دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

            اِس جدید دور میں  اِنسان جہاں  ترقی کی منازل طے کررہا ہے اور ہر شعبۂ زندگی میں  ترقی حاصل کررہا ہے وہاں  اِسلامی تعلیمات کے سلسلے میں  میڈیا کا کردار اس وقت کا اَہم تقاضا ہے اور  مَدَنی   چینل   اس سلسلے کی ایک سنہری کڑی ہے۔ اس میں  اِسلامی معلومات ،  فقہ اور دیگر شُعبہ جات میں  وعظ و نصیحت کا سلسلہ  ہوتاہے۔ دُعا ہے کہ اللہ  تعالٰی  اس  مَدَنی   چینل  کو اور زیادہ ترقی کی منازل طے کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                                                                     صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (744) حضرت مولانا حافظ قاری نذیر احمد اشرفی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (امام وخطیب جامع مسجد عمر فاروق،  بشارت پارک ، ضلع اوکاڑہ ، پنجاب،  پاکستان)

            جیسے  سابقہ صدی میں  اعلیٰ حضرت امام ِاہلسنّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمننے تمام باطِل و گمراہ فرقوں  کا تنِ تنہا رَدْفرمایا اور اہلسنّت کی ڈوبتی ناؤ کے لئے ناخدا ٹھہرے ۔یوں  ہی موجودہ صدی میں  عاشقِ اعلیٰ حضرت، امیراہلسنّت زید مجدہٗ نے بدمذہبی و گمراہی کے سیلاب کے سامنے دعوتِ اسلامی کی شکل میں  ایک مضبوط بند باندھا پھر اس بند کی مزید مضبوطی کے لیے مدارِس و جامعات کا قیام فرمایا ،  دارالافتاء اہلسنّت کھولے ،  اِسلامی لٹریچر عام کرنے کے لئے اپنے پریس لگائے اور مکتبہ المدینہ کا پوری دُنیا میں  جال پھیلایا اور قربان جاؤں امیر اہلسنّت دامت برکا تہم العالیہکی بالغ نظری پر کہ میڈیا کی خُرافات سے  محبوب کبریا  صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی اُمت کو بچانے کے لیے  مَدَنی   چینل   کے ذریعے میڈیا کی دوڑ میں  شامل ہوگئے۔یقیناً یہ دوڑ جیتیں  گے اور باطِل خائب و خاسر ہوگا۔

وَ قُلْ جَآءَ الْحَقُّ وَ زَهَقَ الْبَاطِلُؕ-اِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوْقًا (۸۱)   (پ۱۵بنی اسرائیل۸۱)

ترجمۂ کنزالایمان : اورفرماؤکہ حق آیا اور باطل مٹ گیا ، بے شک باطل کو مٹناہی تھا ۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (745) حضرت مولانا حافظ محمد اسحاق چشتی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (فاضل جامعہ حنفیہ ، قصور ، مبارک مسجد،  شادمان کالونی،  ضلع اوکاڑہ ، پنجاب،  پاکستان)

            مَاشَآ ءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اہلسنّت و جماعت کی دورِ حاضر کی ریڑھ کی ہڈی یعنی دعوتِ اسلامی بلاشُبہ مذہبِ مُہذَّب کی ڈوبتی ہوئی کشتی کے لئے ناخدا ثابت ہوئی ہے۔ اور کچھ ہی عرصہ میں  اِس کا پیغام عالمی سطح پر عام ہوگیا ہے اور اب  مَدَنی   چینل   کے ذریعے تو دعوتِ اسلامی کی تعلیمات  ( جو درحقیقت اسلامی تعلیمات ہیں )  ہر ہر فرد تک پَہُنچنے لگی ہیں ۔ اللہ کریم جلَّ جلالہٗ امیراہلسنّت بانی ٔدعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری دامت برکاتہم العالیہ کی کاوشوں کو دن دُونی رات چوگنی ترقی سے  نوازے اور  مَدَنی   چینل   کو بالخصوص رہتی دُنیا تک قائم رکھے ،  آمین۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (746) حضرت مولانا حافظ حاجی محمد اکرم نقشبندی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (مہتمم جامعہ نقشبندیہ تعلیم القرآن للبنین والبنات ، شیر ربانی ٹاؤن،  ضلع اوکاڑہ، پنجاب،  پاکستان)

            متعدّد بار راقم کو نعمت الہٰی عَزَّوَجَلَّ  مَدَنی   چینل   کو دیکھنے اور سننے کا موقع نصیب ہوا۔ میری دِلی تائید اِن الفاظ میں  پیشِ خدمت ہے کہ  مَدَنی   چینل   بلاشُبہ اُمتِ مُسلِمہ کو غذائے یادِ الہٰی عَزَّوَجَلَّ و غذائے عشقِ رسُولصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم وافرمقدار میں  فراہم کررہا ہے ۔لوگ دن بدن مُستَفِیض ہورہے ہیں ،  نیکی کی دعوت پھیل رہی ہے،  بُرائی کا خاتمہ ہورہا ہے۔ مَدَنی   چینل   کے آغاز سے  دِل خوش ہوا ہے جب کہ عارضی رکاوٹ پر دِل مغموم ہواہے اور آستانہ ٔعالیہ کرمانوالہ شریف کے زیرِ سایہ فقیر کو بھی اس کے چلانے میں  کوشش کرنے کی سعادت حاصل ہوئی اور اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اب دوبارہ چلنے کی خبرِ فرحت اَثر سن کر دِل پھر باغ باغ ہوگیا ہے۔

            اللہ تعالٰی امیر اہلسنّت مولانا محمد الیاس عطار ؔقادری دامت برکاتہم العالیہ  کی جُملہ مساعئی جمیلہ بشمول  مَدَنی   چینل   کو اپنی بارگاہ میں  شرفِ قَبولیت سے  نوازے اور تادمِ آخر یہ فیضان جاری و ساری رہے، آمین۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (747) حضرت مولانا حافظ محمد شعبان اشرفی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (مدرس دارالعلوم اشرف المدارس ، ضلع اوکاڑہ ، پنجاب،  پاکستان)

            اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلََّّ دعوتِ اسلامی ہم اہلسنّت و جماعت کے لیے بلا شک و شُبہ نعمتِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ اور عنایتِ مصطفٰے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمہے ۔یہ تحریک شب و روز دینِ حقّہ کی ترویج و اِشاعت کے لیے مصروف ہے۔ قبلہ امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ  نے اپنے خون سے  دعوتِ اسلامی کے شجرِ سایہ دار کی آبیاری فرما کر اس کو اِتنا پروان چڑھایا کہ اِس درخت نے ہمیں  اور ساری دُنیا کے لوگوں  کے لیے اِیمان و اِسلام کے پھل عطا فرمائے ہیں ۔ مِن جُملہ ایک بَہُت ہی لذیذ ،  عظیم،  نفیس اور محبوب پھل کا نام  مَدَنی   چینل   بھی ہے ۔بِلا مُبالَغہ یہ خالِص دِینی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن