30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کررہے ہیں ۔ کیبل پر متعدَّد چینل فَقَط فلم اور ڈانس کی آڑ میں مسلمانوں کا اِیمان کمزور کرنے کے درپے ہیں ۔ اور یہودی لابی انٹرنیٹ پر ہر روز نئی نئی برہنہ تصویریں جاری کرکے مسلمانوں کے دِلوں سے عشقِ محمدی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنکالنے کی مذموم مساعی کررہے ہیں ، گویا چاروں طرف شیطانیت کا دور دورہ ہے۔ اس تاریک دَور میں اگر کوئی دینِ اِسلام کی تبلیغ کی شمع روشن کئے محبت مصطفٰے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا چراغ دِلوں میں فروزاں کرنے کی کوشش کررہا ہے تو وہ غنیمت ہے۔ آج جہاں باقی تمام چینل ز کو فحاشی پھیلانے کی عام اِجازت ہے۔ وہاں دعوتِ اسلامی کا مَدَنی چینل محبت مصطفٰے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شمع روشن اورکروڑوں مسلمانوں کی زندگیاں سُنَّتِ کریمہ کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کررہا ہے ۔اور کروڑوں مسلمان اس کی بَرَکت سے اِسلامی تعلیمات سے فیض یاب ہورہے ہیں اور نعتِ مصطفٰے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی مَہک بھی ہر جگہ پَہُنچ رہی ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(651) حضرت مولانا سردار محمدنشان قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(کامونکی، ضلع گوجرانوالہ ، پنجاب، پاکستان)
دعوتِ اسلامی ملک میں اِسلام کے فروغ کے لیے کام کررہی ہے اور لوگوں کو سُنَّتِ نبوی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پابندی کی ترغیب دیتی ہے۔ جس طرح میڈیا پر گانے اور ڈرامے وغیرہ دِکھائے جاتے ہیں ، جس سے اِسلام کا مقصد فوت ہوجاتا ہے۔ اس لئے نعت و حمد اور دِینی تقاریر کی اِشاعت کے لیے مَدَنی چینل کا ہونا بھی ضروری ہے کیونکہ مَدَنی چینل پر شریعتِ محمدیہ عَلٰی صَاحِبِھَا الصَّلٰوۃ والسَّلام کی اِشاعت کی جاتی ہے اور ہر مسلمان مَدَنی چینل کو دیکھ اورسُن کر اپنے اِیمان کو تازگی بخشتا ہے ۔اللہ تعالٰی اپنے حبیب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے طُفَیل مَدَنی چینل کو دِن دُونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(652) حضرت صاحبزادہ محمد یار قمر السالک نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم جامعہ صوفیہ یعقوبیہ رضویہ معراج القرآن ، کامونکی ، ضلع گوجرانوالہ ، پنجاب، پاکستان)
اس نازُک پُرفِتَن دور میں جب کہ ہر اِنسان بے سُکونی کا شکارہے، دُنیا کا مال و متاع ہر ناجائز طریقے سے اکٹھا کیا جارہا ہے۔ حرام و حلال کی بالکل تمیز نہیں رہی، بے اَدَبی، بے حیائی، بے پردگی اور عُریانی پھیلانے والے اِدارے مختلف طریقوں سے ماحول کو مزید خراب کررہے ہیں ۔مثلاً میڈیا کے ذریعے ڈِش اور کیبل کی آڑ میں مسلمانوں کا اِیمان اور عقیدہ کمزورکرنے کی بھرپور کوششیں کررہے ہیں ، جبکہ مذاہِبِ باطِلہ اور یہودی لابی جو دین اِسلام کے پُرانے دشمن ہیں انٹرنیٹ پر شب و روز مسلمانوں کے دِلوں کومجروح کرنے والی اور دِلوں سے اِیمان اُچک لینے والی نئی نئی حَرَکات کررہے ہیں ۔
اللہ تعالٰی اور اُس کے پیارے محبوب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی بے اَدَبی ان کا شیوہ بن گیا ہے، دِلوں سے ایمانی قوت کمزور کرنے کیلئے ہر قسم کی بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں ، کیبل، ٹی وی، اورانٹرنیٹ پر مختلف فحش چینل چلائے جارہے ہیں ، جس میں برہنہ تصویریں ، اِیمان سوز فحاشی ، بے حیائی اوربے اَدَبی کو عام کیاجارہا ہے۔
حضرت عظیم البرکت آشنائے حقیقت و معرفت ، پاسبانِ مَسلک ِحق، عالَمِ بے بدل، صوفی باصفا ، منبع فُیُوض و بَرَکات، پیکرِحُسن اَخلاق، سُنَّتِ مُصطَفوی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا روشن چراغ ، مُبلِّغِ اسلام، پیر طریقت ، رہبر شریعت محترم المقام عاشِق مدینہ حضرت مولانا قبلہ الحاج محمد الیاس عطارؔ قادری دامت برکاتہم العالیہ کی بنائی ہوئی تحریک دعوتِ اسلامی نے دِینی جذبہ سے بھرپور، شرعی تقاضوں کو پورا کرتے اور سُنَّتِ مُصطَفوی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکاپرچار کرتے ہوئے ایک مَدَنی چینل کا آغازکیا ۔اس چینل کو دیکھ کر اِنتہائی مَسرَّت ہوئی کہ جہاں مختلف مَکاتبِ فکر کے لوگ ٹی وی پر آرہے ہیں ۔ وہاں اِن عاشقانِ رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے بھی ایک اچھا قدم اُٹھایا ہے ۔اُمیدِ کامِل ہے کہ اس چینل سے مسلمانوں کو عشقِ مصطفٰے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی دولت اور اِیمان کو تقویت ملے گی۔ فقیر کی خواہش ہے کہ یہ مَدَنی چینل بہر صورت چلنا چاہیے۔ یہ وقت کی اَہم ضرورت ہے کہ ہماری آنے والی نسلوں کا اِیمان بچ جائیگا۔ دعوتِ اسلامی کے ساتھ چلنا ہر مسلمان کا اَہم فریضہ ہے۔ دعوتِ اسلامی کے ساتھ چلنے سے ظاہر و باطِن کی اِصلاح ہوجاتی ہے۔ فقیر کی تمام اہلِ اسلام سے اپیل ہے کہ اس چینل کوبہر صورت چلایا جائے اور اس میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو دُور کیا جائے۔
دُعا ہے کہ اللہ تعالٰی اس بگڑی ہوئی انگریزی فیشن میں مُبتَلا قوم کو راہِ راست پر لانے کی اِستقامت عطا فرمائے ، اللہ تعالٰی اپنے پیارے محبوب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے صدقے دعوتِ اسلامی کو عظیم سے عظیم تر بنائے، امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی اس عظیم کاوِش کو قبول فرمائے ، آپ کے علم و عرفان میں مزید ترقی عطا فرمائے اور آپ کا سایہ تادیر ہمارے سروں پرقائم رکھے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(653) حضرت مولانا محمد شعبان قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(صدرمدرس المدینہ اسلامک یونیورسٹی ، جی ٹی روڈ، گوجرانوالہ، پنجاب، پاکستان)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع