30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
محفوظ رکھنے کا اہتمام کرے یا نہ کرے وہ شخصیات اپنی تاریخ خود مرتب کرلیتی ہیں اسلئے کہ وہ عہد ساز اور تاریخ ساز ہستیاں ہوتی ہیں ۔ یہ شخصیات اپنی پہچان کے لیے مؤرخ کی محتاج نہیں ہوتیں بلکہ ان نادرِ زمانہ ہستیوں کے خوبصورت تذکرے کو تاریخ اپنے صفحات کی زینت بنانے کے لیے خود محتاج ہے اور مؤرخ ان کے تذکرے لکھ کر خود کو متعارف کرانے کا محتاج ہوتا ہے۔
انہی عہد ساز اور یگانہ روزگار ہستیوں میں سے مبلغِ اسلام ، یادگارِ اسلاف، ترجمان ِ اہل سنت، عاشقِ رسول، حضرت مولانا محمد الیاس عطار قادری صاحب بھی ہیں جو عالمی غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے امیر بھی ہیں ۔آپ ایک عظیم انسان، ایک عظیم مبلغ ، ایک عظیم عالم دین بھی ہیں ۔ آپ نے دین متین کے لیے اس تھوڑے سے عرصے میں اتنا کام سر انجام دیا کہ مجھ جیسے انسان کی کوتاہ عقل اندازہ بھی نہیں لگاسکتی۔اللہ تعالٰی نے مولانا صاحب کو اخلاقِ حسنہ جیسی عظیم نعمت سے مالا مال کیا ہے۔ آپ چھوٹے بڑے سبھی سے نہایت خندہ پیشانی اور پرتپاک طریقے پر ملتے ہیں ۔ ایسے معاملات میں جہاں اکثر لوگ غصے سے بے قابو ہوجاتے ہیں وہاں آپ مسکراتے رہتے ہیں ۔ ایسا بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ سرِراہ چلتے ہوئے آپ پر اگر کسی نے کوئی نازیبا جملے کسے تو بجائے اس کے کہ آپ سیخ پا ہوتے آپ کی زبان پر ان بدزبانوں کے لیے بھی دعائے مغفرت وہدایت کے کلمات جاری ہوجاتے ہیں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(29) حضرت علامہ مولانامحمد امین مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب مرکزی جامع مسجد اوقاف صدر بازار رینالہ خورد ضلع اوکاڑہ)
اللہ جل جلالہ کا احسانِ عظیم ہے کہ عوامِ اہل سنت کو امیرِ اہل سنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری مدظلہ العالی جیسی علمی عملی شخصیت عطا فرمائی، آپ نے احیائے اہل سنت کے لیے وہ خدمات سر انجام دیں ، جس کی دورِ حاضر میں مثال نہیں ملتی، آپ نے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے سلسلہ میں ایک عظیم تحریک ’’ دعوتِ اسلامی ‘‘ کی بنیاد رکھی۔اس تحریک کی بدولت لاکھوں لوگوں کی زندگیاں سنتِ رسول اور عشقِ مصطفی صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم کے سانچے میں ڈھل گئیں اورآپ نے تبلیغی میدان کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی انقلاب پیدا کردیا ہے۔ مدرسۃ المدینہ کے نام سے بے شمار مدارسِ عربیہ ملک اور بیرونِ ممالک دین کی ترویج اور اشاعت کے لیے شب و روز مصروفِ عمل ہیں ۔ویسے تو ہر محاذ پر اہلِ سنت وجماعت کی تنظیمیں سر گرمِ عمل تھیں لیکن تبلیغی میدان میں مصروف تبلیغی طرز پرکوئی جماعت نہ تھی جس کو عوام اہل سنت شدت سے محسوس کرتے تھے، جس کو امیر اہل سنت نے ’’ دعوتِ اسلامی ‘‘ کی تاسیس کے ذریعے پورا کردیا ہے جس نے مختصر عرصہ میں احیائے سنت کے حوالے سے انقلاب برپا کردیا ہے۔امیر اہل سنت کے ساتھ علمائے اہل سنت اور عوامِ اہل سنت دل و جان کے ساتھ محبت کرتے ہیں جس کی واضح دلیل یہ ہے کہ مدینۃ الاولیاء ملتان شریف میں دعوتِ اسلامی کے سالانہ مرکزی اجتماع کے موقع پر لاکھوں دیوانوں کا مجمع ہوتا ہے۔
فقیر دعا گو ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ امیر اہل سنت کو عمرِ خضری عطا فرمائے اور آپ کے فیضان کو تاقیامت جاری و ساری فرمائے۔ آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(30) حضرت علامہ مولانا گوہر علی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم وناظمِ اعلیٰ مدرسہ غوثیہ تجوید القرآن خطیب موضع محمد شاہ تحصیل میلسی ضلع وھاڑی )
امیرِ دعوتِ اسلامی حضرت مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ اہل سنت کے عظیم محسن ہیں ۔ نوجوانوں کو فروغِ عشقِ رسول کے لیے راغب کرنا، ان کے سینوں میں محبتِ رسول پیدا کرنا آپ کی ان تھک محنت کا نتیجہ ہے۔ شب و روز حضور سید عالم صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم کی مِٹی ہوئی سنتوں کو زندہ کرنا آپ کا مشن ہے۔ محسنِ اہل سنت، آقا ئے دوعالم صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّمکے صحیح جانشین ہیں ۔
نوجوان نسل کو سینما، ٹی وی، وی سی آر کی لعنت سے بچا کر صراط مستقیم دکھایا ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں ، ہزاروں بلکہ لاکھوں کی تعداد میں گم گشتانِ منزل راہِ ہدایت پاچکے ہیں بلکہ صراطِ مستقیم دکھانے والے بن گئے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ اجتماع دعوتِ اسلامی میں نوجوانوں کی اکثریت ہوتی ہے اور آقا علیہ السلام کی محبت میں نعت ِسرورِ کونین صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم پڑھ رہے ہوتے ہیں ۔ دعا ہے مولا رب العزت آپ کا سایہ اور آپ کا فیض ہمیشہ ہمیشہ جاری و ساری رکھے، آمین ثم آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(31) حضرت علامہ مولانا احمد یار صاحب مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(اشرف المدارس اوکاڑہ)
شیخِ وقت، صاحبِ تقویٰ، صاحبِ عشق و محبت حضرت مولانا محمد الیاس القادری جو بانی دعوتِ اسلامی ہیں ، آپ شبِ و روز مسلکِ حقہ اہلِ سنت و جماعت کی اشاعت کے لیے کوشاں رہتے ہیں اور لوگوں میں حضورنبی کریم علیہِ الصلوۃُ والسلام کی سنت کی اشاعت میں آپ اور آپ کے مریدین ، متوسلین اور معتقدین بھی اسی سعی میں مصروف رہتے ہیں اور سرکارِ دوعالم صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم کے عشق و محبت کو عام کرنے کے لیے سعی ِ کامل فرماتے ہیں۔مولیٰ تعالیٰ ! آپ کو اس کارِ خیر کی تبلیغ و اشاعت کا کام کرنے میں پورا پورا اجرِ عظیم عطا فرمائے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع