30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(713) حضرت مولانا فضل کریم مہروی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد ، پل پیر والا، تحصیل و ضلع مظفر گڑھ، پنجاب، پاکستان)
اس پُرفِتَن دور میں مَدَنی چینل رحمت کا قطرہ ثابت ہوا ہے۔ نئی نسل بے راہ روی کا شکار تھی۔فلمیں ، ڈرامے دیکھنے کے عادِی نوجوان مَدَنی چینل کے ذریعے دینی پروگرام دیکھ اورسن کر نمازی بن گئے ہیں اور سُنَّتوں پر عمل پیرا ہوگئے ہیں ۔اللہ تعالٰی مَدَنی چینل کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے، آمین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(714) حضرت مولانا محمد حسن عابدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع قبا ئ، ٹیپو سلطان کالونی، نزد پُرانی سبزی منڈی، مَدِینَۃُ الاَولِیاء ملتان، پنجاب، پاکستان)
دعوتِ اِسلامی کے بانی ، قبلہ امیراہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطار ؔقادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کی کاوِش سے مَدَنی چینل کا آغاز ہوا ۔ جس سے نوجوان نسل کو اِسلامی پروگرام کے ذریعے اِصلاح ِاحوال کا موقع ملا۔
یہ چینل فحاشی وعُریانی کے سیلاب کو روکنے میں سنگِ میل ثابت ہوا ہے۔ ہزاروں اورلاکھوں کی تعداد میں عوام النّاس کی اِصلاح ہورہی ہے، لہٰذا مَدَنی چینل کو جاری رکھنا چاہیے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(715) حضرت مولانامفتی محمد عبداللہ مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم دارالعلوم رضویہ ، چوک نذیر والہ، تحصیل و ضلع مظفر گڑھ، پنجاب، پاکستان)
مَدَنی چینل کے ذریعے اس پُرآشوب دور میں لوگوں کی اِصلاح ہورہی ہے۔ عیاشی وفحاشی کے اس دور میں دعوتِ اسلامی کے اس مَدَنی چینل نے بَہُت سے نوجوانوں کی اِصلاح کی ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(716) حضرت مولانا نذیراحمد قریشی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم جامعہ سعیدیہ انوار مصطفٰے، نوری عید گاہ، روہیلا نوالی، مظفر گڑھ، پنجاب، پاکستان)
اس پُرفِتَن دور میں مَدَنی چینل کے ذریعے لوگوں کے دِلوں میں عشقِ مصطفٰیصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شمع روشن اور عقائدو اَعمال کی اِصلاح ہورہی ہے، اور خاص کر نئی نسل کو راہِ راست پر لانے کا سبب ہے۔ مضطرِب دِلوں کے لیے باعثِ سُکون ہے۔ ڈاکٹر محمد اقبال کے اس شعر کا مِصْداق ہے: ؎
قُوَّتِ عشق سے ہر پست کو بالا کردے
دَہر میں اسمِ مُحمَّد سے اُجالا کر دے
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(717) حضرت مولانا ممتاز الحسن مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب بلال مسجد، بستی مہاراں ، مظفر گڑھ ، پنجاب، پاکستان)
مَدَنی چینل بَہُت اچھا اِقدام اور نئی نسل کی تربیت کا بہترین ذریعہ ہے۔جہاں کیبلزکے ذریعے حیاء سُوزپروگرام دکھائے جاتے ہیں وہاں مَدَنی چینل کے پروگرام دیکھ کر اِصلاحِ معاشرہ ہوگی اور ہماری نئی نسل اِسلام سے پوری طرح واقف ہو کر پروان چڑھے گی۔ ہم اس کی بھر پور تائید کرتے ہیں کہ مَدَنی چینل چلنا چاہئے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(718) حضرت مولانا منظور حسین مہروی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(موضع میراں پور، تحصیل و ضلع مظفر گڑھ، پنجاب، پاکستان)
دعوتِ اسلامی کے ذریعے مَدَنی چینل کا آغاز بَہُت اچھا اِقدام ہے۔ جبکہ فحاشی وعُریانی کے سیلاب نے نوجوانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ ملاقات کے وقت اکثر نوجوان بتاتے ہیں کہ مَدَنی چینل کے پروگرام دیکھ کر ہم سُنتَّوں بھری زندگی گزارنے کا وعدہ کرچکے ہیں اور کئی نوجوان نمازی بن گئے ہیں ، اور کئی نوجوان والدین کے ہاتھ چُوم کر والدین کو خوش کررہے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع