30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(خطیب جامع مسجد صدیقیہ ، محلہ سلطان پورہ، سینٹرل جیل، مَدِینَۃُ الاَولِیاء ملتان ، پنجاب، پاکستان)
٭عصرِ حاضر میں مَدَنی چینل ایک اَہم ضرورت ہے ۔
٭اس کے فُیُوض و بَرَکات اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ بَہُت جلد پوری دُنیا میں چھا جائیں گے۔
٭ مَدَنی چینل اس پُرفِتَن دور میں رحمت کا ایک جھونکا ہے۔ اللہ تعالٰی ہمیں بھی دعوتِ اِسلامی کا مزید ساتھ دینے کی ہمت عطا فرمائے اوراس سعیٔ جمیل کو اپنی بارگاہِ عالیہ میں قبول فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(708) حضرت مولانا حافظ محمد سرور مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامع مسجد مدینہ، پیر بخاری کالونی، مَدِینَۃُ الاولیاء ملتان ، پنجاب، پاکستان)
اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّاللہ تعالٰی کا بَہُت کرم ہے کہ اس نے دعوت ِاِسلامی کو مَدَنی چینل کی نعمت سے نوازا۔اِنْ شَآ ءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل کی بَرَکت سے مسلمان گھر بیٹھے تعلیماتِ قرآن سے آشنا ہوں گے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کے اَحکامات کو باآسانی سیکھ سکیں گے۔ مَدَنی چینل کے ذریعے جرائم پیشہ لوگ بھی گناہوں سے تائب ہوجائیں گے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّہم سب کا حامی و ناصر ہو، آمین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(709) حضرت مولانا محمد قاسم سعیدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد صدیقہ، لاثانی کالونی، مَدِینَۃُ الاولیاء ملتان، پنجاب، پاکستان)
بندہ ٔناچیز ایک عرصہ سے مَدَنی چینل دیکھ رہا ہے اوراس سے اِنتہائی متأثر ہے۔ مَدَنی چینل اِیمان کی ترقی اور مسلکِ حق اہلسنّت وجماعت کی ترویج و اشاعت میں بَہُت اَہم کردار ادا کررہا ہے اور بالخصوص مجھے اس چینل نے بَہُت متأثر کیا ہے۔ یہ وہ واحد مَدَنی چینل ہے جس سے روحانی غذا کا سامان فراہم ہورہا ہے۔
اللہ تعالٰی اس مَدَنی چینل کو دن دُونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور اللہ تعالٰی امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری دامت برکاتہم العالیہ اور دیگر علمائے دین کا سایہ ہم پر تادیر قائم رکھے، آمین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(710) حضرت مولانا حافظ محمد عالم الدین چشتی مہروی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مَدِینَۃُ الاَولِیاء ملتان شریف، پنجاب، پاکستان)
مَدَنی چینل مَسلکِ حق اہلسنّت و جماعت کی ترویج و اِشاعت میں بَہُت اَہم کردار ادا کررہا ہے اور مَیں اس مَدَنی چینل سے بے حد متأثر ہوا ہوں ۔ ربّ ِکائنات عَزَّوَجَلَّ اس مَدَنی چینل کو مزید ترقی اور کامیابی و کامرانی عطا فرمائے۔ معاشرے میں امن و امان اور بھائی چارہ قائم کرنے میں مَدَنی چینل بَہُت اَہم کردار ادا کررہا ہے۔ اللہ تعالٰی اس مَدَنی چینل کوحاسدین کے حسد سے محفوظ فرمائے، آمین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(711) حضرت مولانا فیض محمدمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد نوری شاہ جمال، تحصیل و ضلع مظفرگڑھ، پنجاب، پاکستان)
مَدَنی چینل کی وَساطَت سے مُلک و مِلَّت کوبَہُت سے اِصلاحی اور فلاحی فوائد حاصل ہورہے ہیں ۔ مَدَنی چینل کا اِجراء ازحد ضروری ہے۔ ہمارے ہزاروں اَفراد جو بے راہ روی کا شکار تھے، اِس کے ذریعے راہِ راست پر گامزن ہوئے ہیں اور یہ ایک ایسا جامع پروگرام ہے جس سے معاشرے کے تمام لوگوں کی اِصلاح ہورہی ہے اور ہمارے دِینی ودُنیوی مسائل کا بہترین حل ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(712) حضرت مولانا محمد اقبال مدنی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم جامعہ فریدیہ غوثیہ، تحصیل و ضلع مظفر گڑھ ، پنجاب، پاکستان)
مَدَنی چینل کے ذریعے اِصلاح ِمعاشرہ کا بہترین درس دیا جارہا ہے۔ اور یہ دَورِ حاضر کی اَشدّ ضرورت ہے۔ ہم دعوتِ اسلامی کے علماء و اَراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ یہ مَدَنی چینل نسل ََِِِِِِنوکو راہِ راست پر چلانے کا بہترین ذریعہ ہے ۔اللہ تعالٰی اس مشن میں کامیابی عطا فرمائے، آمین۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع