دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (752) حضرت مولانا محمدارشد علی بلوچ  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (جنرل سیکرٹری تنظیم علماء اوقاف ، ملتان زون ، خطیب جامع مسجد سیِّد عظیم الدین شاہ ، ملتان ، پنجاب ، پاکستان)

            موجودہ دور سائنسی ترقی کے عُروج کا مَظْہَرہے،  اور نت نئی اِیجادات نے اِنسان کو محوِ حیرت کیا ہوا ہے۔ بالخصوص ذرائع مواصلات کے حوالے سے  الیکٹرانک میڈیا نے اِنسانی ذِہنوں  پر گھیرا ڈال رکھا ہے۔ کوئی بھی بات وقتِ قلیل میں  دُنیا کے کونے کونے تک پَہُنچانے کے لیے الیکٹرانک میڈیا ایک اَہم ذریعہ ہے۔ اِسلام لوگوں  کیلئے ہدایت کا پیغام ہے جو کہ دُنیا کے ہر اِنسان ہر علاقے اور ہر معاشرے تک پَہُنچانا ضروری ہے۔ موجودہ دور میں  الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے سے  اِنسانی ذِہنوں  میں  اِسلام کی محبت ،  اِسلامی معاشرے کی خُصُوصیات،  عشقِ مُصطفٰے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فروغ اور اِنسان کی ذِہنی اور رُوحانی تربیت کیلئے  مَدَنی   چینل  کا اِنعقاد اہلِ اسلام کیلئے ایک عظیم پیش رفت ہے جو کہ ایک نعمت سے  کم نہیں ۔

             مَدَنی   چینل   کے ذریعے دورِ جدید کے اِنسانوں  کو اَخلاق،  معاشرت اور کردار سازی کا پیغام دے کر ایک عظیم اِنقلاب برپا کرنے کی جو کوشش کی گئی ہے،  اُس کیلئے ہم دُعا گو ہیں  کہ اللہ ربُّ العزت  مُحسنِ اُمت اور فخرِ عُلَمائ،  مجدِّدِ شُعُورِ عشقِ مصطفٰے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم امیر اہلسنّت حضرت علامہ ابوبلال محمد الیاس عطارؔقادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کی اس عظیم کاوِش کو قبول فرمائے اور پوری دُنیا میں  اِسلام اور مَسلکِ حق کو غلبہ عطا فرمائے، آمین۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (753) حضرت مولانا غلام جیلانی مجدِّدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (مہتمم جامعہ کریمیہ للبنات،  کھوکھر روڈ جمن گنج عقب بادامی باغ، مرکزالاولیاء لاہور)

            اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّ آج کے اس فحاشی و عُریانی کے دور میں  امیراہلسنّت عزّت مآب حضرت علامہ مولانا محمد الیاس قادری دامت فیوضہم کا جاری کردہ  چینل  بنام  مَدَنی   چینل  ایک بَہُت ہی اچھاقدم ہے ۔عوام و خواص کو اس سے  دِینی فائدہ  ہوگا ، فکرِ آخرت نصیب ہوگی اور لوگوں  کی رُشد و ہدایت کا سامان مہیا ہو گا۔

            اللہ تعالٰی امیر اہلسنّت محمد الیاس عطارؔ قادری صاحب کو عمر خضر عطا فرمائے اور صحت وعافیت والی زندگی نصیب فرمائے، آمین۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (754) حضرت مولانا ڈاکٹرعبداللطیف  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (شہر سلطان ، جتوئی،  مظفر گڑھ، پنجاب ، پاکستان)

            اَلْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ العٰلَمِیْن  مَدَنی   چینل  کا آغاز باعثِ صد اِفتخار ہے۔ اس پُرفِتَن دور میں  جب کہ صیہونی طاقتوں  نے عشقِمُحمَّدِ مصطفٰے،  اَحمَدِمجتبیٰ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم مسلمانوں   کے دِلوں  سے  نکالنے کیلئے لاکھوں  حیلے بہانے اور بیچ و تابیوں  کا اِستعمال کیا ہے۔ آج نوجوانانِ اِسلام کو راہِ راست اور سُنَّتِ مصطفٰے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے  ہٹانے کے لئے فحاشی وعُریانی کو عام کر دیا ہے اور دِیگر خُرافاتِ زمانہ کا اِستعمال کرکے ہماری نظروں  کو گنبدِ خضراء کے پُرنُور جلوؤں  سے  دُور کردیا ہے۔ یقیناً یہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے سے  اب کا نوجوان دوبارہ اپنے دِل میں  عشقِ ِ مصطفٰے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی شمع کو فروزاں  کرسکتا ہے۔ اِنْ شَآ ءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ یہ روشنی تمام دُنیا کو منوّر کردے گی اور ہم اپنے قائد محترم امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ  کے لئے سدا دُعا گو رہیں  گے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ  ان کو عمرِخضر عطا فرمائے،  آمین ثُمَّ آمین ۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (755) حضرت مولانا محمد حبیب اللہ قادری دہڑوی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (تلمیذ غزالی زماں  علامہ کاظمی شاہ رحمۃ اللہ علیہ ، خطیب جامع مسجد حنفیہ غوثیہ،  دولت گیٹ ملتان ، پنجاب ، پاکستان)

اُدْعُ اِلٰى سَبِیْلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَ الْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَ جَادِلْهُمْ بِالَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُؕ-  (پ ۱۴اَلنَّحْل۱۲۵)

ترجَمۂ کنزالایمان: اپنے ربّ کی راہ کی طرف بلاؤ پکی تدبیر اور اچھی نصیحت سے  اوراُن سے  اس طریقہ پر بحث کروجو سب سے  بہترہو۔

          اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی اس آیت کریمہ کی عملی تصویر ہے۔ اس پُر ِفِتَن دور میں دعوتِ اسلامی کئی شعبہ جات میں  دعوت و تبلیغِ اسلام کا کام اَحسَنطریقے سے  کررہی ہے۔ حال ہی میں   مَدَنی   چینل  کے ذریعے دعوت و تبلیغِ دِین کا کام شروع کیا گیا۔ تھوڑے ہی دنوں  میں   مَدَنی   چینل  گھرگھر،  گاؤں  گاؤں  اور شہر شہر عام ہوگیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ مَدَنی   چینل   کے ذریعے خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ،  عشقِ مصطفٰیصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم،  اِتباعِ سُنَّت ، اِصلاحِ ِعقائد ،  ِاِصلاحِ اَعمال اور فکرِ آخرت کا درس جس اَنداز سے  دیا جارہا ہے وہ قابلِ صد تعریف ہے۔ بالخُصوص  مَدَنی   چینل   کے فیضانِ قرآن ، فیضانِ حدیث،  فیضانِ اولیاء اور فیضانِ حج کے سلسلے بڑے مقبول ہیں ۔سب سے  بہترین بانیٔ دعوتِ اسلامی،  امیراہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہکے عشقِ رسُول اور فکرِ آخرت سے  لبریز سُنَّتوں  بھرے بیانات اور  مَدَنی  مذاکروں  کاسلسلہ ہے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن