دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

الاقوامی سُنَّتوں بھرے اجتماع میں  توشرکت کا ہمیشہ سے  معمول ہے۔ اورمدنی قافلوں  میں  سفر کرنے کی حسرت ابھی باقی ہے۔ اور بِلا مبالغہ دعوتِ اسلامی اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مسلک کا بَہُت بڑا کام کررہی ہے اور پورے پاکستان میں  بالخصوص اور پوری دُنیا میں  بالعموم مدارس المدینہ کا جال بچھا دینا اور مدنی قافلوں  کی صورت میں  پوری دُنیامیں  اللہ تعالٰی کی رضا اور لوگوں  کی اِصلاح کی خاطر سفرکرنا،  اور حرمین شرمین کے بعداہلِ حق کا سب سے  بڑا سالانہ تین روزہ بینَ الاقوامی سُنَّتوں  بھرا اجتماع منعقد کرنا یقیناًبَہُت بڑے کارنامے ہیں ۔ اور یہی نہیں  بلکہ اس سے  اور ایک قدم آگے  مَدَنی   چینل   کا آغاز کرنا،  جس سے  تبلیغِ قرآن و سُنَّت کا کام اور بھی آسان ہوگیا ہے اور ہر وقت عاشقانِ رسُول سے  پیارے آقا صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی نعتیں  سننے اور مختلف موضوعات پر اِصلاحی بیانات سننے سے  لوگوں  کی کافی اِصلاح ہورہی ہے۔خُصُوصاً نماز کے مسائل ،  نماز پڑھنے کا طریقہ ،  کھانا کھانے کا طریقہ اور حُقُوق اللہ کے ساتھ ساتھ حُقُوق العباد کی ادائیگی کی طرف لوگوں  کو راغِب کرنا اور اس کے علاوہ روزمرّہ کے درپیش مسائل کا حل کہیں  اور ممکن نہیں  تھا۔ مَدَنی   چینل  کی بَرَکت سے  لوگوں  کے مسائل گھربیٹھے حل ہورہے تھے اور تحریک کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں  لوگوں  کو آگاہی ہورہی تھی کہ دعوتِ اسلامی اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ تبلیغِ دین کے ساتھ ساتھ تعمیرِملّت کے کاموں  میں  بھی سب سے  آگے ہے۔  مَدَنی   چینل  کا چلنا اور اس کے ذریعے تبلیغِ دین کا کام ہونا بَہُت اچھی کاوش تھی اور ایسے  اسلامی  چینل  کی اَشدّ ضرورت تھی جو صرف اور صرف لوگوں  کی تعلیم و تربیت اور اِصلاحِ اَحوال کے لئے دن رات کوشاں  ہو۔

            اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی   چینل  کی انتظامیہ نے اس کام کو اَحسَن طریقے سے  نبھانے کی پوری کوشش کی ہے ۔ نہ جانے کن وُجُوہات کی بنا پر اِس اسلامی  چینل  کو بند کردیا گیا۔ ایک طرف تو اغیار ہر طرف میڈیا پر مُسَلَّط ہوں ، اور قوم کو گمراہ کرنے کی کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں  اور ان کو ہر طرف سے  کھلی چھٹی ہو اور دوسری طرف خالصتاً اسلامی اور سرکارصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی سُنَّتوں  کوعام کرنے کے لیے  مَدَنی   چینل   کو چلانے کی اجازت نہ دینا بَہُت بڑی سازش ہے ۔

            ہم پُرزور مطالبہ کرتے ہیں  کہ  مَدَنی   چینل  کی نشریات کو دوبارہ بحال کیا جائے۔دُعا ہے کہ اللہ تعالٰی ہم سب کو دین کے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (779) حضرت مولاناپیرمحمدمعصوم شاہ نقشبندی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (سجادہ نشین آستانہ عالیہ محبوب آبادشریف،  امین بنگلہ،  سردارآبادفیصل آباد، پنجاب ، پاکستان )  (اصل تحریر عربی میں  ہے اس کا اُردو ترجمہ پیش کیا جاتا ہے)

مَیں نے  مَدَنی   چینل   کے بارے میں  سنا،  میرے خیال میں  یہ بَہُت بڑی اور دُرُست ترین کاوِش ہے ۔بالخصوص اس زمانے میں  اس کی اَہم ضرورت ہے کیونکہ شیطان کے مکروفریب کی کثرت ہے اور مَدَنی   چینل   کو شروع کرنے کی یہ کوشش ان سب کوختم کرنے کا ذریعہ ہے۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (780) حضرت مولانامحمد طاہر سلطان نقشبندی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (امام وخطیب جامع مسجد خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ ، کینٹ اسٹیشن ، باب المدینہ کراچی ، پاکستان )  

          اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَلٰی اِحْسَانِہٖ دعوت ِاسلامی کے مدنی ماحول سے  ایسے  ایسے  نوجوانوں  کو وابستہ ہوکر اپنے چہروں  کو ڈاڑھی شریف ، سروں  کو عمامہ مبارک کے تاج اور عقائد واَعمال کی دُرستی کی سعادت پاتے ہوئے دیکھا ہے،  جو اِنتہائی بے راہ روی کے شکار ہوکر شاہراہ ِ جہنَّم پر گامزن تھے۔ دعوتِ اسلامی کی بَرَکت سے  مسلکِ اہلسنّت وجماعت کا کام پوری دُنیا میں  مزید مضبوط ہوا ہے۔خُصُوصاً بیرونِ ممالک اور ملکِ پاکستان کے صوبہ سرحد میں مساجد و جامعات المدینہ کے سلسلوں  کا آغاز بَہُت ہی اعلیٰ مدنی کام ہے۔ پوری دنیا سے  دعوتِ اسلامی کی باکمال کارکردگی کی خبریں  سنتا رہتا ہوں ۔

             اب مَدَنی   چینل   کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا پیغام گھر گھر پَہُنچ چکا ہے ۔اللہ کَرِیْم عَزَّوَجَلَّ اس محترم ومکرّم اور طاہر ومُطہر سلسلہ ٔنافعہ کو مزید ترقی عطا فرمائے اورامیرِاہلسنّت، سراپا علم وحکمت،  حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کو اس کی بہترین جزاء عطا فرمائے، اللہ عَزَّوَجَلَّ مزید اخلاص کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے بانی، امیرِاہلسنّت ، حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ اور مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران واراکین کو دن رات دعوتِ اسلامی کا مدنی کام کرنے کی توفیق عنایت فرمائے،  اور امیرِاہلسنّت وتمامی علماء و مشائخِ اہلسنّت کی حفاظت فرمائے ، آمین۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (781)  حضرت مولانا محمد مکشوف اَطہرمُدَّظِلُّہُ العَالِی

(خطیب جامع مسجد نورانی گنبدہ دار، شکوہ چاہ مہراں ، مرکزالاولیاء لاہور)

             مَدَنی   چینل  عالمِ اِسلام کے مسلمانوں   اور بالخصوص اہلِ پاکستان کے لیے رہنمائی کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ یہ  چینل  موجودہ دور کی علمی اور عملی ضروریات کو  بہترین طریقے سے  پورا کررہا ہے ۔ اللہ تعالٰی  مَدَنی   چینل   کو سدا جاری و ساری رکھے،  آمین۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن