30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(773) شارحِ دیوانِ بابا گنجِ شکرحضرت مولاناابوا حمد غلام حسن اُویسی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرسہ فیض اُویسیہ ، ڈاکخانہ کلیانہ، تحصیل و ضلع پاکپتن شریف ، پنجاب ، پاکستان)
سائنسی ترقی کی بنا پر میڈیا نے پوری دُنیا کو سمیٹ کر ایک بستی یا شہر بنادیا ہے۔ ڈش، وی سی آر، سی ڈی اورڈی وی ڈی پر فلموں ، ڈراموں اور گیموں نے نہ صرف ہماری نوجوان نسل بلکہ بڑی عمر کے لوگوں کو بھی اسی افیون کے نشہ میں مست کر دیا ہے۔ میڈیا پر غیر مسلموں نے قبضہ جما رکھا ہے۔میڈیا کے ذریعے ہماری تہذیب و تمدن پرمختلف اَقوام کی یَلغار ہمارے لئے ایک عذاب ہے ۔جس سے ہماری دنیا بھی تباہ ہورہی ہے اور آخرت بھی۔ہمارے عقائد کے خلاف فلموں اورڈراموں کا بننا، مدنی تاجدار احمد مختار صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے خلاف خاکوں کی اِشاعت، خانہ کعبہ کے خلاف فلموں کا بننا، مسلمانوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی مذموم کوششیں کرنا وغیرہ ایسے اُمور ہیں جن سے مَعصُوم ذِہنوں کو اِسلام کے خلاف کرنے کی مذموم سازشیں کی جارہی ہیں ۔ایسے حالات میں اِنتہائی ضرورت تھی کہ مسلمان بھی اس طرف توجہ دیں ، اِسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنادیں اوردین اِسلام کی صحیح تعلیمات سے بھی مسلمانوں کو آگا ہ کریں ۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّدعوتِ اسلامی نے مَدَنی چینل شروع کردیا ہے۔ جس میں صحیح اِسلامی تعلیمات کے مطابق قرآن و سُنَّت کی روشنی میں مختلف طریقے اپناتے ہوئے معلومات فراہم کی جاتی ہیں ۔ تلاوتِ قرآن پاک، حمد ِباری تعالیٰ ، نعتِ سرور کونین صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم، موقع محل کے مطابق اِسلام کی تعلیمات، بدعات کی تردید، غلط رُسُوم اور قرآن و سُنَّت کے خلاف اُمُور کی مذمت ، اَمْرٌ بِالْمَعْرُوْفِ وَنَہْیٌ عَنِ الْمُنْکَرِ (نیکی کی دعوت دینے اور بُرائی سے منع کرنے ) کے متعلق علمائے کرام اور خُصُوصاً دعوتِ اسلامی کے امیرِمحترم، جناب حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔقادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کے عشقِ حبیبِ کبریا صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمپر مبنی بیانات مَدَنی چینل کی یہ وہ خُصُوصیات ہیں جو بقیہ تمام ٹی وی چینل سے مَدَنی چینل کو ممتاز کرتی ہیں ۔اللہ تعالٰی دینِ متین کے سلسلے میں کی جانے والی ہر سعی قبول فرمائے، آمین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(774) حضرت مولانا محمد حسن قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم الحسن علویہ اسلامک اکیڈمی، حویلی لکھا، ضلع اوکاڑہ، پنجاب ، پاکستان)
آج میڈیا کا دور ہے۔ پوری دُنیا گلوبل ولیج کی شکل اختیار کررہی ہے ۔ ٹی وی کے لاتعداد چینل زکے ذریعے لادینیت ، بدعقیدگی ، فِسق و فُجور، بے حیائی ، فحاشی اور عُریانی پھیلائی جا رہی ہے حتّٰی کہ بعض اِسلامی چینل ز کمرشلر کی آڑ میں فحاشی کی زد میں آرہے ہیں ۔ لاتعداد باطِل چینل ز کی بھرمار میں چند اسلامی چینل ز کی کارکردگی قابلِ تعریف ہے لیکن ایسے چینل ز آٹے میں نمک کے برابر ہیں ۔
عرصہ دراز سے اس کی بات کی اشدّ ضرورت تھی کہ ایک خالصتاً اسلامی چینل ہو، جس میں کسی قسم کی آلودگی نہ ہو۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلََّّ دعوتِ اسلامی کو ربُّ العزّت جلَّ شانہٗ نے یہ توفیق مرحمت فرمائی اور انہوں نے مَدَنی چینل کا آغاز کردیا ہے۔ اس سے دین سے محبت رکھنے والے حلقوں میں مَسرَّت و انبساط کی لہردوڑ گئی ہے۔ نبّاضِ قوم حضرت علامہ امیرِاہلسنّت اور ان کی ٹیم کو ہم ہدیۂ تبریک پیش کرتے ہیں ۔ مَدَنی چینل اندھیرے میں اُجالا ہے، شبِ ظلمت کا چاند ہے، اُمیدکی ایک کرن ہے، مَدَنی چینل سے تلاوتِ قرآنِ مجید مع ترجمہ و تفسیر، تجویدو قراء ت کی تدریس، قرآن و سُنَّت کی آفاقی تعلیمات پر مبنی محبت بھرے بیانات ، تبلیغِ دین کا میٹھا اَنداز، فکری اور عملی تربیت ، فلمی گانوں کے مقابلے میں حمد اِلہٰی عَزَّوَجَلَّ اور نعت رسُولِ مقبول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم، اَخلاقی و رُوحانی درس، قرآن و سُنَّت کی روشنی میں محققین کی زبانی مشکل مسائل اور جدید مسائل کا شرعی حل، محدثین ، فُقَہاء اورگوشہ نشین صُوفیاء کی علمی و فکری کاوِشوں کا اِظہار ، باطِل نظریات کی مُدلَّل تردید، دینِ حقّہ کی تشریح اور سچ کی تَشہیرنَشر ہو رہی ہے، اِسلام کے بارے میں یہود و نصاریٰ اور سیکولر لوگوں کے منفی پروپیگنڈے سے متأثر اور مغرب زدہ لٹریچرسے مُتعَفَّن ذِہنوں کی تَطہِیر وقت کی اَہم ضرورت ہے۔اَربابِ بَست و کُشاد سے اپیل ہے کہ اس چینل کو آزمائش (Test) سے نکال کر مستقل ( Permannt) کرکے نیکی کی دعوت کے فروغ میں حصہ لیں ، اَللّٰھُمَّ زِدْ فَزِدْ (اے اللہ عَزَّوَجَلَّ اس میں مزید اضافہ فرما) آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(775) حضرت مولانا محمد فضل رسُول سیالوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(تلمیذ ِشارحِ بخاری غلام رسُول رضوی، مدرس دارالعلوم محمدیہ غوثیہ، جنرل بس اسیٹنڈ، گلزر طیبہ (سرگودھا) پنجاب ، پاکستان)
دُنیامیں اِنسان کیلئے سب سے بڑی بُرائی کفرہے اورپھرگمراہی وبدعقیدگی۔ اَخلاقی وعملی بُرائی میں فرق یہ ہے کہ عملی کمزوری سے اِنسان اگرچہ باکمال نہیں ہوسکتا ، لیکن گنہگارہونے کے باوجودہ مسلمان رہتا ہے ۔یہ اس وقت تک ہے جب تک حرام و گناہ ِکبیرہ کو جائز اور حلال نہ جانے، اگر جائز جانے گا تو پھر مسلمان نہ رہے گا۔اور عقیدہ کی خرابی بنیادی طور پر گمراہی ہے ، ہاں !اگر حدِّ کفر تک پَہُنچ جائے تو پھر کفر ہو جائے گی۔ قبل از یں میڈیا پر جو پروگرام آتے ہیں ۔وہ عُمُوماً اَخلاقی کمزوریوں پر مشتمل ہوتے تھے اور اب جو سیلاب آیا ہوا ہے۔ یہ مسلمانوں کے عقیدے متزلزل کررہاہے۔ مسلمان عُلَماء اور صُلَحاء کو اسی وقت ان کے آگے بند باندھنا چاہیے تھا ، جب سے یہ یَلغار شروع ہوئی تھی کیونکہ بُرائی اگر میڈیا کے ذریعے پھیلائی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع