دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

(مہتمم ومدرس دارالعلوم ، مدینہ کورکونگ ، ڈاکخانہ خلوڈاگ مہمند، ایجنسی ، خیبر پختونخواہ، پاکستان )

            بندۂ ناچیز کو یہ شرف حاصل ہے کہ جس رات  مَدَنی   چینل   کا اِفتتاح تھا اُس رات بندہ مدنی مرکزفیضان مدینہ باب المدینہ کراچی میں  موجود تھا اور یہ پُر انوار محفل دیکھ کر دِل باغ باغ ہوگیا۔ ہمارے علاقے میں  بجلی نہیں  ہے اور نہ T.Vکی سہولت ہے۔ لیکن کبھی کبھی شہر آتا ہوں  تو  مَدَنی   چینل   سے  مُستَفِید ہوتا ہوں  اور پشاور میں  دوستوں  سے  پوچھتا ہوں  تو وہ سب خوشی کا اِظہار کرتے ہیں ۔ چند عام لوگوں  سے  پوچھا تو کہنے لگے:  اب ہمیں  معلوم ہواکہ سبز عمامے والوں  کا اِجتماع بھی بَہُت بڑا ہے۔ہمارے ہاں  جن لوگوں  کے دِلوں  میں  دعوتِ اسلامی کے خلاف غلط تأثر تھا وہ بھی اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ  مَدَنی   چینل  کی وجہ سے  کم ہوتا جارہا ہے۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (813) حضرت مولانا حافظ محمد بُرہان الدین نظامی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (تونسہ شریف ، ضلع ڈیرہ غازی خان، پنجاب، پاکستان )

            اللہ تعالٰی نے قرآنِ  پاک میں  اِرشاد فرمایا:  (لَىٕنْ شَكَرْتُمْ لَاَزِیْدَنَّكُمْ (پ۱۳ ابراہیم۷) ترجمۂ کنزالایمان : اگر احسان مانوگے تومَیں  تمہیں  اَور دُوں  گا) تو تبلیغِ قرآن و سُنَّت کی عالمگیر غیر سیا سی تحریک دعوتِ اسلامی اللہ تعالٰی کے اِنعامات میں  سے  ایک اِنعام ہے۔ اور پھر آگے اس تنظیم کے مختلف شعبے ہیں ،  جن میں  سے  ایک میڈیا کے ذریعے قرآن و سُنَّت کی تبلیغ ہے جو کہ  مَدَنی   چینل   کی صورت میں  عطا ہوا۔

            پاکستان میں  اس وقت جب گناہ و مَعصِیت کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے اور پوری نوجوان نسل کو میڈیا کے ذریعے فحاشی و عُریانی پھیلا کر اِسلامی تعلیمات سے  دُور کیا جارہا ہے۔  مَدَنی   چینل  اللہ عَزَّوَجَلَّ اور فخرِ موجودا ت حُضُور احمد مجتبٰی محمد مصطفٰیصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی نوازشات اور اِنعامات میں  سے  ایک اِنعام ہے۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (814)  حضرت مولانا محمد نوید انجم   مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (ناظم تعلیمات جامعہ نعمانیہ ، مرکزالاولیاء لاہور، پاکستان)

            اِس پُرفِتَن دور میں  جو کہ مادِیت پرستی کا دور ہے ، دین اِسلام کی تبلیغ اَحسَن وسہل طریقے سے  کرنا اِسلام کی بَقاء اور دینِ متین کے فروغ کے لیے نہایت ہی ضروری ہے۔جس طرح دوسرے لوگ اپنے مَسلک کا پرچار کرنے کے لیے مختلف ذرائع کا اِستعمال کرتے ہیں  ، جن میں  اَخبارات ، ریڈیو، ٹی وی اور مختلف  چینل ز وغیرہ شامل ہیں ۔ اسی طرح مَدَنی   چینل   کو بھی دین اِسلام کے پرچار کے لیے قائم و دائم رہنے کی اَشدّ ضرورت ہے۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (815) حضرت مولاناحافظ صفدر علی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (فاضل جامعہ نعیمیہ ، امام و خطیب جامع مسجدطیبہ،  رحمان گنج،  مرکزالاولیاء لاہور، پاکستان)

             مَدَنی   چینل   بَہُت اچھا  چینل  ہے ،  اِس پُرفِتَن دور میں  ایسے  اسلامی  چینل  کی بَہُت ضرورت ہے اللہ تعالٰی مزید ترقّیاں عطا فرمائے، آمین۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (816)  حضرت مولاناپروفیسر محمد سلیم اعوان  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (فاضل جامعہ نعیمیہ ، مدرس جامعہ اسلامیہ انوار مصطفٰے،  ذیشان کالونی،  کمالیہ ،  پنجاب، پاکستان)

            بندۂ ناچیز نے کچھ عرصہ پہلے  مَدَنی   چینل   کی ٹیسٹ ٹرانسمشن دیکھیں  اور اس میں  نشر کئے جانے والے پرو گرامز کو دیکھا ، مَاشَآ ءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوت اِسلامی  کی یہ بَہُت ہی اچھی کاوش ہے کیونکہ اب الیکٹرانک میڈیا موجودہ سوسائٹی میں  معلومات اور تبلیغ کا ایک عُمدہ اور بہترین ذریعہ بن چکا ہے۔ ایسے  میں  دعوتِ اِسلامی کی طرف سے  خاص اہلسنّت و جماعت کیلئے  مَدَنی   چینل   کا اِجراء ایک خوش آئند بات ہے۔ اس سے  نہ صرف ہم اپنی عادات و اَخلاقیات کو سنوا رسکتے ہیں  بلکہ یہ ہمارے مسلکِ حقَّہ کی تقویت کا باعث اور عاقبت کو بہتربنانے کا ذریعہ ثابت ہو گا۔ اس کے ساتھ ساتھ نوجوان طبقہ جو اسی میڈیا کی تباہ کاریوں  کا شکار ہو چکا ہے ۔اسے  راہِ ِراست پر لانے اور دِین حقَّہ کی اِطاعت گزاری پر گامزن کرنے کی ایک عُمدہ سعی ہے اللّٰہ جَلَّ شَانہٗ اپنے پیارے حبیب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے طفیل اسے  قبول فرمائے اور اس کو ہم سب کیلئے ذریعۂ نجات بنائے،  آ مین۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (817)  حضرت مولاناجاوید احمد سُلطانی قادری  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن