30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(مہتمم مدرسہ فتح العلوم غوثیہ مہریہ ، پیر کالونی نمبر۳، مَدِینَۃُالاَولِیاء ملتان ، پنجاب ، پاکستان)
قبلہ پیرطریقت، رہبرِشریعت، حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہنے جو دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کام کی تبلیغ کا سلسلہ شروع کیا ، اس میں ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں لوگ راہِ راست پر آگئے، نوجوانوں نے داڑھیاں سجا لیں ، ماں باپ کے فرماں بردار ہوگئے، نماز کے پابند ہوگئے، مسواک جیسی سُنَّت کو اپنا زیور بنالیا۔میں تو یہی کہتا ہوں کہ حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کاسُنَّتوں بھرا بیان مَدَنی چینل پر روزانہ ہو، ورنہ کم از کم ہفتہ میں ایک بار ضرور ہو۔ آپ دامت برکاتہم العالیہکا سُنَّتوں بھرا بیان اتنا پُرتاثیرہے کہ سننے والوں کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوجاتے ہیں ۔
میری دُعا ہے کہ اللہ تعالی ٰ حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کا سایہ تادیر اہلسنّت کے سروں پر قائم رکھے۔حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کے ملفوظات سن کرہرمسلمان کو چاہیے کہ ان پر عمل کرے اور یہ مَدَنی چینل ٹی وی پر ہمیشہ ہمیشہ جاری رہے، اللہ تعالٰی تمام دعوتِ اسلامی، آپ دامت برکاتہم العالیہکے مریدین، طالبین اور محبین کو سلامت و باکرامت رکھے، اللہ تعالٰی ان کے صدقے اہلسنّت وجماعت کو خُلُوص عطا فرمائے اور شریعت ِمُطہَّرہ کے لئے قربانی دینے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(768) حضرت مولانا حافظ گل محمد چشتی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامع مسجد تاج عمر، محلہ حیات نگر، مظفر گڑھ ، پنجاب ، پاکستان)
امیرِاہلسنّت، پیرِ طریقت، حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہکی زیرِ قیادت دعوتِ اسلامی جو کہ عالمی تحریک کی صورت میں نبیِ ُمکَرَّم، رسُولِ مُحتَشَم، آقا ئے دوعالم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی تعلیمات سے بڑے پیارے اور خوبصورت اَنداز میں ، پُر امن طریقے سے لوگوں کو روشناس کررہی ہے، اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے زیر اِنتظام چلنے والا مَدَنی چینل ایک بڑا مؤثر ذریعہ ہے۔ اس مَدَنی چینل نے کافی حد تک لوگوں کی اَخلاقی اور رُوحانی اِصلاح کی ہے اور دورِ حاضرمیں جو کہ ہرطرف مادیت پرستی کا دور ہے ۔طاغوتی طاقتوں کی یلغار سے نوجوان بے راہ روی کا شکار ہے۔ اور اس پُرفِتَن دور میں کئی ذرائع سے لوگوں کے دِلوں سے محبت الٰہی عَزَّوَجَلَّ اور محبت رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمسَلب کی جارہی ہے ۔ اِیمان جیسی عظیم دولت لاشعوری طور پر برباد ہورہی ہے۔ لہٰذا بندۂ ناچیز ضرور ی سمجھتا ہے کہ ایک ایسا چینل جو اللہ تعالٰی سے ٹوٹا ہوا رشتہ پھر جوڑ دے اور آقائے دوعالم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی تعلیمات سے اُجڑے ہوئے دِلوں کو روشن کردے ۔ایسا چینل ضرور چلنا چاہیے اسے بند کرنا سوائے اِسلام دُشمنی کے اور کچھ نہ ہوگا۔ اربابِ اقتدار کو چاہیے تھا کہ اس مَدَنی چینل کی ہر طریقے سے معاونت کرتے اور خراجِ تحسین پیش کرتے، الٹا اسے بند کردیا ۔یہ سراسر ناانصافی ہی نہیں ، بلکہ شیطانی اور طاغوتی طاقتوں کو تقویت دیناہے جو کہ اس مملکتِ اسلامیہ کی روح کے منافی ہے۔ الغرض اس مَدَنی چینل کو بلا حیل وحجت پھر شروع کیا جائے۔ اسلام دوست تشنہ رُوحوں کو پھر سے سیراب ہونے کا موقع فراہم کیا جائے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(769) حضرت مولانا محمدزمان سعیدی رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرس شعبہ درس نظامی جامعہ رضویہ مصباح القرآن، فیض آباد ، مَدِینَۃُالاَولِیاء ملتان ، پنجاب ، پاکستان)
تبلیغِ قرآن و سُنَّت کی عالمگیرغیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے بانی و روحِ رواں ، امیرِاہلسنّت ، حضرت مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دامت برکاتہم القدسیہکی بلند پایہ، ہمہ گیراور دِل آویز شخصیت بلاشُبہ جماعتِ اہلسنّت کا قابلِ فخرسرمایہ ہیں ۔ ا پنے اوصاف و کمالات اور اَخلاقِ فاضلہ کی وجہ سے اکابر واصاغر میں یکساں مقبول اور ہر دِلعزیز ہیں ۔تعارف کے لیے ہمارے پاس جو کلمات شائع و ذائع ہیں ان کے کما حقّہ ٗتعارف کے لیے ناکافی ہیں اور یہ مبالغہ نہیں بلکہ حقیقت ہے ۔اس کی دلیل مَدَنی چینل کے بارے میں بے شمار جید علمائے کرام و مشائخ ِعِظام اور تحقیقی شَغَف رکھنے والی شخصیات کے خُلُوصانہ تأثرات کے اِقتباسات ہیں ۔ جن میں سب نے بالاتفاق امیرِ اہلسنّت حضرت مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کی اس کاوش کو سراہا ہے۔
آفاق میں پھیلے گی کب تک نہ مہک تیری
گھر گھر لیے پھرتی ہے پیغام صبا تیرا
مَدَنی چینل کا قیام اشاعتِ اسلام اور مذہبِ حقہ اہلسنّت کے فروغ کے لیے اَحسَن قدم ہے۔ ایک دوبار مَدَنی چینل دیکھنے کا موقع ملا ہے۔ بے شک اس سے احیائے سُنَّت اور اِصلاحِ باطن میں اِنْ شَآ ءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ مدد ملے گی۔
اللہ عَزَّوَجَلامیرِاہلسنّت ، حضرت مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ اور آپ کے تمام رُفقاء کی سعیٔ جمیلہ کو شرف ِ قبولیت بخشے اور دعوتِ اسلامی کو بے شمار ترقیاں نصیب فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع