774 حضرت مولانا محمد حسن قادری مدظلہ العالی
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

(770) حضرت مولانا حافظ عبدالجبار نقشبندی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (خطیب جامع مسجد قادری رضوی،  ایم اے جناح روڈ،  اوکاڑہ ، پنجاب ، پاکستان)

            اَلْحَمْدُلِلّٰہِعَزَّوَجَلََّّ امیرِاہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی زیدمجدہ ٗکے جاری کردہ اِنتہائی مؤثر اورپاکیزہ  مَدَنی   چینل  پر  ’’  وَ رَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَؕ (۴)    ‘‘ کے جلوے عام ہیں ۔شب و روز فیضانِ تلاوت و نعت و درسِ قرآن و حدیث کے مبارک اور نافعِ سلسلے جاری ہیں  ۔راقم خود بھی  مَدَنی   چینل   دیکھ کر محظوظ ہوتا ہے۔

            میری دُعا ہے کہ اللہ تعالٰی ہماری دعوتِ اسلامی کو دُنیا کے ہر ہر فرد تک پَہُنچادے اور یوں  ہر ہرفرد دعوتِ اسلامی کی بَرَکات سے  مُستَفِید و مُستَفِیض ہوسکے ۔ ہماری حکومت کا   مَدَنی   چینل   کے آغازکی اِجازت دینا بھی قابلِ تعریف ہے کیونکہ  مَدَنی   چینل  کے تمام سلسلے عالمگیر امن کے داعی اورمذہب ِ اسلام کی تعلیماتِ مُطہَّرہ کو اِنتہائی اَحسَن اَنداز میں  پیش کررہے ہیں ۔ اللہ تعالٰی سے  دُعا ہے کہ نافعِ خلائق سلسلۂ  مَدَنی   چینل  ہر طرح کی نظر بد سے  محفوظ و مامون رہے۔ اور رحمتِ دوعالم  صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے گنبدِ خضراء کی ہریالی کے صدقے ہمیشہ سرسبز وشاداب رہے، آمین۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (771) حضرت مولانا محمد جہانگیر مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (خطیب اعظم آستانہ عالیہ خواجہ عبدالعزیز، پاکپتن شریف ، پنجاب ، پاکستان)

            تبلیغِ قرآن وسُنَّت کی عالمگیرغیرسیاسی تحریک،  دعوتِ اسلامی کا تبلیغی و اِصلاحی میدان میں  ایک نمایاں  اور واضح مقام ہے۔امیرِاہلسنّت ،  بانیٔ دعوتِ اسلامی سلسلہ عالیہ قادریہ کے عظیم پیشوا ، مسلکِ حقہ اہلسنّت وجماعت و مسلکِ اعلیٰ حضرتعلیہ رحمۃربِّ العزت کے سچے داعی ، حضرت علامہ مولانا الحاج ابوبلال محمد الیاس عطارؔقادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ نے جس منفرد انداز میں باب المدینہ کراچی سے  دعوتِ اسلامی کا آغاز فرمایا۔ اور پھر نہایت قلیل عرصہ میں  نہ صرف ملکِ پاکستان کے گوشتہ گوشہ میں  بلکہ دُنیا کے 66 سے  زائد ممالک میں  یہ پیغام عام کیا،  یہ بات کسی سے  مخفی نہیں ۔

            اب نسلِ نو کی اِصلاح کے لیے آپ دامت برکاتہم العالیہ نے  مَدَنی   چینل  کے نام سے  جو شمع فروزاں  فرمائی ہے،  اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کا اُجالا چہار سو پھیلے گا۔ اوراس کی ضو پاشیوں  سے  ایک عالم منوّر ہوگا۔ اللہ تعالٰی امیرِاہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ اور ان کے احباب کی یہ کاوش قبول فرمائے اور دن دُونی رات چوگنی ترقیاں  عطا فرمائے ، آمین۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (772) حضرت مولاناقاری دلشاد احمد فراز قادری  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (مہتمم جامعہ حیدریہ عدنان العلوم،  ۷ ۲ والا روڈ،  ضلع اوکاڑہ، پنجاب ، پاکستان)

جب سنا امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ

جن کی کاوِشوں  سے  ہے ہر طرف سُنَّتوں  کی بہار

جن کے مُعترِف ہیں  کیا اپنے کیا اَغیار

ان پہ اپنی رحمت کا سایہ رکھے سدا پروردگار

کہ انہوں  نے  مَدَنی   چینل  کے نام سے  ایک  چینل  کا آغاز کیا ہے اور اس پر عُلَمائ،  فُضَلا، صُلَحاء اورمشائخِ عظام نے آراء کی صورت میں  اچھے تأ ثرات دیئے ہیں  ۔ دِل میں  شوق اُٹھاکہ چہرہ عطارؔ دیکھیں  ۔مریدین کی صورت میں گل تو دیکھ لئے لیکن اب گلزار دیکھیں ۔

            پھر ایک دن  مَدَنی   چینل  پر مردِ قلندر دیکھا… خادمِ قرآن دیکھا …علمائے کرام کا قدر دان دیکھا… اہلسنّت کا ترجُمان دیکھا …مسلکِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کا پاسبان دیکھا …عاشقِ نبی آخر الزمان   دیکھا…آنکھ میں  حیا دیکھی…طبیعت باوفا دیکھی… پیاری پیاری اورمیٹھی میٹھی چہرے پہ سُنَّتِ مصطفٰیصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم دیکھی …کتنا پیارا بولنے کا اُسلوب ہے… لفظوں  کی ادائیگی کیا خوب ہے۔

              مَدَنی   چینل  پر قرآنِ مجید کی تلاوت ہو رہی تھی … مدنی آقا  صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے فرامین کی صورت میں  پیاری پیاری باتیں  ہورہی تھیں …اور آپ  صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے گداؤں  کی مثالیں  دی جارہی تھیں … اگر  مَدَنی   چینل  جاری رہا تو اِنْ شَآ ءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہر انسان نکھرجائے گا، گناہوں  اور بدعقیدگی کا زنگ بھی اُتر جائے گا،  ورنہ  مَدَنی   چینل  سے  پہلے تو کیبل پر بدتمیزی کا طوفان برپا تھا، عُریانی و فحاشی میں  اِنسان مُبتَلا تھا، مسلمان خُرافات کا شکار تھا، اِسلام برائے نام تھا، ہر غلط کام کا رواج تھا،  عقیدہ بھی خام تھا ، عُریانی کا اندھیرا تھا، فحاشی کا بسیرا تھا،  گمراہی کا ڈیرہ تھا۔ ایسے  میں  امیرِاہلسنّت حضرت علامہ مولانا الحاج ابوبلال محمد الیاس عطارؔقادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ اور مرکزی مجلس شوریٰ نے میڈیا میں  اپنا کردار ادا کرنے کا فیصلہ  مَدَنی   چینل  کی صورت میں  کیا ہے ۔

            یہ یقیناً دِینی ، مذہبی،  تعلیمی،  قومی اور ملی خدمات کیلئے ایک اَحسَن اِقدام ہے۔  مَدَنی   چینل   کا ہر پروگرام قابلِ دید اور لائقِ تقلید ہے ۔اللہ عَزَّوَجَلَّ ا میرِاہلسنّت ،  حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ جیسی شفیق ہستی کا سایہ اور دعوتِ اسلامی کی بہاروں  کی مہک تادیر مسلمانانِ عالم پر قائم رکھے ،  آمین۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن