30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(796) حضرت مولانا محمد اِنعام رسُول نوری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(امام وخطیب جامع مسجد داگی آنگہ، پلیٹ فارم نمبر۱ ، ریلوے اسٹیشن، مرکزالاولیاء لاہور)
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی ایک ایسی جماعت ہے جو دین کی تبلیغ و اِشاعت کا صحیح حق ادا کررہی ہے۔ ان کا ہرعمل سُنَّت کے مطابق ہے اوریہ میراذاتی شوق تھاکہ ایک ایسا چینل ہونا چاہیے جس پر ہر وقت اللہ تبارک و تعالیٰ کا ذِکر ہو یا ذِکر مصطفٰے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمہو۔ تو یہ سعادت دعوتِ اسلامی کو ملی ہے کیونکہ آج ہمارے معاشرے میں جس طرح فحاشی، بے حیائی اور عریانی کو میڈیا کے ذریعے ہر کوچہ ہرگلی اورہرگھر میں پھیلایا جارہا ہے اس کو روکنا ہم سب کا فرض ہے۔ دُعا گو ہوں کہ اللہ ربُّ العزّتحضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کے علم وعمل اورعمر میں بَرَکتیں عطا فرمائے اور اُن کے فیض کو ہمیشہ کے لیے جاری و ساری رکھے ، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(797) حضرت مولانا صاحبزادہ محمد عرفان توگیروی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامعہ فاروقیہ رضویہ ، گجرپورہ ، مرکزالاولیاء لاہور)
مَدَنی چینل کے بارے میں جب فقیر کو پتا چلا تو دِل باغ باغ ہوگیا۔خُصُوصی طور پر جب علماء و مشائخ حضرات کے تأثرات شائع ہوئے۔ دعوتِ اسلامی والوں نے یہ بَہُت اچھا کیا ہے کہ علماء اور مشائخ حضرات کے پاس جا کر تأثرات لے رہے ہیں ۔ اللہ تعالٰی سے دُعا کرتا ہوں کہ دعوتِ اسلامی کے بانی، حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کو دن دونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور ان کاسایہ ہمارے سروں پرتادیر قائم ودائم رکھے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(798) حضرت مولانا محمد عبدالعزیز مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرس ِدارالعلوم جامعہ فاروقیہ رضویہ، مرکزالاولیاء لاہور)
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَلٰی اِحسَانِہٖ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حبیب کریمصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے توسُّل سے دعوتِ اسلامی کو عالمگیر کامیابی نصیب ہوئی اور مَدَنی چینل کا اِضافہ ایک اور اَحسَن قدم ہے کیونکہ آج کے ناظرین اور سامعین کو ایسے ہی چینل کی ضرورت ہے جس میں مدلَّل اور واضِح انداز میں مسائل بیان ہوں ، زبان بھی آسان اور عام فہم ہو۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل میں یہ تمام خوبیاں موجود ہیں ۔
دُعا ہے کہ اللہ تعالٰی امیردعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ اور ان کے جُملہ احباب اور دیگر مسلمانوں کو دین و دنیا اور آخرت کی تمام نعمتیں عطا فرمائے ، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(799) حضرت مولانا غلام شبیرمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامعہ ہجویریہ، داتا دربار، مرکزالاولیاء لاہور ، پنجاب ، پاکستان)
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل آب و تاب کے ساتھ چمکتا ہوا ستارہ نمودار ہوا ہے جو کہ پورے عالمِ اسلام کے لیے بھلائی کا راستہ ثابت ہوگا۔ اللہ تعالٰی اس چینل کو اسی طرح پھلتا پھولتا رکھے تاکہ اسلامی بھائیوں کے ساتھ ساتھ دوسرے بھی مُستَفِیض ہوسکیں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(800) نبیرۂ خلیفہ اعلیٰ حضرت حضرت مولانا سید محمد نثار اشرف مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( نبیرہ خلیفہ اعلی حضرت سید ابوالبرکات شاہ رحمۃ اللہ علیہ، ناظم اعلیٰ جامعہ برکات العلوم اندرون دہل گیٹ مرکزالاولیاء لاہور )
مَدَنی چینل ایک نہایت ہی روحانی ، وجدانی اور سُنَّتوں بھرا چینل ہے ۔اس سے عو ام کی ایک بَہُت بڑی تعداد مُستَفید ہورہی ہے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ اِس چینل کو مزید ترقی عطا فرمائے ۔یہ چینل دوبارہ شروع ہونا چاہیے، اس سے غیروں کو نصیحت حاصل ہوتی ہے اور گمراہوں کو سیدھی راہ ملتی ہے۔ ربّ تعالیٰ اس چینل کے چلانے والوں کو مزید ہمت عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع