30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(792) حضرت مولانا محمدعمر زمان عباسی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب محکمہ اوقاف پنجاب، مرکزالاولیاء لاہور)
جب سے میں نے مَدَنی چینل دیکھا ہے دِلی خواہش پوری ہوئی کیونکہ اِس کے ذریعے عام لوگوں کو دِینِ اِسلام اور سُنَّتوں بھرا پیغام پہنچے گا۔بے شمار لوگ اِس سے اِستفادہ کریں گے ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(793) حضرت مولانا محمدسعید احمدمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامع مسجد نورانی گنبد ، چاہ میراں ، مرکزالاولیاء لاہور)
مادِیت کے اِ س دور میں ہماری پوری زندگی نفسانی خواہشات کی تکمیل میں گزررہی ہے۔ ہم دُنیا کو سامنے رکھ کر اس سے متأثر ہورہے ہیں ۔ اسی کے اندر کھوکر اپنی ساری صلاحیتوں کو ہم نے ضائع کردیا۔ہمارے اندر ہزاروں خرابیاں پیدا ہوئیں ۔اپنے ربّعَزَّوَجَلَّ اور اپنے پیارے آقا صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے نافرمان بنے۔اس نافرمانی میں ہم سے نجانے کتنے جرائم ہوئے ، کتنے گناہ ہوئے کہ ہم گناہوں کے سمندر میں ڈوبے ہوئے ہیں ، نافرمانیوں کے دریاؤں میں سے نکلنے کی کوئی صورت نہیں ۔ ان جرائم اور گناہوں کی وجہ سے ہم سینکڑوں بلاؤں میں گھرگئے۔
ایسے ماحول میں ہم بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے مَدَنی چینل کی صورت میں سُنَّتوں بھرے پروگرام شروع کئے۔جس سے اِصلاحِ ِ معاشرہ کا یقینی پہلو نظرآنے کی اُمید ہے ۔یہ ایسے ہی ہے جیسا کہ جناب ڈاکٹر محمد اقبال نے فرمایا: ؎
فضائے بدر پیدا کر فرشتے تیری نُصرت کو
اُتر سکتے ہیں گردوں سے قطار اَندر قطار اب بھی
اللہ تعالٰی امیرِدعوتِ اسلامی ، حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کے اِیمان افروز خطابات سے ہمارے اور اُمتِ مُسلِمہ کے دِلوں کو منوّر فرمائے ، آمین۔عاجزانہ گزارش ہے کہ مَدَنی چینل کو ہمیشہ کے لیے جاری و ساری رکھا جائے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(794) حضرت مولانا محمدڈاکٹر عظمت علی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم جامعہ اسلامیہ، متصل جامع مسجد نورانی گنبد، مرکزالاولیاء لاہور )
ہمحضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کے بے حد مشکور ہیں ۔ جنہوں نے اس مادہ پرستی کے دور میں مَدَنی چینل کے نام سے ایک خالصتاً دِینی چینل شروع کیا ہے ، اور اس میں پیاری پیاری سُنّتیں بھی بتائی جاتی ہیں اور ہرقسم کے مسائلِ شرعیہ بیان کئے جاتے ہیں ۔ خاص طور پر ہمارے گھروں کے اندر ایک مذہبی ماحول پیدا ہورہا ہے اور دین اِسلام کے متعلق بے شمار معلومات حاصل ہوتی ہیں ۔ جو لوگ کتابیں پڑھنے سے قاصرہیں وہ چینل کے ذریعے بَہُت کچھ سیکھ رہے ہیں ۔ہماری دُعا ہے اللہ تعالٰی اِن سُنَّتوں بھرے پروگراموں کو جاری و ساری رکھے ، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(795) حضرت مولانا محمدسفیر چشتی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرسِ جامعہ حنفیہ غوثیہ ، بیرون بھائی گیٹ ، مرکزالاولیاء لاہور)
اِس پُرفِتَندور میں میڈیا نے جب بے حیائی ، فحاشی اور عُریانی بکھیر دی ہے اور ٹی وی کے مختلف چینل ز پر فلموں اور گانوں کی بھرمار ہورہی ہے ۔جس میں اِنتہائی بے حیائی اور فحاشی عام کی جارہی ہے۔ ان ٹی وی چینل ز نے ہماری نئی نسل کو تباہ کرکے رکھ دیاہے۔اِس وقت ایک اسلامی صحیح العقیدہ چینل کی ضرورت تھی جو اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل کی صورت میں پوری ہوئی ۔یہ چینل اسلام کی دعوت عام کرنے میں بَہُت اچھا کردار ادا کررہا ہے۔جس کے سبب غلامانِ مصطفٰے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم اپنے گھروں میں بیٹھے ہوئے اِسلام کے وہ اُصول جن کے مطابق زندگی بسر کرنے کا حکم ہے ، سُن رہے ہیں ۔ ہم بَہُت فخر محسوس کرتے ہیں کہ یہ ہمارا مَدَنی چینل بَہُت جلد ہی تمام چینل ز پر چھا جائے گا ۔
میری یہی دُعا ہے کہ اللہ ربُّ العزّت عَزَّوَجَلَّ اس مَدَنی چینل کو دن دُونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے تاکہ اس معاشرے میں جوبُرائیوں اور بے حیائیوں کا اَنبار ہے اس کا خاتمہ ہوسکے۔ اللہ ربُّ العزّت عَزَّوَجَلَّ اس کارِ خیر میں آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع