھی کہ مَدَنی چینل ضروردیکھوں ۔ایک بار میں نے یہ چینل دیکھا اس میں اِصلاحی پروگرم جا ری تھا تقریباً ایک گھنٹہ دیکھتارہابڑی خوشی ہوئی۔امیراہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری دامت برکاتہم العالیہ کی شخصیت بَہُت عظیم ہے۔ اللہ تعالٰی ان کی عمرمیں بَرَکتیں عطافرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(832) حضرت مولانا نور حسین مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( خطیب جامع مسجد، 202مراد شرقی، ڈاہرانوالہ، مرکزالاولیاء لاہور)
اِسلامی جمہوریہ پاکستان اِسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تاکہ اِس میں نظامِ مصطفٰے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا نفاذ ہو اور حُضُورِ اکرم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی سُنَّتوں کا پرچار ہو ، مگر یہ خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔
اب اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّاہلسنّت وجماعت کی بَہُت بڑی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی نے گھر گھر میں علمِ دِین پہنچانے اور چہار سُو سُنَّتیں عام کرنے کے لیے مَدَنی چینل کے نام سے جو چینل شروع کیا ہے وہ لائقِ صد تحسین ہے، چونکہ آج کی نوجوان نسل ٹی وی اور کیبل کی دِلدادہ ہے ۔اِس لحاظ سے بھی مَدَنی چینل کا اِقدام قابلِ تعریف ہے کہ اِس سے نوجوانوں کے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع