30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(مدرس جامعہ صابریہ سراجیہ، امام وخطیب جامع مسجد نورانی پیپلز، کالونی سردار آباد ( فیصل آباد ) پنجاب، پاکستان )
آج کا دور میڈیا کا دور ہے جس میں نئی نسل کو اَخلاقی پستیوں میں دَھکیلا جارہا ہے اور نئی نسل کو تباہ کیا جارہا ہے۔ اس دَور میں قرآن و سُنَّت کی تعلیم کو عام کرنا اور گھر گھر پہنچانا ایک اَہم فریضہ ہے۔ جس کو دعوتِ اسلامی کے بانی امیر اہلسنّت مولانا محمدالیاس عطارؔ قادری دامت برکا تہم العالیہ مَدَنی چینل کے ذریعے سر اَنجام دے رہے ہیں اور نئی نسل کو عُریانی، فحاشی اور بے حیائی سے بچا کر راہِ راست پر لانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(668) حضرت مولانا محمدجاویدرضا مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرس جامعہ صابریہ سراجیہ، خطیب جامع مسجد علی اقبال نگر، سرداآباد ( فیصل آباد) پنجاب، پاکستان)
آج کے اِس پُرفِتَن دور میں نِت نئی الحادی تحریکیں جنم لے رہی ہیں ، جگہ جگہ میڈیا اور انٹرنیٹ وغیرہ سے فحاشی کے اَڈّے قائم ہوچکے ہیں ، نام نہاد روشن خیالی کا سیلاب طغیانیوں پر ہے ، فِسق و فجور کا آتش فشاں پھٹ رہا ہے، بدعقیدگی اور بدعملی کے سوداگر الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے گلی گلی ، مَحلّے مَحلّے میں داخِل ہوچکے ہیں ۔ مُنافقَت اور خِیانت کی دُکانوں پر رَش بڑھ رہا ہے اور اِیمان و امانت کے گاہک کم ہورہے ہیں ۔ ایسے میں اہلِ حق کی ذِمَّہ داریاں پہلے سے بھی بڑھ گئی ہیں ۔ اللہ تعالٰی کی دی ہوئی توفیق سے قرآن و سُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی نے مَدَنی چینل کاآغازکرکے عُلَمائے اہلسنّت کے دِل جیت لیے ہیں ۔ جہاں ایک طرف میڈیا کے ذریعے عُریانی، فحاشی اور بے حیائی کے لاوے پھوٹ رہے ہیں ، وہاں اب مَدَنی چینل کے ذریعے قرآن و حدیث کے چشمے پھوٹ رہے ہیں جس سے اُمتِ مُسلِمہ اپنے دِلوں کی خشک کھیتیوں کو سیراب کررہی ہے۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مُبلِّغِینِ دعوتِ اسلامی کے خطابات اِنتہائی پُرمَغز اور مُقتَضائے حال کے عین مطابق ہیں ، اَندازِ بیان اور اُسلوبِ تفہیم اِنتہائی سلیس و مؤثر ہے۔ جس کی جھلک مَدَنی چینل میں نمایاں طور پر دِکھائی دے رہی ہے۔ فقیر اپنی طرف سے قبلہ امیر اہلسنّت مُدَّظِلُّہُ العَالِیکو اس عظیم کاوِش پر ہدیۂ تبریک پیش کرتا ہے اور اہلسنّت و جماعت کو امیر اہلسنّت دامت برکا تہم العالیہ کی ذات والا صِفات سے بَہُت سی تَوقُّعات وابستہ ہیں ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کے ٔ علم وعمل اور دینی خدمات میں مزید بَرَکتیں عطا فرمائے ، آمین
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(669) حضرت مولانا قاری رجب علی عاصم فریدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد قادریہ، چک نمبر 7 / 4، تحصیل کمالیہ ، دارالسلام (ٹوبہ) پنجاب، پاکستان)
اللہعَزَّوَجَلَّکا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اِس پُرفِتَن دور میں ہمیں شیخ طریقت امیر اہلسنّت دامت بر کا تہم العا لیہ جیسی عظیم شخصیت سے نوازا ہے اور آپ کے زِیرِ سایہ مَدَنی چینل کا آغاز ہوا ۔کئی بار مَدَنی چینل دیکھنے کی سعادت نصیب ہوئی ، یوں لگا گویا امیر اہلسنّت مُدَّظِلُّہُ العَالِی نے مَدَنی چینل کے ذریعے اُمتِ مُسلِمہ میں عشقِ مصطفٰے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی ایک نئی رُوح پھونک دی ہے اور ایک دیرینہ خواہش جو کہ ہرباشُعُور مسلمان کے دِل میں انگڑائی لیتی تھی، وہ پوری ہوئی۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(670) حضرت مولانامحمد سلیم اعوان چشتی گولڑوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرس جامعہ اسلامیہ انوار مصطفی، ذیشان کا لونی ، کمالیہ دارالسلام (ٹوبہ) پنجاب، پاکستان)
بندہ ٔناچیز نے مَدَنی چینل کی ٹیسٹ ٹرانسمیشن دیکھی۔ اس میں نشر کئے جانے والے پروگرامز کو دیکھا۔مَاشَااللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کی بَہُت ہی اچھی کاوِش ہے کیونکہ اب سوسائٹی میں الیکٹرانک میڈیا معلومات اور تبلیغ کا ایک بَہُت اچھا اور اَہم ذریعہ بن چکا ہے۔ ایسے میں دعوتِ اسلامی کی طرف سے خالِصتاًاہلسنّت و جماعت کے لیے مَدَنی چینل کا اِجراء ایک خوش آئند اَمر ہے۔ اس چینل کے ذریعے نہ صرف مَسلکِ حقّہ کو تَقویت ملے گی بلکہ ہم اپنی عاقبت کو بھی سُنوار سکتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ نوجوان طبقہ جو اسی میڈیا کی تباہ کاریوں کا شکار ہوچکا ہے اسے راہِ راست پر لا کر دینِ اسلام کی اِطاعت گزاری پر گامزن کرنے کی سعی ہے۔
اللہعَزَّوَجَلَّاپنے پیارے حبیب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے طفیل اس کاوِش کو قبول فرمائے اور ہم سب کے لیے ذریعہ نجات بنائے، آمین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(671) حضرت مولانا مفتی غلام حیدر مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(شیخ الحدیث دارالعلوم شمس المدارس ، سیال شریف، گلزارطیبہ ( سرگودھا) پنجاب، پاکستان)
بِحَمْدِ اللہتعالٰی بندہ دعوتِ اسلامی سے محبت رکھتا ہے اوریہ تحریک دین اِسلام کی دعوت عام کررہی ہے اورلوگوں کو بدعقیدگی سے حتَّی الامکان بچانے کی کوشش کررہی ہے۔خُصُوصاً جو حال ہی میں مَدَنی چینل کو دیکھنے کا اِتّفاق ہوا، اِس میں فقہی مسائل اور نعت و تقاریر کا سلسلہ جاری تھا ، بڑا متأثر ہوا اور اللہ عَزَّوَجَلَّکاشکر ادا کیا کہ جو اسکرین بے حیائی اور فحاشی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع