دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

(764) حضرت مولانا حکیم احمدبخش سعیدی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 ( مہتمم مدرسہ سعیدیہ حیدریہ ، تحصیل و ضلع مظفر گڑھ ، پنجاب ، پاکستان)

            اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ  مَدَنی   چینل  کا اِجراء اس پُر فِتَن دور میں  وقت کی اَہم ترین ضرورت ہے ۔ کافی دوستوں  نے شہادت دی ہے کہ مَدَنی   چینل   کی وجہ سے  ہم نے اپنے آ پ کومدنی رنگ میں  رنگ لیااورسُنَّتوں کے عامِل بن گئے اور نماز باقاعدگی سے  شروع کردی ہے۔ بَہَرحال  مَدَنی   چینل  کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے کیونکہ یہ لوگوں  کو راہِ راست پر لانے اور عاشقِ رسُول  صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمبنانے کی طرف ایک اِنقلابی قدم ہے۔ دعوتِ اسلامی مبارکباد کی مستحق ہے۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (765) حضرت صاحبزادہ سیِّد عمران احمدشاہ  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (سجادہ نشین آستانہ عالیہ دائم الحضوری قصوری،  ساہیوال ، پنجاب ، پاکستان)

            اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّدعوتِ اسلامی سُنَّتِ رسُولِ کریم علیہ الصلوٰۃ والتسلیم کو دنیا بھر میں  پھیلانے والی ایک مذہبی تحریک ہے۔ جس کا کسی بھی ملک کی داخلی اور خارجی سیاست سے  کوئی تعلق نہیں ۔ مَیں  اس تحریک کے کارکنان کو ذاتی طور پر جانتا ہوں ۔یہ تحریک دہشت گردی،  مذہبی منافرت اور فرقہ پرستی سے  مکمل طور پر پاک ہے۔اور دعوت  اسلامی کے تحت اسلامی تعلیمات ، اَخلاق و اقدار اور محبت رسُول  صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو عام کرنے کے لیے  مَدَنی   چینل   کے نام سے  ایک ٹی وی  چینل  کا آغاز گزشتہ ماہِ رمضان میں  ہوا۔ جس سے  عوام الناس کو دِینی معلومات فراہم کی جارہی تھیں اور لوگ اس  چینل  سے  مستفید ہورہے تھے لیکن پھر اچانک دسمبر کے مہینے میں  اس  چینل  کی نشریات بند ہوگئیں  جو کہ عوام کے لیے بَہُت بڑا المیہ ہے۔ مختلف شہروں  کے علماء کرام و مشائخ عِظام نے بھی  مَدَنی   چینل   کے بارے میں  اپنی پسندیدگی کا اِظہار کیا ہے۔اگر  مَدَنی   چینل   کی نشریات کو دوبارہ شروع کردیا جائے ، تو عوام کی بے چینی ختم ہونے کے ساتھ ساتھ دُنیا بھر میں  صحیح اِسلامی تشخص اُجاگرہوگا۔ چونکہ دعوت ِ اسلامی ایک عالمگیر تحریک ہے ۔اس لیے دنیا بھر میں  اس سے  منسلک افراد بھی  مَدَنی   چینل   سے  اِستفادہ کرسکتے ہیں  ۔علاوہ ازیں  جب سے  یہ تحریک مَعْرضِ وُجُود میں  آئی ہے اس کے کارکنان ہڑتالوں ،  جلاؤ گھیراؤ ،  توڑ پھوڑ یا کسی اِحتجاج میں  ملوث نہیں  رہے۔

            میری رائے ہے کہ دعوتِ اسلامی اور اس کے بانی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہکی دِینی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے  مَدَنی   چینل   کی نشریات بلا تاخیر بحال کردی جائیں ۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (766) حضرت مولانا محمد انور القادری  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (شیخ الحدیث جامعہ غوثیہ رضویہ،  گلبر گ ومدرس جامعہ نعیمیہ،  گڑھی شاہو، مرکزالاولیاء لاہور، پنجاب ، پاکستان)

            فرد اور معاشرے کی اِصلاح کے لیے دینِ حق کی دعوت و تبلیغ کس قدر اَہم ہے۔ اس کا اَندازہ اس بات سے  لگایا جاسکتا ہے کہ اس مقدس کام کے لیے اللہ تعالٰی نے اپنی بارگاہ کے محبوب ترین اور اِنسانیت کے کامِل ترین افراد حضرات انبیاء کرام علیہم السلام کو معبوث فرمایا اور علمائے ربانیینرحمہم اللہ المبین کو اس عظیم کام کے لیے حضرات انبیائے کرام علیہم السلام کا وارث بنایا۔ حُضُور خاتم النبیینصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی اُمت کے علمائے حق نے جس طرح اس وراثت کا لحاظ کیا ۔اور حُضُورصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے اُسوہ حسنہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہر قسم کی مشکلات یہاں  تک کہ اپنی جانوں  کی قربانی دے کر جس اَحسَن طریقے سے  نظامِ مصطفٰے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی حفاظت کی اور اسلامی تعلیمات کی اشاعت کی،  وہ اُمت ِمُسلِمہ کے لیے قابلِ فخر ہے۔

            دعوت و تبلیغ کے کام کے لیے ہر دور کے علما ء کرام نے وقت کے تقاضوں  کے مطابق جو طریقہ زیادہ مناسب اور مؤثر سمجھا ، اسے  اختیار کیا۔ آج کے دور میں  قلب و ذِہن کو متأثر کرنے میں  الیکٹرانک میڈیا جس قدر مؤثر ہے اس سے  کوئی شخص اِنکار نہیں  کرسکتا۔ مسلم ممالک کے ان ذرائع ابلاغ سے  دِینی تعلیمات،  علمی مباحثے اور اِسلامی تعلیمات کی روشنی میں  نسلِ نو کی تربیت کے پروگرام پیش ہونے چاہئیں  تھے۔ مگر افسوس کہ ذرائع ابلاغ کا غلط اِستعمال کر کے عُریانی و فحاشی کے مناظر دکھا دکھا کر نئی نسل کو گمراہ کیا جارہا ہے۔مجھے خوشی ہے کہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اکابرین نے الیکٹرانک میڈیا کی اَہمیت کو سمجھتے ہوئے دعوت و تبلیغ کے اہم کام کے لیے  مَدَنی   چینل   کا اِجرا کیا،  اب ضرورت اس امر کی ہے کہ عقائدِ اہلسنّت کو بڑے واضح انداز میں  پیش کیا جائے۔ خُصوصاًعقیدہ ٔ توحید کو اَہم بنیادی عقیدے کے طور پر پیش کیا جائے۔ توحید و شرک کے مفہو م کو عام فہم انداز میں  عوام کے لیے بیان کیا جائے تاکہ جو گمراہ فرقے توحید و شرک کی آڑ میں  اہلسنّت کے بعض معمولات کو شرک و بدعت قرار دے کر عوام الناس بالخصوص کالج و یونیورسٹی کے طلباء کو اہلسنّت سے  متنفر کررہے ہیں ،  ان کا سدِّ باب ہوسکے۔

            دُعا ہے کہ اللہ تعالٰی دعوتِ اسلامی کے احباب کودُرُست طریقے سے  اسلامی تعلیمات کو  مَدَنی   چینل   کے ذریعے نشر کرنے کی توفیق عطا فرمائے ، آمین ۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (767) حضرت مولانا حافظ محمدفتح الدین ملتانی گولڑوی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن