30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
و ترویجی بیڑے دعوتِ اسلامی کو کشتیٔ نوح کا صدقہ اپنی رحمت کے سائے تلے چلائے رکھے ، آمین ۔
اہلِ سُنَّت کا ہے بیڑا پار اصحابِ حُضُور
نجم ہیں اور ناؤ ہے عترت رسُول اللہ کی
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(739) حضرت مولانا حافظ عقیل احمد اشرفی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(فاضل دارالعلوم اشرف المدارس وامام وخطیب جامع مسجد نورانیہ، ضلع اوکاڑہ ، پنجاب، پاکستان)
دورِ حاضرمیں الیکٹرانک میڈیا کی اَہمیت کا انکار نہیں مگر یہ الیکٹرانک میڈیا جہاں دُنیا بھر کی خبروں سے اِنسان کو باخبر رکھتا ہے وہاں یہ فحاشی پھیلانے کا سبب بھی بن رہا ہے۔ مگر مَدَنی چینل ایک ایسا چینل ہے جو معاشرے کو اِصلاح کی طرف لے جانے کا سبب بن رہا ہے۔ اس مَدَنی چینل کو بند نہیں ہونا چاہیے۔ وہ ٹی وی جو فحاشی پھیلاتا ہے، اسی ٹی وی سے نیکی کو پھیلایا جائے اور یہ کام مَدَنی چینل کررہا ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(740) حضرت مولانا محمد فہیم عباسی اشرفی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(فاضل دارالعلوم اشرف المدارس ، اوکاڑہ ، پنجاب، پاکستان)
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی نے اِشاعت ِ اسلام اور راہِ ہدایت سے دُور بھٹکنے پھرنے والے اِنسانوں کی ہدایت کا مدنی قافلوں ، فیضانِ سُنَّت کے درس، صوبائی و بینَ الاقوامی سُنَّتوں بھرے اجتماعات اور مفید لٹریچر کے ذریعے خوب اِنتظام کیااور مَاشَآ ءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ امیراہلسنّت مولانا محمد الیاس عطار ؔقادری دامت برکا تہم العالیہ نے مَدَنی چینل کا آغاز کرکے دُنیا کے ہر فرد اور ہر طبقہ کو اِسلام کا حسین و روشن چہرہ قریب سے دِکھانے کی عظیم سعی فرمائی ہے ۔اللہ کریم جلَّ جلالہٗ میرے آقا مکی مدنی مصطفٰیٰصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی لاڈلی اُمت کو اِصلاح کے سامان سے لبریز اور مالا مال مَدَنی چینل کو تاقیامِ قیامت اَمن و عافیت کے سائے میں جاری و ساری رکھے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(741) حضرت مولانا مفتی ظفر احمد چشتی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جگرگوشۂ شیخ الحدیث مفتی احمد یار رضوی چشتی ومدرس دارالعلوم اشرف المدارس ، اوکاڑہ ، پنجاب، پاکستان)
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل کو راقم اپنے گھر میں باقاعدہ دیکھتا رہتا ہے اور مسلمانوں بلکہ غیر مسلموں کو بھی اِسلام کی طرف راغب کرنے کایہ ِانتہائی مؤثر ذریعہ ہے ۔ راقم نے بَہُت سے نوجوانوں سے اپنے طور پر پوچھا کہ آجکل جو مَدَنی چینل چل رہا ہے وہ کیسا ہے ؟ تواَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ جواب اثبات میں پایا۔ مولیٰ کریمعَزَّوَجَلَّ قبلہ امیراہلسنّت مولانا محمد الیاس عطار ؔقادری رضوی دامت برکا تہم العالیہ اور آپ کے تمام رُفقاء کو مَدَنی چینل کے اِجراء پر اَجرِ کثیر عطا فرمائے ، اور اس چینل کو ( جو کسی طرح بھی ایک نعمت سے کم نہیں ) ہمارے بچے بچے کا محبوب بنائے، آمین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(742) حضرت مولانا فاروق احمد نقشبندی اشرفی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(فاضل دارالعلوم اشرف المدارس وخطیب جامع مسجدعثمان غنی ، اوکاڑہ ، پنجاب، پاکستان)
حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری صاحب نے مَدَنی چینل شروع کر کے بَہُت اچھا کیا کہ جس کی وجہ سے بَہُت ساری دِینی معلومات ملتی ہیں ۔ یہ چینل مسلمانوں کی آخرت سنوارنے کا ذریعہ ہے۔ مَدَنی چینل سے مفتی حضرات لوگوں کے دِینی مسائل حل کرتے ہیں اور لوگ اس سے اِستفادہ حاصل کررہے ہیں ۔ مَدَنی چینل میں سب سے بڑی بات یہ ہے کہ حضرت صاحب خود بیان کرتے ہیں اور ہم جیسے گنہگار لوگ آپ کی زِیارت بھی کرتے ہیں اور بیان بھی سنتے ہیں اور آپ کے بیانات سے بَہُت سے نوجوان راہِ راست پر آگئے ہیں ، اور اپنے چہرے پر سُنَّتِ رسُولصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمسجا رکھی ہے ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(743) حضرت مولانا محمد عبدالطیف قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب اوقاف مسجد محمدیہ غوثیہ المعروف تیلیاں والی ، ضلع ساہیوال ، پنجاب، پاکستان)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع