30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یہ جان کر مَسرَّت ہوئی کہ دعوتِ اسلامی نے مَدَنی چینل کے نام سے ایک اِسلامی تبلیغی چینل کا آغاز کیا ہے، میں انہیں ہدیۂ تبریک پیش کرتاہوں ۔ میری دُعاہے کہ دعوتِ دین کے جو تین بنیادی اُصول (حکمت، مواعظۂ حسنہ اور جدال اَحسن) اللہ جلَّ شانہ ٗنے قرآن مجید میں مُبلِّغینِ دین اِسلام کو تعلیم فرمائے ہیں ۔ مَدَنی چینل اِن مذکورہ اُصولوں کا مَظہرِ اَتَمّ بن کر عالمی سطح پر اہلسنّت و جماعت کا نمائندہ اور ترجمان نظر آئے گا، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(635) حضرت مولانا محمد طارق جاوید نوری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(امام و خطیب جامع مسجد، چک نمبر21 / G-D ، اوکاڑہ، پنجاب، پاکستان)
دعوتِ اسلامی جو کہ اِحیائے دینِ مصطفٰے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے لیے اَنتھک کوششیں کررہی ہے۔ ان کا یہ بھی ایک اِنقلابی اِقدام ہے کہ مَدَنی چینل کے ذریعے اُن لوگوں کوبھی عشقِ رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے جام پلانا شروع کردیئے ہیں جو میڈیا کے ذریعے بے حیائی کا زہر پی رہے تھے۔ دعوتِ اِسلامی کا مَدَنی چینل چلانے کا کام بَہُت زیادہ قابلِ تحسین ہے۔ اللہ تعالٰی اس میں مزید بَرَکتیں شامل فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(636) حضرت مولانا صاحبزادہ محفوظ السلطان مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد، محلہ موسیٰ زئی نواں شہر، وسرپرست سنی علماء کونسل، ضلع ایبٹ آباد ، خیبر پختونخواہ، پاکستان)
عالَمِ اِسلام سارے کا سارا اس وقت حالتِ جہاد میں ہے۔جہاد ہمیشہ ہمہ جہت ہوتا ہے۔ صرف میدانِ جنگ ہی کا نام جہاد نہیں بلکہ اَخلا ق و کردار سے بھی جہاد ہوتا ہے، عبادات و معاملات سے بھی جہاد ہوتا ہے، حُقُوق وفرائض سے بھی جہاد ہوتا ہے اور تحریر و قلم سے بھی جہاد ہوتا ہے، میڈیا بھی جہاد کی بَہُت بڑی اور پُر اَثر جِہت ہے اور مَدَنی چینل کا آغازمَرحَبا۔
فی زمانہ اگر میڈیا دُرُست اور دیانتدار ی سے کام کرے تو مایُوسی کی یہ فضا جو اس وقت پیدا ہوچکی ہے بڑی آسانی سے ختم ہوسکتی ہے۔ اللہ تعالٰی آپ دامت برکاتہم العالیہ کی اس کاوِش کو مقبول و منظور فرمائے اور مَدَنی چینل کے جُملہ رُفقاء پر سرکارِ مدینہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی خاص نگاہِ کرم ہو ، آمین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(637) حضرت مولاناابوالحامدمحمد اعظم قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم دارالعلوم محمدیہ انوارالاسلام ، وجامعہ آمنہ ضیاء البنات ، ایبٹ آباد، خیبر پختونخواہ، پاکستان)
کچھ دوستوں سے مَدَنی چینل کے بارے میں سُنا ہے کہ مَسلکِ اہلسنّت کی ترجمانی اور فروغِ دین کا کام اچھے انداز میں کیا جارہا ہے۔ اُمید ہے کہ اِس پُرفِتَن، بے دِینی ، بے حیائی اور بے پردگی کے دور میں دعوتِ اسلامی کا یہ مَدَنی چینل لوگوں کی رہنمائی کیلئے مددگار ثابت ہوگا۔
دِین اِسلام کی اِشاعت و ترویج کے لئے مَدَنی چینل کے اِجراء پر امیر دعوتِ اسلامی اور اُن کے رُفقاء کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(638) حضرت مولانا اللہ دتّہ اعوان مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرسہ محمدیہ کریمیہ سرسیِّد کالونی منڈیاں وخطیب جامع مسجد P.O.Fحویلیاں کینٹ ایبٹ آباد، خیبر پختونخواہ، پاکستان)
دورِ حاضر میں میڈیا کا کردار نہایت اَہم اورمُسلَّم ہے۔ اِن حالات میں مَدَنی چینل کا اِجراء ایک نہایت مُستَحسَن قدم ہے۔ اس کے جُملہ پروگرام اِنسانیت کی ذِہنی تربیت اور اِسلامی رہنمائی میں نہایت مؤثر ہیں ۔ ہم اس چینل کی کامیابی کے لیے دُعا گو ہیں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(639) حضرت مولانامفتی عبدالبصیر مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد محمدیہ کریمیہ، ایبٹ آباد، خیبر پختونخواہ، پاکستان )
انھوں نے حضرت مولانا اللہ دِتّہ اعوان مُدَّظِلُّہُ العَالِیکے مذکورہ تأثرات کی تائید کی ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع