دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

(فاضل جامعہ نعیمیہ ، امام و خطیب جامع مسجد المدینہ ، راج گڑھ،  مرکزالاولیاء لاہور، پاکستان)

            آج کے دور کی جِدَّت کے حوالے سے  میڈیا کی قوت ایک مُسلَّمہ حقیت ہے اور یہ بھی ایک مُسلَّمہ حقیقت ہے کہ دِین کی تبلیغ قیامت تک جاری رہے گی تو ہر دور کے تقاضوں  کے مطابق اس میں Developmentآتی رہے گی۔ لہٰذا دعوتِ اسلامی جو کہ قرآن و سُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی اور ایک مضبوط تحریک ہے،  اس کی طرف سے   مَدَنی   چینل  کا آغاز ایک بَہُت ہی عظیم کاوِش ہے۔اللہ تعالٰی دعوت اسلامی کے ساتھ ساتھ  مَدَنی   چینل   کو بھی حاسدین کے حسد سے  محفوظ رکھے اور مزید ترقیاں  عطا فرمائے، آمین۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (818)  حضرت مولاناغلام دستگیر فاروقی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (مدرس شعبہ درس نظامی و خطیب جامع مسجدرحمت،  ٹاون شب،  مرکزالاولیاء لاہور، پاکستان)

            یہ جان کربَہُت خوشی ہوئی کہ دعوتِ اسلامی جو اہلسنّت و جماعت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ہے۔اس تحریک کا  چینل  جس کو  مَدَنی   چینل   کے نام سے  موسوم کیا گیا ہے،  مَعرضِ وُجُود میں  آیا۔ اِس  چینل  کے ذریعے بھٹکے ہوؤں  کو صراط ِمستقیم ملے گی۔ مَیں  خود کو اس قابل تو نہیں  سمجھتا کہ اس پر کچھ لکھ سکوں  لیکن سعادت سمجھتے ہوئے چند ٹوٹے پھوٹے الفاظ پیش کئے ہیں  اور دِل کی اتھاہ گہرائیوں  سے  دُعا ہے کہ اللہ تعالٰی امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کو زیادہ سے  زیادہ ہمت عطا فرمائے اورآپ کے علم وعمل میں  بَرَکتیں  عطا فرمائے،  آمین ۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (819)  حضرت مولانامحمدیٰسین حاکمی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (مدرس جامعہ فاروقیہ رضویہ وامام و خطیب جامع مسجد قادریہ ، ٹاون شب،  مرکزالاولیاء لاہور)

          دِین اِسلام آخری دین ہے اور اِس کی حِفاظت کا ذِمَّہ اللہ عَزَّوَجَلَّنے خود لیا ہے۔ اِس دِین کے اُصُولوں  کا باقی رہنا ہردور میں  ضروری ہے ۔ ہمارے پیارے آقا صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے اِس دنیا سے  ظاہری پردہ فرمانے کے بعد اِس دین کی ترویج و اِشاعت کی ذِمَّہ داری عُلَماء حقّہ اور مسلمانوں   کی اُن تنظیموں  کو سونپی گئی ہے جو اِسلام کے اُصُول و ضوابِط کو سختی سے  تھامے ہوئے ہیں ۔

            اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّدعوت اِسلامی پوری دُنیا میں  خدمتِ دِین کے لیے کوشاں  ہے اور بڑی کامیابی سے  36 سے  زائد شعبوں  میں  کام کر رہی ہے ۔اِس دور میں الیکٹرانک میڈیا کی اَہمیت کو کو ئی صاحب ِ بصیرت نظرانداز نہیں  کر سکتا ۔ٹی وی کے ذریعے بدمذہبی ،  بداَخلاقی،  میوزک،  ناچ گانے اور فلموں  ڈراموں  کو خوب پھیلایا جا رہا ہے اور اس کے دِفاع کے لیے ہمارے پاس کوئی ذریعہ نہ تھا،  اِسلام کے نام پرچند نام نہاد  چینل ز نے مسلمانوں   کے اندر اور زیادہ شکوک وشُبہات پیدا کر دیئے ہیں  ۔لہٰذا اِ س دور میں   مَدَنی   چینل   کا آغازصبح صادِق کی طرح ہے جو صبح کے آنے کی خبر دیتی ہے اور رات کے اندھیرے کے چلے جا نے کا اعلان کرتی ہے۔ ایک ایسے  ٹی وی  چینل  کی مسلمانوں   کو اَشدّ ضرورت تھی جس میں  صحیح عقائد اور دِین اِسلام کی تعلیمات کو نشر کیا جائے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں  پورے یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں  کہ دعوت اسلامی نے  مَدَنی   چینل   شروع کر کے مسلمانانِ عالَم کی اِس ضرورت کو بھی پورا کر دیا۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (820)  حضرت مولاناقاری محمد اسحاق نقشبندی   مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (جامع مسجد حنفیہ بریلویہ ، راجہ جنگ ، ضلع قصور، پنجاب، پاکستان)

             مَدَنی   چینل   سے  مسلمانوں   کو بَہُت زیادہ فائدہ ہوا ہے۔ اس کو دیکھنے سے  دِل کو بَہُت سکون ملاہے اور اسے  دیکھ کرمسلمانوں   کے دِلوں  میں  اپنے نبیٔ پاک صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سُنَّتوں  پر عمل پیرا ہونے کا جذبہ پیدا ہوا ہے ،  سُنَّت نبوی علیٰ صاحبھا الصلوٰۃ والسلام کے مطابق زندگی گزارنے کا درس ملتاہے اورنمازپڑھنے کا شوق پیداہوتاہے۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (821)  حضرت مولاناقاری طاہرمحمود چشتی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (مرکزی جامع مسجد صدیق اکبر، علی ٹاؤن،  اڈیالہ روڈ،  راولپنڈی، پنجاب، پاکستان)  

            اس پُرفِتَن دورمیں   مَدَنی   چینل   کا قیام بَہُت ناگزیر اور وقت کی اَشدّ ضرورت ہے۔ اس میں  عوام النّاس کے ٹیلیفون کے ذریعے مسائل سن کر بھی جوابات دینے کاسلسلہ شروع کیاجائے۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن