30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مقابلہ ضرور ہونا چاہیے جس سے اِسلام کا پرچم سر بلند ہو۔ اس کام کے لیے دعوتِ اسلامی کی عالمگیر تحریک بہترین پلیٹ فارم ہے۔اس عالمگیر غیرسیاسی تحریک کا مَدَنی چینل نہایت ہی مؤثر اَنداز میں جاری رہنا چاہیے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(803) حضرت مولاناقاری غلام فرید الحسنی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرس جامعہ ہجویریہ ، خطیب مسجد بلال ، بلال گنج ، مرکزالاولیاء لاہور ، پاکستان)
آج کے اس پُرفِتَن دور میں مَدَنی چینل کا آغاز اور اس کی نشریات قابلِ تحسین ہی نہیں بلکہ قابلِ تقلید بھی ہیں چونکہ ہمارا معاشرہ اس وقت بے راہ روی کا شکار ہے ۔اِصلاحِ معاشرہ کے لیے مَدَنی چینل کی نشریات اَشدّ ضروری ہیں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(804) حضرت مولانا ریاض احمد چشتی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مرکز معارف اولیاء ، داتا دربار، مرکزالاولیاء لاہور ، پاکستان)
مَدَنی چینل کا آغاز کرکے دعوتِ اسلامی نے اُمتِ مُسلِمہ اور بالخصوص اہلِ پاکستان پر اِحسان کیا ہے ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(805) حضرت مولانا ظہور احمدنقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(ناظم الامور جامعہ ہجویریہ ، مرکزالاولیاء لاہور ، پاکستان)
دعوتِ اسلامی نے وقت کی نزاکت کے پیشِ نظر مَدَنی چینل کا آغاز کیا ہے، اس وقت اِصلاح معاشرہ کے لیے ایسے چینل کی اَشدّ ضرورت تھی ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(806) حضرت مولانا مفتی محمد صدیق قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(امام وخطیب جامع مسجد ، شکار پور، باب الاسلام سندھ، پاکستان)
رمضان المبارک کے مبارک مہینے میں جب یہ خبرسننے کو ملی کہ دعوتِ اِسلامی کی طرف سے مَدَنی چینل کا آغاز ہوگیا ہے تو بَہُت خوشی ہوئی اور اب امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کا پیغام گھرگھرپہنچتا رہے گا اور دُنیا میں جس اَنداز سے بدکاری بڑھتی چلی جارہی ہے، میرے خیال میں مَدَنی چینل اس بدکاری کو ختم کرنے اورلوگوں کو نیکی کی طرف بلانے کا بہترین ذریعہ ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(807) حضرت مولانا غلام محی الدین نقشبندی قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد اقصٰی، عابد ٹاؤن ، بدین ، باب الاسلام سندھ، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی دِین اِسلام کا کام بہتر طریقے سے سر اَنجام دے رہی ہے۔ مجھے بَہُت خوشی ہوئی ہے کہ مَدَنی چینل کا آغاز ہوگیا ہے۔ دُنیا میں مسلمانوں کے اِیمان کی حفاظت کے لیے دعوتِ اسلامی کی طرف سے بہتر اِقدامات اُٹھائے جارہے ہیں لیکن مَدَنی چینل سرفہرست ہے۔ مَدَنی چینل میں (۱) بچوں کا بیان…
(۲) نعتِ رسُول مقبول صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم…
(۳ ) بانی ٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار ؔقادری دامت برکاتہم العالیہ کے دِل ہلا دینے والے بیانات …
(۴) ہفتہ وار سُنَّتوں بھرا اجتماع …
(۵) اِسلامی مسائل کا بیان۔
یہ مذکورہ بیانات اور مناظر دیکھ کر دِل سے یہ دُعا نکلی کہ حضرت امیر اہلسنّت بانیٔ دعوتِ اسلامی علامہ مولانا ابوبلال محمد الیا س عطارؔ قادری دامت برکاتہم العالیہ کو اللہ تعالٰی عمرِخضر عطا فرمائے جنھوں نے ایسے دِلکش پروگرامز متعارف کروائے ہیں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع