دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

کے متعلق بالخصوص اعتقادیات کے حوالہ سے  پختگی اور رسوخ مٹتا جارہا تھا الحمدللّٰہ کہ اللہ پاک نے کرم عظیم فرمایا اور مولانا محمد الیاس قادری مدظلہ العالی کی صورت میں  ایک عظیم مصلح پاکستان میں  عالم اسلام کو عطا فرمایا۔

            حضرت مولانا محمد الیاس قادری دامت برکاتہم العالیہ اعتقاد کے اعتبار سے  پکے سچے سنی ہیں ،  فقہ میں  امام اعظم سیدنا ابو حنیفہ  ( رحمۃ اللہ علیہ)  کے پیرو کار … امام احمد رضا خان فاضل و محدث بریلوی رحمۃ اللہ علیہ کی تحقیقات انیقہ پر مکمل کاربند ، اور یہی چیزیں  یعنی عقائد ِ اہل سنت و جماعت،  فقہ حنفی اور مسلک بریلوی پر مکمل کاربند ہونا،  بفضل اللہ تعالٰی ،  ان کے ایک کامل مؤمن اور مصلح مخلص ہونے کا بین ثبوت بھی ہے اور دنیا و آخرت میں  کامیابی کی ضمانت بھی۔

            مختصر سے  وقت میں  احیائے سنت و اہل سنت کے حوالہ سے  دعوتِ اسلامی کی صورت میں  حضرت صاحب ممدوح نے جو دین کی خدمت کی ہے یقیناً یہ ایک ایسا کارنامہ ہے جو قیامت تک جہاں  حضرت مولانا محمد الیاس عطار قادری مدظلہ کو حیات ِ جاوید دے گیا ہے وہاں  پر ہماری آئندہ و موجودہ نسلوں  کے لیے مشعلِ راہ بھی ہے۔

            گندم نما جو فروش لوگ جب ہماری نوجوان نسل کو تباہ برباد کررہے تھے تو حضرت مولانا محمد الیاس قادری مدظلہالعالی نے حسین اور کامیاب طریقے سے  نوجوان نسل کی رہنمائی فرمائی اور انہیں  ایک مبنی بر حقیقت پلیٹ فارم عطا کیا اس کی جزا  اللہ پاک ہی اپنے شایانِ شان طریقے سے  انہیں  عطا فرمائے گا۔

            حضرت مولانا محمد الیاس قادری  مدظلہ العالی کے پر خلوص جذبۂ تبلیغ کی یہ بہت بڑی دلیل ہے کہ ان کی محبت اختیار کرنے والا یا انکی ’’  دعوت ِ اسلامی  ‘‘  سے  تعلق رکھنے والا نوجوان ہمیں  عقائد میں  راسخ اور عمل میں  کامل نظر آتا ہے۔ ابتدا میں  ایسا لگا تھا کہ شاید  ’’  دعوتِ اسلامی  ‘‘  محض نماز روزہ کی تبلیغ تک محدود ہو کر رہ جائے گی لیکن الحمدللہ حضرت مولانا محمد الیاس قادری  مدظلہ نے اسلام کی پہلی تعلیم یعنی حصول علم کے حکم کو پوری اہمیت دی اور آج ہم دیکھتے ہیں  کہ پاکستان کے تمام اہم شہروں  میں  باقاعدہ تبلیغ ساتھ ساتھ درس وتدریس اور بالخصوص علومِ عالیہ کے مدارس  ’’  مدرسۃ المدینہ  ‘‘  کے نام سے  کام کررہے ہیں ۔جب اسلام کا علم ہوجاتا ہے تو چونکہ اسلام زندگی کے تمام شعبوں  میں  رہنمائی کرتا ہے لہٰذا علم اسلامی کے عام ہوتے ہوئے ہو ہی نہیں  سکتا کہ پھر پڑھنے والا محدود ہو کر رہ جائے۔

            الحمدللّہ ! دعوتِ اسلامی اس دور میں  اپنا فرض باحسن وجوہ نباہ رہی ہے۔ اللہ تبارک وتعالیٰ حضرت مولانا محمد الیاس قادری مدظلہ العالی کو عمر خضر عطا فرمائے تاکہ ملتِ اسلامیہ زیادہ سے  زیادہ ان سے  مستفیض ہوسکے۔ آمین

            تمام علمائے اہل سنت و عوام اہل سنت و جماعت دن رات الحمدللّٰہ تعالیٰ حضرت مولانا محمد الیاس عطار قادری صاحب کے لیے دعا گو ہیں ۔ حضرت مولانا محمد الیاسـ قادری مدظلہ کو میں  نے دیکھا کہ علمائے کرام کا بہت ادب و احترام فرماتے ہیں  بلکہ غَیبت (غیرموجودگی)  میں بھی اس کا پوراپورا لحاظ رکھتے ہیں ۔ کافی سال پہلے جب گجرات میں  اجتماع ہوا تھا تو فقیر خانیوال کے قافلے کے ساتھ حاضر ہوا تھا۔ الحمدللّٰہ  ملاقات کی سعادت حاصل ہوئی جیسے  ہی بندہ نے حضور مفتی اعظم استاذ العلماء حضرت علامہ استاذ مکرم قبلہ علامہ مفتی محمد اشفاق رضوی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کا سلام عرض کیا،  فوراً کھڑے ہوگئے،  بندہ کے چہرے کو اپنے ہاتھوں  میں  لے لیا،  بندہ کی داڑھی پر بار بار ہاتھ مبارک پھیرتے جاتے اور ایسے  محبت اور عاجزی سے  فرمایا کہ جس کی مثال نہیں  ملتی کہ  ’’  حضرت صاحب کو میرا بھی نیاز مندانہ سلام پہنچادیجئے گا اور میرے لیے دعا کا بھی عرض کیجئے گا۔اللہ تعالٰی تادیر حضرت صاحب قبلہ کے انفاس سے  امتِ مسلمہ کو سرفراز فرماتا رہے۔  (آمین)

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (27)   حضرت مولاناشفیق احمدقادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (مہتمم مدرسہ غوثیہ جیلانیہ ، شکار پور)

            حضرت مولانا قبلہ محمد الیاس قادری  دامت بر کاتہم العالیہ صاحب امیر دعوتِ اسلامی کا وجودِ مسعود اہلسنّت وجماعت کے لیے بہت بڑا سرمایہ ہے۔ حضرت مولانا صاحب  ’’  دعوتِ اسلامی  ‘‘  کے پلیٹ فارم سے  جو خدمت ِ دین سرانجام دے رہے ہیں  موجودہ دور میں  اس کی مثال ملنا بہت مشکل ہے،  خصوصاً نوجوانوں  میں  سنتِ رسول صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم کی پابندی اور دیگر دینی احکامات کی پابندی لازوال کارنامہ ہے۔  ’’  مدرسۃ المدینہ   ‘‘  کے نام سے  منسوب مدرسے  جو قائم کیے گئے ہیں  اس کی جماعت اہل سنت کو اس دور کے لحاظ سے  اشد ضرورت تھی ۔یہ بھی ایک اہم کام ہے۔

            مولانا قادری صاحب نے خود بھی اپنے آقا  صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم کی سنتوں  پر عمل کرتے ہوئے دیگر مسلمانوں   کے اندر بھی سنتوں  بھرا عظیم جذبہ بیدار کیا ہے۔ یقیناً سب نیکیوں  کا اجرو ثواب مولانا حضرت صاحب کے نامۂ اعمال میں  ضرور لکھا جائے گا،  مولانا کی ایک اہم خصوصیت یہ بھی ہے کہ وہ سچے عاشقِ رسول ہیں  جس کا اظہار ان کے عمل اور بیانات سے  ٹھاٹھیں  مارتے ہوئے سمندر کی طرح ہوتا ہے۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (28)   حضرت علامہ مولاناضیاء الحسن مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (فاضل جامعہ رضویہ ضیاء العلوم ، خطیب جامع مسجد اللہ والی،  راولپنڈی)

            علم تاریخ نے اپنے دامن میں  اچھی اور بری ہر دو صفات کی حامل شخصیات کو سمیٹ کر پناہ دی ہے اور اسی طرح انہیں  زمانے کی دست برد اور شکستگی سے  محفوظ کردیا ہے تاکہ آئندہ تاریخ میں  ماضی کے عکس و نقش کا مشاہدہ ،  حال و استقبال کو جاندار اور شاندار بنانے میں  معاوِن ہو لیکن بعض شخصیات کا پیکرِ احساس اتنا جاندار و شاندار ہوتا ہے کہ جنہیں  تاریخ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن