30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(761) حضرت مولانا قاضی ابومحمد خلیل احمد قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرس جامعہ ہجویریہ، دربارداتاصاحب وخطیب جامع مسجد سردار کونین ، شاہدرہ ، لاہور)
اللہ تعالٰی کا اِحسانِ عظیم ہے کہ اب بھی ایسے اَربابِ علم و یقین موجود ہیں جو عوام کی رہنمائی کے سلسلہ میں بڑا اَہم کردار ادا کررہے ہیں ۔ جنہیں ابھی تک مفاد پرستی اور لالچ کی چڑیل نے اپنا دُودھ نہیں پلایا۔ ایسے درویش صفت عُلَمائے باعمل موجود ہیں ۔ جو نانِ جویں کھا کر قوتِ حیدری سے اعتقادی عمارت کی حفاظت کررہے ہیں ۔ حقیقتاً آج پاکستان کی عوام کو اِعتقادی اور نظریاتی تربیت کی بڑی ضرورت ہے ۔اور علمائے اہلسنّت کو خاص طور پر نوجوان نسل کی دینی و اعتقادی تربیت کے لیے آگے بڑھنا چاہیے۔آج کی نوجوان نسل کو بے دینی اور فحاشی کے طوفانوں سے محفوظ رکھنے کیلئے عاشقِ رسُول، مجاہد ِدین و ملت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمدالیاس عطارؔقادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کا سلسلہ مَدَنی چینل بِلا شُبہ گھرگھر لمحاتِ زندگی میں بَرَکتیں پیدا کرنے اور اَولاد کو فرمانبرداربنانے کیلئے اِنتہائی مؤثر اور کثیر الفوائد ہے۔
آپ کا یہ کارنامہ بِلاشُبہ ان کاموں میں سے ہے جواِنْ شائَ اللہ عَزَّوَجَلَّ تاریخ کے صفحات پر سُنہری حُرُوف سےجگمگاتا رہے گا۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(762) حضرت مولانا مفتی محبوب احمد شرقپوری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرس جامعہ غوثیہ رضویہ، گلبرگ وخطیب جامع مسجد حنفیہ ، اچھرہ، مرکزالاولیاء لاہور ، پنجاب ، پاکستان)
موجودہ دور کو میڈیا کا دور کہا جاتا ہے ۔لوگوں کی سوچ، فکر، خیالات حتّٰی کہ طرزِ زندگی کو بدلنے میں آج جتنا مؤثر کردار میڈیا نے اداکیا ہے۔ شاید ہی کوئی اور چیز ہو۔ آج نوجوان نسل کے بگڑنے کا ذِمَّہ دار بھی میڈیا کو ٹھہرایا جارہا ہے۔ جب تک میڈیا پر بدمذہب ، لادین اور مادہ پرست لوگوں کا قبضہ رہے گا۔ نسلِ نو کی تباہی و بربادی کا سامان ہوتا رہے گا۔قرآن و سُنَّت کی تعلیمات کو گھرگھرپَہُنچانے کیلئے عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی نے مَدَنی چینل کا آغاز کیا ہے ۔جو اِنتہائی قابلِ مَسرَّت اور خوش آئند بات ہے ۔ جو لوگوں تک صحیح صحیح دِینی ومذہبی معلومات پَہُنچانے کا اَہم و مؤثر ذریعہ ثابت ہوگااِنْ شَاءَ اللہعَزَّوَجَلَّ۔ اس چینل پر قَالَ اللہ وَ قَالَ الرَّسُوْل کی دِلنواز صدائیں بلند ہوں گی۔ لوگوں کے دِینی مسائل کا قرآن و سُنَّت کی روشنی میں حل پیش کیا جائے گا ۔لوگوں میں عشقِ رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور غیرتِ اِیمانی پیدا کرنے کے لیے کارگر ثابت ہوگا اِنْ شَآ ءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ۔ ربِّ قُدُّوس عَزَّوَجَلَّ سے دُعا ہے کہ اللہ تعالٰی اس چینل کو صحیح معنوں میں دینِ اِسلام کی ترویج و اِشاعت کی سعادت نصیب فرمائے ، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(763) حضرت مولانا صاحبزادہ مفتی محمد شفقت احمد نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامع مسجد طیبہ رضویہ، جناح روڈ، گوجرانوالہ ، پنجاب ، پاکستان)
حقیقت یہ ہے کہ ہر دور میں تبلیغِ دین اُس دور کی ضرورت کے تقاضوں کے مطابق ہی کی جائے تو زیادہ مؤثر ثابت ہوتی ہے۔ آج کے اس پُرفِتَن دور میں مسائل شرعیہ سے اکثر لوگ بے اِعتنائی کی وجہ سے ناواقف ہوتے جا رہے ہیں ۔ لوگوں کے پاس مسجدوں ، مدرسوں اور علمائے کرام کے پاس جانے کے لئے وقت نہیں ہے۔ٹی وی کے چینل ز میں کوئی بھی ایسا چینل نہیں تھا ، جس کو مکمل طور پر اسلام اور اہلِ سُنَّت کا ترجمان کہا جاسکے۔ جس کو گھر کے تمام افراد ماں ، بہن، بہو، بیٹی کے ساتھ بیٹھ کر دیکھا جاسکے۔ اگر کوئی چینل اِسلامی کہلاتا بھی ہے تو اس میں ہر طرح کے اِشتہارات اور گستاخانِ خدا و رسُول کو بھی بڑے طُمطُراق سے اپنا غلط مؤقف پیش کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ اگرچہ اس کے عوض خطیر رقوم وصُول کی جاتی ہیں ۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ تبلیغِ قرآن وسُنَّت کی عالمگیرغیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی جس کا مَدَنی مَقصَد ہے ’’ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے ‘‘ نے اپنے اسی جذبہِ تبلیغِ اسلام کے تحت وقت کی ضرورت کے عین مطابق اپنی اور تمام عالمِ اسلام کی بہتری کی خاطر مَدَنی چینل کا اِجراء کیا۔اللہ تعالٰی ان کی کاوشو ں میں آفتاب نیم روز سے بھی زیادہ بَرَکتیں عطا فرمائے، آمین۔
بحمدہٖ بعونہ ٖوبمنہٖ مَدَنی چینل کے ذریعے سے جتنے بہترین اور مُفصَّل و مدلَّل اَنداز میں تبلیغِ دین ہورہی ہے۔آج تک کہیں بھی دیکھنے میں نہیں آئی۔ عصرِحاضرکے مصلحِ اعظم ، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ ؔقادری رضوی دامت برکاتہم القدسیہ جس پیارے اور میٹھے اَنداز میں جس تفصیل اور ٹھوس اَنداز میں ترغیب وترہیب کے ساتھ تمام مسائل شرعیہ اور اَخلاقیہ پر بیان فرماتے ہیں کہ آپ کی بات ہر ایک شخص کے دِل و دِماغ میں اُترتی چلی جاتی ہے۔ اور آپ کے تربیت یافتہ مدنی علماء کرام بھی ایسے مدلَّل اور تفہیمانہ اَنداز میں بیان فرماتے ہیں کہ گھنٹوں تک ان کے بیانات سننے سے بھی دِل نہیں اُکتاتا۔ اس طرح لاکھوں ٹی وی کے شوقین ٹی وی ہی پر اپنے ظاہر و باطن کی اِصلاح کررہے ہیں ، اَللّٰھُمَّ زِدْ فَزِدْ (اے اللہ عَزَّوَجَلَّ اس میں مزید زیادتی عطا فرما ) آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع