دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

مَدَنی   چینل   کے ذریعے خدمتِ دِین

            اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ دعوتِ اِسلامیتبلیغِ قرآن وسُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی مسلمانوں  کی سب سے  بڑی دِینی تحریک ہے جوکہ مسلمانوں   کو نیکی کی دعوت کے ذریعے نمازوں  کے قریب کررہی ہے جو گناہوں  کے سمندر میں  ڈوبے ہوئے تھے ،  اِن کو گناہوں  سے  نکال کر نیکیاں  کرنے والا بنارہی ہے مسلمانوں   کونیک اِجتماعات میں  شرکت کرنے والا بنارہی ہے،  صرف یہی نہیں بلکہ اس تحریک کا  مَدَنی  مَقصَد  ’’ مجھے اپنی اورساری دُنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کو شش کرنی ہے ، اِنْ شَاءَ اللہعَزَّوَجَلَّ۔ اس عظیم الشّان تحریک کے با نی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطارؔ قادری دامت برکا تہم العالیہ جن کی بدولت یہ پیاری پیاری  مَدَنی  تحریک مَعرِضِ وُجُود میں  آئی ۔مسلمانوں   کے اِیمان واَعمال کو خراب کرنے میں  سب سے  بڑا کردار الیکٹرانک میڈیا کا ہے،  اس نے مسلمانوں   کے عملی واَخلاقی کردار کو بُری طرح مجروح کردیاہے۔

          اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ دعوت اِسلامی نے مسلمانوں   کو اس تباہی سے  بچانے کیلئے  مَدَنی   چینل   کا آغاز کیا، جس کی بدولت کئی مسلمان فلموں  اورڈراموں  کو چھوڑ کر صلوٰۃ و سُنَّت کے پابند اور امیر اہلسنّت دامت برکا تہم العالیہ اورعلماء و مشائخ کے بیانات سننے والے بن گئے ۔

            اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّدعوت اسلامی کا  مَدَنی   چینل  کامیابی کی منازِل طے کر رہا ہے اور دُنیا کے مختلف مقامات سے  مبارَک بادیوں  اور حوصلہ اَفزائیوں  کے بے شما ر پیغامات موصول ہو رہے ہیں  ۔دعوتِ اسلامی نے نظام کو خوب سے  خوب تر بنانے کے لئے مختلف ملکوں  اور شہروں  میں  متعدّد مجالس بنائی ہیں  ۔ جن میں  سے  ایک مَجلِس رَابِطَہ بِالعُلَمَاء وَالمَشَائِخبھی ہے جو کہ اکثر علمائے کرام پر مشتمل ہے ۔اس مجلس کے ذریعے اندرون و بیرون ملک سے  مُفتیانِ کرام و علمائے کرام اور شخصیا ت کے  مَدَنی   چینل   کے بارے میں  مزید تأثرات موصول ہوئے ہیں  ، جن کے اِقتباسات حسبِ ذیل ہیں  :

 (801) شہزادہ ٔصدرالشریعہ حضرت مولانا قاری رضاء المصطفٰے اعظمی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (شہزادۂ صدرالشریعہ مفتی امجدعلی اعظمی  رحمۃ اللہ علیہ ، خطیب نیومیمن مسجد ، بولٹن مارکیٹ،  باب المدینہ کراچی )

            یہ جان کر اور دیکھ کر میری مَسرَّتوں  میں  بے پناہ اِضافہ ہوا کہ دعوتِ اسلامی نے باقاعدہ  مَدَنی  نشریات کا آغاز  مَدَنی   چینل   کی صورت میں  کردیا ہے۔ یہ باطِل کے اِیوانوں  میں  حق کی پہلی  مَدَنی  صدا اور پہلا قدم ہے کیونکہ اس دور میں  یہود وہنود و نصاریٰ کی بیہودہ ثقافت میڈیا پر نہ صرف پوری طرح قابِض ہے بلکہ چھائی ہوئی ہے اور میڈیا پر بڑھتی ہوئی بدمذہبیت کی یلغار اور حیاء سوز پروگراموں  کی کثرت ہوگئی ہے،  ہمارے معاشرے میں  یہ جراثیم بَہُت تیزی سے  پھیل رہے ہیں  اور یہ زہر آہستہ آہستہ ہمارے غُیُور مسلم نوجوانوں  کی رگوں  میں  سرایت کرکے انہیں  غفلت کی میٹھی نیند سلا رہا ہے۔ نوجوانوں  کی اکثریت مغربی تہذیب اورفیشن پرستی کی دِلدادہ ہو رہی تھی۔

            سُنَّتوں  کی جگہ مشرکانہ رُسوم و رواج ہمارے گھروں  میں  داخل ہو کر ڈیرہ جما چکی تھیں  اور میڈیا پرسُنَّتیں  سیکھنے اور سکھانے کے عمل میں  عار سمجھی جارہی تھی۔ قریب تھا کہ مغربیت وبدمذہبیت کا سیلاب آتا اور سب کو بہا کر لے جاتا۔ اللہعَزَّوَجَلَّنے بڑا کرم فرمایا کہ اِن فواحش و منکرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہرفرعون کیلئے موسیٰ ہے،  کے قاعدے کے مطابق  مَدَنی   چینل   کے ذریعے بے دِینی،  بدمذہبی اور بے پردگی کے سیلاب کے آگے بند باندھنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ بدعتوں  کی سیئات کا مقابلہ سُنَّتوں  کی حسنات سے  کرنے کے لیے کمر کس لی اور بدمذہبی کے زہر کا تریاق مدینے سے  ڈھونڈ لائے، حق اور سچ دِکھانے اور سنانے کی باتیں  تو سبھی  چینل  کرتے ہیں  مگر جو کچھ وہ دِکھاتے ہیں  وہ حق نہیں  باطِل ہوتا ہے،  اور جو کچھ وہ سناتے ہیں  وہ سچ نہیں  ہوتا بلکہ جھوٹ کا پلندہ ہوتا ہے، یہ میرے جذبات نہیں  حقیقت ہے،  میری نگاہیں  جس طرح میڈیا کی بے شمار خُرافات کے ذریعے نوجوان نسل کو بگڑتا ہوا دیکھ رہی تھیں  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ آج  مَدَنی   چینل  کے مدنی اِنقلابات کی بدولت کئی نسلوں  کو سنورتا ہوااور سُدھرتا ہوا دیکھ رہی ہیں ۔

آپ عالمی مدنی مرکز کراچی باب المدینہ تشریف لائے اوردوسری مرتبہ بھی اپنے تاثرات سے  نوازا:

            مدنی  چینل  دیکھنے والوں  کے لیے پیغام دیا جائے،  میرا سب سے  بڑا پیغام یہی ہے کہ دعوتِ اسلامی کے جتنے بھی پروگرام ہیں  مدنی  چینل  پر آپ اس نیت سے  دیکھیں  کہ قرآن و سنت اور احادیث وفقہ اس کی روشنی میں  ان شاء اللہ تعالٰی آپ کو معلومات حاصل ہوں  گی،  اور آپ بہت تیزی سے  اللہ عزَّوَجلَ ورسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم صحابہ،  اہل بیت ، اولِیاءے کرام کی محبتوں  سے  سرشار ہوجائیں  گے،  ان کی محبتوں  سے  آپ سرشار رہیے بے پناہ محبت ان کی اپنے دل میں  پیدا کیجئے،  ان شاء اللہ تعالٰی محبتوں کے ذریعے دعوتِ اسلامی سے  آپ کو مزید پیغام ملتا رہے گا،  اور آپ کی محبتوں کو جلا ملتا رہے گا اللہ تعالٰی آپ کو کامیابی عطا فرمائے۔

            میں  دُعا گو ہوں  کہ اللہ  تبار ک و تعالیٰ   مَدَنی   چینل   کی بَرَکتوں  سے  فیشن پرستوں  کو پیارے محبوب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی پیاری پیاری سُنَّتوں  اور اداؤں  کو اپنانے کی توفیق عطا فرمائے،  آمین۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

  (802)  حضرت مولانا سیِّد حسین احمد گیلانی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (جامعہ مسجد فاروقیہ غوثیہ ، مسلم کالونی ، شاھدرہ ، مرکزالاولیاء لاہور، پاکستان)

            ایسے  وقت میں  جب کہ غیر مسلم مغربی دُنیا مسلمانوں   کے دِلوں  سے  عشقِ رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکو محو کرنے کے لیے کیبل کی صورت میں  رنگ برنگے عیاشی و فحاشی کے پروگرام دِکھا رہی ہے،  اِن اِسلام دشمن قوتوں  کے عزائم خاک میں  ملانے کیلئے اور عشق و محبت نبی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے پھولوں  کو لوگوں  کے دِلوں  میں  سجانے کے لیے کوئی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن