30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(808) حضرت مولانا قاضی منیر احمد نعمانی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم دارالعلوم غوثیہ صدیقیہ، خطیب مرکزی جامع مسجد غوثیہ، کوٹ عبدالملک ، شیخوپورہ، پنجاب، پاکستان )
دعوتِ اسلامی اہلسنّت و جماعت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ہے۔ جس کی دِینی جِدُّوجَہد قابلِ تحسین ہے۔ دعوتِ اسلامی نے اِصلاحِ عقائد و اَعمال کے لیے مَدَنی چینل کا آغاز کر کے دِین اِسلام کے کام کو اورمضبوط بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اللہ تعالٰی اپنے حبیب پاک صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے توسُّل سے اس عالمگیر تحریک کو مزید ترقّیاں عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(809) حضرت مولانا ڈاکٹر پیر عباس علی قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب مرکزی جامع مسجد شاہجہانی ، کمالیہ، دارالسلام (ٹوبہ) پنجاب، پاکستان)
مَاشَآ ءَ اللہ عَزَّوَجلَّ دعوتِ اسلامی کا مَدَنی چینل بروز اتوار مورخہ 02112008دیکھنے کا اِتّفاق ہوا۔امیر اہلسنّت حضرت علامہ محمد الیاس قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی کا بیان حُقُوق العباد کے حوالے سے مثالی تھا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ ان کو مزید ترقی عطا فرمائے اور اُن کے علم و عمل میں بَرَکتیں عطا فرمائے۔موجودہ حالات کے تقاضوں کے مطابق جب کہ ہر طرف ذرائع ابلاغ کے ذریعے بُرائی کو پھیلایا جارہا ہے اب ضروری ہوگیا تھا کہ نیکی کی تبلیغ کے لیے ذرائع ابلاغ کو اپنایاجائے، اَلْحَمْدُلِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل نے یہ کمی پوری کردی ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ آقاصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی ساری اُمت کو سُنَّتِ مُطہَّرہ کے سانچے میں زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔
جس کی ہر ہر ادا سُنَّتِ مصطفٰے
ایسے پیر طریقت پہ لاکھوں سلام
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعَالٰی عَلٰی مُحمَّد
(810) حضرت مولانا محمداسرائیل نعمانی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(نائب ناظم تعلیمات درس نظامی، دارالعلوم نوریہ رضویہ، کہکشاں کلفٹن، باب المدینہ کراچی )
تبلیغِ قرآن و سُنَّت کی غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی جو کہ خالصتاً ایک دِینی جماعت ہے اور اس مادِیت پرستی کے پُرفِتَن دور میں قرآن و سُنَّت کو تھامے ہوئے مخلوقِ ِ خدا کی اِصلاح کررہی ہے اور بالخصوص مَدَنی چینل کے ذریعے قرآن وسُنَّت کی بہاریں گھر گھر عام کررہی ہے ۔ مَدَنی چینل جو اس دور کی اَہم ضرورت ہے اس کے توسُّط سے لوگوں کے اِیمان و عقیدے کی حفاظت ہورہی ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(811) حضرت مولانا عبدالعزیز حسنی محمودی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم دارالعلوم محمودیہ مصطفٰے رضا ، خطیب جامع مسجد گوٹھ علی محمدسمو ہالیبجی، ٹھٹھہ باب الاسلام سندھ ، پاکستان)
دعوت اسلامی کے مدنی مرکز کا کیا کہنا جہاں خُدائی و مُصطفائی رنگ چڑھا کر گمراہ اِنسانوں کو راہِ راست پر لایاجاتا ہے اور اُن کو زندگی گزارنے کے اُصُول سکھائے جاتے ہیں ۔و ہاں سے جب اِنسان دُنیا کی طرف جاتاہے تو زبانِ حال سے یہ کہتا ہوا جاتا ہے :
اے لوگو! دعوتِ اسلامی کے صدقے اِس غلامیٔ رسُول میں زندگی کی بازی ہار کر نہیں بلکہ جیت کر آیا ہوں ۔ تمہیں بھی دعوت دیتا ہوں کہ آؤ اور دیکھو ان مَدَنی مراکزمیں کیادین و دُنیا کی دولت ملتی ہے۔مزید اب جو مَدَنی چینل شروع ہوا ہے یہ تو سونے پر سہاگاہے ۔اس پرفتن دور میں ہر طرف اندھیرا بڑھ رہا ہے اور بَہُت غلط عقائد کے لوگ سادہ لوح مسلمانوں کو بہکا رہے ہیں ۔ ایسے پُرفِتَن دور میں مَدَنی چینل روشنی کا ایک مینارہے، اور یہ دِین اِسلام اور اہلسنّت کے عقائد کی ترویج کا بہترین ذریعہ ہے اور اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ میں اللہ تعالٰی عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں دُعا گو ہوں کہ اللہ تعالٰی عَزَّوَجَلَّ اپنے حبیب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے صدقے اس مَدَنی چینل کو مزید ترقیوں سے نوازے اورعزَّتِ مآب امیر اہلسنّت و بانیٔ دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کو عمرِخضر عطا فرمائے اور حضرت کے علم و عمل اور فیض میں مزید بَرَکتیں عطا فرمائے، آمین ثُمَّ آمین۔
آقا کی محبت دِین حق کی شرطِ اوّل ہے
اسی میں ہو اگر خامی تو سب کچھ نامکمل ہے
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحمَّد
(812 ) حضرت مولانا تاج محمد شاہ مُدَّظِلُّہُ العَالِی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع