30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(782) حضرت مولانا میاں محمد رضا مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( نائب ناظمِ جامعہ رسُولیہ شیرازیہ، بلال گنج ، مرکزالاولیاء لاہور )
اِس زمانے کے فِتنوں سے اُمت مُسلِمہ کو بچانے کیلیٔ دعوتِ اسلامی کی کوششیں بجا سہی، مگر مَدَنی چینل کا معاشرہ پر اَثر بجائے خود ایک حقیقت ہے۔ میڈیا میں ایسے چینل کا اِضافہ فحاشی وعریانی اور بے راہ روی کے دور میں مینارئہ نور کی مانند ہے۔ ہماری ساری وابستگیاں مَدَنی چینل کے ساتھ ہیں اور ہم اِسے پھلتا اور پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(783) حضرت مولانا عبدالعزیز نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(ناظم ِاعلیٰ مدرسہ ضیاء العلوم، خانقاہ سراجیہ، ضلع میانوالی ، پنجاب ، پاکستان)
ہماری دیرینہ دِلی خواہشات کی تکمیل مَدَنی چینل کی صورت میں آج ہوئی۔ دعوتِ اسلامی نے مَدَنی چینل جو کہ ایک مشکل کام تھا کا آغاز کرکے ہمارے دِل جیت لیے ہیں ۔ہماری دِلی دُعا ہے کہ اللہ تعالٰی مَدَنی چینل کو سُنِّیت کی اِشاعت و تقویت کا ذریعہ بنائے اور اسے دشمنوں کے شرسے محفوظ رکھے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(784) حضرت مولانا صاحبزادہ غلام یٰسین نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(ناظمِ اعلیٰ جامعہ خلیلہ رضویہ ، کندیاں ، ضلع میانوالی ، پنجاب ، پاکستان)
امیرِاہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کے کمالات میں سے مَدَنی چینل ایک بَہُت بڑی کامیابی ہے۔ میڈیا کے ذریعے فحاشی اور عُریانی کا جو سیلاب اُمنڈ پڑا تھا اُس کا راستہ روکنے کیلئے مَدَنی چینل ایک بہترین ذریعہ ہے۔اللہ تعالٰی اس چینل کو مزید ترقیاں عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(785) حضرت مولانا قاری محمد رمضان سیالوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم دارالعلوم غوثیہ لاثانیہ، غوثیہ آباد ملت روڈ ، سردارآباد (فیصل آباد) پنجاب ، پاکستان)
مَدَنی چینل مسلکِ حق اہلسنّت وجماعت کی اِشاعت و ترویج کا اِس جدید دور میں آسان ذریعہ ہے ۔جہاں لوگ فلمیں ، ڈرامے دیکھ کر اور فحاشی و عُریانی کا بازار گرم کر کے ساری ساری رات اسی طرح گزار دیتے تھے ، اب وہاں عُریانی ، فحاشی ، گانا اوررَقص کی جگہ لوگ کبھی وُضُو کی سُنَّتیں ، کبھی غسل کے فرائض اور کبھی نماز کے فرائض
اورکبھی عشقِ رسُولِ مقبول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی میٹھی میٹھی باتیں سنتے سنتے راتیں بسرکرتے ہیں ۔اللہ تعالٰی اپنے حبیبِ کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے تَوسُّل سے مَدَنی چینل کوساری دُنیا میں جاری وساری فرمادے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(786) حضرت مولانا صاحبزادہ عبدالرؤف نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتم اعلیٰ جامعہ فاروقیہ رضویہ، گجرپورہ، مرکزالاولیاء لاہور )
اِس پُرفِتَن دور میں جہاں بے حیائی و فحاشی اپنے عُروج پر ہے ۔ہر طرف بے حیائی کا دور دورہ ہے۔خُصُوصاً میڈیا نے تو بے حیائی پھیلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔ بدمذہبوں نے بھی اپنی بدمذہبی کو پھیلانے کے لیے میڈیا کا اِستعمال شروع کردیا۔ ان کی روک تھام کیلئے دعوت اسلامی نے مَدَنی چینل کا آغازکیا۔ مَدَنی چینل ایک نہایت ہی رُوحانی، وجدانی اور سُنَّتوں بھرا چینل ہے۔ اس سے عوام کی ایک بَہُت بڑی تعداد مُستَفِید ہورہی ہے۔ اللہ تعالٰی اس چینل کو مزید ترقی عطا فرمائے، آمین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(787) حضرت مولانا محمداکرم ساجدمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرس جامعہ ہجویریہ ، خطیب جامع مسجد یارسولَ اللہ ، مرکزالاولیاء لاہور)
اِس پُرفِتَن دور میں دینِ اسلام سے دُوری عام ہے۔ اِسلامی اقدار کا پاس نہیں رہا ، بے حیائی زوروں پر ہے ۔ایسے حالات میں مَدَنی چینل نعمتِ عظمیٰ سے کم نہیں ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع