30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دعوتِ اسلامی اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ سرکارِ دوعالمصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے مُخلِص عاشِقوں کا ایک عظیم کارَواں ہے ، جو پوری دُنیا میں عشقِ رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی شمع فروزاں کرنے کا جذبہ رکھتا ہے ۔دعوتِ اسلامی کی اِنقلابی سرگرمیاں دیکھ کر بَہُت خوشی ہوتی ہے اور مَدَنی چینل کو دیکھ کر یہ خوشی دوبالا ہوگئی ہے کہ اس کے ذریعے بھی اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ پوری دُنیا میں مَدَنی اِنقلاب آئے گا ۔اللہ تعالٰی دعوتِ اِسلامی کو خوب ترقیاں عطا فرمائے اور امیردعوتِ اسلامی مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ کوسلامت و باکرامت رکھے، آمین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(726) حضرت مولانا قاری روشن علی قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد نور بیرکریاں ، پاکپتن شریف، پنجاب، پاکستان)
ہر خاص و عام اس حقیقت سے آگاہ ہے کہ ہماری نوجوان نسل کی بے راہ روی اور اَخلاقی پستی میں جدید دور کے نام نہاد روشن خیال میڈیا نے ایک نمایاں کردار ادا کیاہے ۔نِت نئے ناموں اوراَنداز سے دیگر چینل ز فحاشی و عُریانی اور بے حیائی پھیلا رہے ہیں ، وقت کا تقاضا تھا کہ اِصلاحِ احوال کے لیے کوئی قدم آگے بڑھاتا اور ان مغربیت زدہ چینل ز کے سامنے بند باندھتا ۔
قابلِ صد تحسین ہیں امیراہلسنّت، بانیٔ دعوتِ اسلامی اور احبابِ دعوتِ اِسلامی کہ جنہوں نے یہ بیڑا اُٹھایا اور مَدَنی چینل کے نام سے خالِصتاً اِصلاحی و دِینی چینل کا آغاز فرمایا۔اِس چینل کے تمام پروگرام قابلِ تعریف اور لائقِ تقلید ہیں ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ اِسے مستقل جاری وساری فرمائے ، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(727) حضرت مولانا غلام مرتضٰی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم دارالعلوم جامعہ فریدیہ نورالقرآن ، 38 / G-Dینگ پور، اوکاڑہ، پنجاب، پاکستان)
فقیر کے گھر میں تو مَدَنی چینل فی الحال نہیں آیا لیکن چند دنوں تک اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ آجائے گا۔ ایسا چینل تو گھر میں ضرور ہونا چاہیے۔ غیر شرعی خُرافات و معاملات کے حامِل چینل ز کا مسلمانوں کے گھروں میں کیا کام ہے۔ دِلی دُعا ہے کہ اے مولائے کریم عَزَّوَجَلَّ تیرے دینِ متین کو بہتر اَندازمیں پھیلانے، اَمْرٌبِالْمَعْرُوْفِ وَنَہْیٌ عَنِ الْمُنْکَرِ (نیکی کی دعوت دینے اور بُرائی سے منع ) کرنے میں مصروف و مشغول مَدَنی چینل کو اپنی رحمت کا سایۂ تامّ عطا فرما ا ور اس کے چلانے والوں یعنی شیخ طریقت ، رہبرشریعت ، بدرِ رضویت، آفتابِ حنفیت ، جنابِ مَن حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار ؔقادری دامت برکاتہم العالیہ اور آپ کے رُفقائے مخلِصین کو اَجرو ثواب کی دولت سے مالا مال فرمااور ہمیں شیخ طریقت ، امیر اہلسنّت، حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ اور دعوتِ اسلامی کا سچا قدر دان بنا، آمین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(728) حضرت مولانا مفتی خلیل الرحمن قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامعہ ارقم ، روحانی مرکز ارقم ٹاؤن ، چشتیاں شریف ، بہاولنگر، پنجاب، پاکستان)
اللہ تعالٰی کا کرم ہے کہ حُضُورصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے صدقے ہمیں دعوت ِ اسلامی کا مرکز عطا ہوا جس مرکز سے آقائے نامدار ، تاجدارِ کائنات صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی پیاری پیاری سُنتَّوں اور اَداؤں کی کرن دُنیائے اِسلام کو روشن کررہی ہے۔ جس نے تقریباً اہلسنّت کے ہر شعبے میں اَحسَن اَنداز سے کام کرنے کی کوشش کی تو اللہ تعالٰی نے غیبی مدد فرمائی۔ اب مَدَنی چینل اہلسنّت کا واحد چینل ہے جس سے براہِ راست مُبلِّغینِ اِسلام درسِ قرآن و حدیث دے رہے ہیں اور سب سے بڑی خصوصیت یہ کہ اس چینل میں اِشتہارات نہیں ، کوئی فحش لٹریچر نہیں ۔ اللہ تعالٰی تاقیامت دعوتِ اسلامی کو قائم رکھے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(729) حضرت مولانا محمد نعیم اللہ قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد شفا ، ڈجکوٹ، سردارآباد (فیصل آباد) پنجاب، پاکستان)
مَیں سمجھتا ہوں کہ مَدَنی چینل اس دور کی تاریکی میں ایک شمع کی مانند ہے۔ جو معاشرے میں ہدایت کی روشنی پھیلا رہی ہے۔ بُرائیوں سے اِجتناب کے بارے میں مُفصَّل گفتگو ہے۔ شرعی ، معاشرتی ، معاشی اور رُوحانی مسائل کا مُدَلَّل حل ناظرین تک مَدَنی چینل کی بدولت ممکن حد تک پَہُنچ رہا ہے۔یہ چینل ہمارے مذہبی اور معاشرتی اقدار کا آئینہ دار ہے۔
یہ کہنا بجا ہو گا کہ موجودہ دور میں اس چینل کا اِجراء وقت کی اَہم ترین ضرورت ہے تاکہ نئی نسل کو گمراہی کے راستے سے ہٹا کر ہدایت کی شاہراہ پر گامزن کیا جاسکے۔ بَہَرحال
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع