30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(پرچم) لہرایا جائے۔
اس اَمر کو جھٹلایا نہیں جاسکتا کہ معاشرے کی اِصلاح کیلئے میڈیا اِنتہائی اَہم ہے۔ مَدَنی چینل کے مَعرِضِ وُجُود میں آنے سے نہ جانے کتنی آنکھیں ایسی ہوں گی جو اس کی نَشریات سے پُر نَم ہوتی ہوں گی اور کتنے چہرے ایسے ہوں گے جن کی شقاوت سعادت میں بدل چکی ہو گی۔
جب جمہور علماء اور عصر حاضر کے داعیان اِس نکتے پر مُتَّفِق ہیں کہ ہر حال اور ہر میدان میں دعوتِ دین کا کام جاری رہنا چاہیے، تو اب دعوتِ اسلامی پر لازم ہے کہ وہ یہ شعبہ خالی نہ چھوڑے اور اپنا مذہبی فریضہ سر اَنجام دے تاکہ بگاڑ کی تمام قوتیں نیست و نابود ہوجائیں اور اِصلاحِ اَحوال کا دروازہ کھل جائے۔ نوجوانوں کے دِل خشیتِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ سے لبریز ہوں اوراَجرِ کثیر کی دولت مُیسَّر آئے۔ اللہ تعالٰی ہم سب کا حامی و ناصر ہو، آمین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(690) حضرت مولانا سیِّد مبارک علی شاہ مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد عثمانیہ، خیرپور سادات، ضلع مظفر گڑھ ، پنجاب، پاکستان)
بندئہ ناچیزنے کئی مرتبہ مَدَنی چینل کا پروگرام دیکھا، حضرت علامہ مولاناابوبلال محمدالیاس عطار ؔقادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی کی زِیارت کا شرف حاصل ہوا بے حد خوشی ہوئی، اللہ تعالٰی آپ کو عمرِ خضر عطا فرمائے اور آپ ہمیشہ پروگرام کو شرف بخشتے رہیں ۔ مَدَنی چینل میں اِصلاحِ اعمال کیساتھ ساتھ اِصلاحِ عقائدکے پروگرام بھی نشر کرنے چاہئیں ۔ لہٰذا ناقِص مشورہ ہے کہ جتنا وقت اِصلاح اَعمال کو دیا جاتا ہے اُتنا ہی وقت اِصلاح عقائد کو بھی دیا جائے تاکہ نوجوان طبقہ اپنے اَعمال کے ساتھ ساتھ عقائد کو بھی مضبوط کرسکیں ۔
دُعا ہے کہ اللہ تعالٰی اہلسنّت کے اس ادارہ کو تاقیامت قائم و دائم رکھے اور دن دُونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے ، آمین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(691) حضرت مولانا قاری منظور احمد مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم مدرسہ کوثرالخیرات للبنات، خطیب جامع مسجد نورالاسلام ، شاہ رکن عالم کالونی، ملتان ، پنجاب، پاکستان)
فی زمانہ دُشمن طاقتیں الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے جس طرح دِین اِسلام کے خلاف پروپیگنڈہ کررہی ہیں ، ضروری تھا کہ ان کا جواب بھی اسی انداز میں دیا جائے ۔ا س ضِمن میں امیر اہلسنّت مُدَّظِلُّہُ العَالِینے بَہُت بڑا کارنامہ اَنجام دیا ہے کہ عقائدِ اہلسنّت کی صحیح ترجمانی کرنے والا پہلا مَدَنی چینل متعارف کروایا۔ یقیناً الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے طاغوتی قُوّتوں کے نہ صرف ناپاک عزائم خاک میں ملیں گے بلکہ یہ مَدَنی چینل مسلمانوں کیلئے فحاشی و عُریانی کے خلاِف ایک بہترین ذریعۂ جہاد ہوگا۔ اللہ تعالٰی قبلہ امیراہلسنّت دامت برکا تہم العالیہ کا سایہ ہم پرتادیر قائم ودائم رکھے ، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(692) حضرت مولانا سیف الرحمن سعیدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد بلال، نور شریف پورہ، مَدِینۃُ الاَولِیاء ملتان ، پنجاب، پاکستان)
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ غیر سیاسی اور خالصتاً مذہبی تنظیم دعوتِ اسلامی کی طرف سے مَدَنی چینل کا اِجرا مَسلکِ حق اہلسنّت و جماعت اور فروغِ عشقِ مصطفٰے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا بہترین ذریعہ ہے اوراس گئے گزرے دور میں جب کہ نسل نو بدعملی اوربدعقیدگی کی طرف مائل ہوتی جارہی ہے اورہر سُونئے نئے فتنے مذہبی رُوپ کا لبادہ اوڑھے سر اُٹھارہے ہیں ۔ تو اس صورتِ حال میں جس طرح دعوتِ اسلامی نے سُنَّتوں بھرے اِجتماعات، مدارس المدینہ اور تبلیغی وُفُود یعنی مدنی قافلوں سے مسلکِ رضا کا پرچار کرکے اِسلامی خدمات اَحسَن طریقہ سے سر اَنجام دیں ۔ اِسی طرح حالاتِ حاضرہ کو مدِّنظر رکھتے ہوئے بدعملی، بدعقیدگی اور جہالت کی تاریکی کو دور کرنے کے لیے مزید الیکٹرانک میڈیا پر مَدَنی چینل کا آغاز کرکے مِلّت بیضا پر اِحسان کیا ہے اور اس مادِیت پرستی کے دور میں میڈیا کے ذریعے گھر گھر دین اِسلام کا پیغام پَہُنچایاہے۔ کثیر نوجوان مَدَنی چینل کے پاکیزہ پروگرام دیکھ کر دینِ حق کی طرف راغِب ہورہے ہیں ۔خشّیتِ الٰہی اور دِینی ذوق پیدا ہورہا ہے، عوام النّاس کی پاکیزہ ذِہن سازی ہورہی ہے۔
نبّاضِ عصر پیر طریقت، رہبر شریعت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضویمُدَّظِلُّہُ العَالِیکو اللہ تعالٰی صحت و عافیت کے ساتھ عمرِخضر عطا فرمائے کہ آپ کی سرپرستی میں دِین متین کا کام مختلف ذرائع سے فروغ پارہا ہے اور مَسلک کا درد رکھنے والے عاشقانِ رسُول بے حد خوش ہیں ۔
دُعا ہے کہ اللہ تعالٰی سرکارِ دوعالم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے وسیلے سے دعوتِ اسلامی کو اِحیائے دین، اِصلاحِ اُمت اور فروغِ عشقِ مصطفٰیصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکیلئے تاقیامت قائم و دائم رکھے اورحاسدین کے حسد سے محفوظ ومامون فرمائے ۔آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع