30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(734) حضرت مولانا غلام محمد فریدی اشرفی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(امام وخطیب مسجد سبزی منڈی، مہتمم مدرسہ فریدیہ اشرفیہ ( للبنات ) شمسیہ کالونی، اوکاڑہ ، پنجاب، پاکستان)
بے حساب و کتاب و عذاب و عتاب
تا اَبد اہلِ سُنَّت پر لاکھوں سلام
مَدَنی چینل کے آغاز سے قلبی مَسرَّت نصیب ہوئی ہے۔ اُمید واثِق ہے کہ اس کے ذریعے امام الائمہ سیِّدُنا امام اعظم ابوحنیفہرضی اللہ تعالٰی عنہ اور امام اہلسنّت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمٰن کی سچی تعلیمات سے چار دانگ عالم میں بہار آئے گی اور لوگ علم و عمل کی دولت سے مالا مال ہوں گے۔ اللہ کریم عَزَّوَجَلَّ اپنی کبریائی کا صدقہ دعوتِ اسلامی کے بانی امیر اہلسنّت مولانا محمد الیاس عطار ؔقادری ضیائی مُدَّظِلُّہُ العَالِی کو دونوں جہاں کی بھلائیوں سے نوازے، آمین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(735) حضرت مولانا قاری محمد اسماعیل قادری اشرفی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(فاضل دارالعلوم حنفیہ، اشرف المدارس، اوکاڑہ ، پنجاب، پاکستان)
بہ عطائے رَبِّ قدیر عَزَّوَجَلَّ، رسُولِ نذیر و بشیرصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے پیغامِ عالمگیر کی گھر گھر تَشہیر کا سلسلہ دِل پذیر و بے نظیر و نافِع کبیر یعنی مَدَنی چینل بِلاشُبہ محبوب اہلسنّت ، داعی قرآن و سُنَّت ، جناب امیر اہلسنّت بانی ٔدعوتِ اسلامی حضرت مولانا محمد الیاس عطار ؔقادری رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِیکی طرف سے عالمِ اِسلام کی موجودہ و آئندہ نسلوں کے لئے بہترین اُستاد اوربے مثال رہنماکی صورت میں اِنتہائی مُخلِصانہ تُحفہ ہے ۔ اہلسنّت وجماعت کے معمولاتِ بابَرَکات کی اِشاعت جس اَحسَن پیرائے میں مَدَنی چینل پر جاری ہے وہ قابلِ دِید ودَاد ہے۔ مولیٰ کریم عَزَّوَجَلَّ اِس کے معاونین ، سامعین اور ناظِرین الغرض تمام متعلقین کو لبادئہ رحمت عطا فرمائے ، آمین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(736) حضرت مولانا محمد آصف رضا نوری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(فاضل دارالعلوم حنفیہ فریدیہ، بصیرپور شریف ، اوکاڑہ، پنجاب، پاکستان)
اَمیر اہلسنّت ، پیکر علم و حکمت مُدَّظِلُّہُ العَالِی کا حکیمانہ فیصلہ اِجرائے مَدَنی چینل یقیناً نافعِ اُمتِ مُسلِمہ ہے۔ بِلامُبالَغہ کروڑوں لوگوں کے گھروں میں داخل ہونے کا یہ بہترین ذریعہ ہے۔اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل سے تعلیمات ِ اِسلامیہ کو فروغ اور میڈیا کے ذریعے روز بروز پھیلتی ہوئی بے حیائی و فحاشی کی روک تھام کا موقع ملے گا۔اللہ کریم جلَّ جلالہٗ بانیٔ دعوتِ اسلامی، محسنِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار ؔقادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ کو ’’ خَیْرُالنَّاس مَنْ یَّنْفَعُ النَّاس (کَنْزُالعُمَّال ج۱۶ ص۵۳ حدیث۴۴۱۴۷ دارالکتب العلمیۃ بیروت) یعنی لوگوں میں سے بہتر وہ ہے جو دوسروں کو نفع پہنچائے۔ ‘‘ کی بشارتِ عظمٰی پانے پر بہترین اَجر عطا فرمائے، آمین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(737) حضرت مولانا عظمت علی نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خلیفہ قبلہ باباجی منظورعلی شاہ صاحب ، بانی جامعہ فریدیہ، ساہیوال ، پنجاب، پاکستان)
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلََّّ راقم نے باقاعدہ نمازِ جمعہ میں یہ اعلان کرنے کی سعادت ایک سے زائد مرتبہ حاصل کی ہے کہ فَقَط مَدَنی چینل ہی دیکھئے۔ کیونکہ اس میں چلنے والے تمام سلسلے مثلاً کمسن مُبلِّغ، قومِ جنَّات، رُوحانی علاج ، سُنَّتوں بھرے بیانات اور میرے دِل کی دھڑکن ، عاشقِ شاہِ زمن ، مُبلِّغ ِسُنَن، جناب سیِّدی و مُرشدی و ہادی، امیرِ اہلسنّت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ کے منْ موہنے الفاظ و اَنداز سے مُزیّن بیانات یقیناً ایسے ہیں کہ جن کی ہمارے معاشرے کو اَشدّ ترین ضرورت ہے اور میرے علم میں ہے کہ ہمارے علاقے میں مَدَنی چینل کی کیا کیا بَرَکات ظاہر ہورہی ہیں ۔ اللہ تعالٰی مَدَنی چینل شروع کرنے والے ہمارے محسنین کو اپنی شان کے لائق اَجرِ عظیم سے نوازے، آمین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(738) جگرگوشہ کرمانوالی سرکا رپیرسیِّدمیرطیب علی شاہ بخاری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت کرمانوالہ شریف، اوکاڑہ ، پنجاب، پاکستان)
سوادِ اعظم اہلسنّت کَثَّرَھُمُ اللہ تعالٰیکی بہتری و بقاکے لیے امیراہلسنّت بانیٔ دعوت ِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی کا خاص مذہبی و دِینی تعلیمات کی اِشاعت کے لیے مَدَنی چینل کا اِجراء بلا شک و شُبہ اہلسنّت کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ۔ راقم ا میر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی مساعئی جمیلہ کا تہہ دِل سے مشکور ہے اور مَدَنی چینل کو بغیر دیکھے ہی یہ تأثرات پیش کرتا ہے کیونکہ مجھے یقین ہے کہ دعوتِ اسلامی غیر شرعی اَفعال سے قطعاً اِجتناب کرتی ہے۔ میری دُعا ہے کہ ربِّ کریم جلَّ جلالہٗ اہلسنّت کے اس اِشاعتی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع