30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(جامعہ غوثیہ مظہر الاسلام ، گلشنِ فاطمہ ، ملیر ہالٹ، شاہ فیصل کالونی ۳ باب المدینہ کراچی)
دعوتِ اسلامی کی طرف سے مَدَنی چینل کا اِجرا ایک اہم اِنقلابی قدم ہے۔ اہلسنّت کی طرف سے نظریاتی سطح پر یہ پہلا چینل ہے جس کی جتنی بھی تحسین کی جائے کم ہے۔ ہم دعوتِ اسلامی کو اس زبردست کاوش پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(632) حضرت مولانا محمد یعقوب چشتی قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( خطیب جامع مسجد گلزارِ مدینہ، پاکپتن شریف ، پنجاب ، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی قرآن وسُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ہے۔ دعوتِ اسلامی جہاں بَہُت سارے شعبہ جات میں دِینی کام سر انجام دے رہی ہے، وہاں مَدَنی چینل کا میڈیا پر آنا گویا فحاشی و عُریانی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے۔ اور یہ وقت کی ضروت بھی ہے کیونکہ دورِ حاضر میں میڈیا پر کوئی ایسا چینل نہیں جو کہ خالصتاً شریعت کے مطابق ہو۔ تاہم مَدَنی چینل ایک ایسا چینل ہے جو کہ خالصتًا دِینی اور شریعت کے عین مطابق ہے۔ اس کا قیام اُمتِ مُسلِمہ کے لئے یقینا اللہ تعالٰی کی بَہُت بڑی نعمت ہے۔
میری دِلی دُعا ہے کہ اللہ جلَّ شانہٗ دعوتِ اسلامی کے امیر مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری صاحب جو کہ سراپا حُسنِ اَخلاق و اِخلاص ہیں ، کو مزید ترقیوں اور بَرَکتوں سے نوازے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(633) حضرت مولانا حافظ غلام مرتضٰے فریدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( مدرس دارالعلوم جامعہ رضویہ انوارالقرآن ، پاکپتن شریف ، پنجاب، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی چینل کی وجہ سے ہر گھر میں دعوتِ اسلامی کا پیغام پَہُنچا اور خاص و عام میں عملی طور پر ایک نیا ولولہ پیدا ہوا اور لوگوں نے بدعقیدگی سے ہٹ کراپناعقیدہ دُرُست کیا ۔ آج کے اس پُرفِتَن دور میں دعوتِ اسلامی ایک نَشاۃِثانیہ کا کام کررہی ہے اور اُمتِ مُسلِمہ کو صحیح معنوں میں محبت و سُنَّتِ رسول اللہصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّماَحسَن اَنداز میں پیش کررہی ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کو اس پُرفِتَن دور میں دن دُونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
مَدَنی چینل خدمت دِین کا اَہم ترین ذریعہ ہے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہ تعالٰی نے زمین وآسمان کو پیدا فرماکراس میں اِنسا نوں کو بسا یا اور اِنسانوں کی ہدا یت کیلئے وقتاً فوقتاً رُسُل واَنبیا ئے کرام عَلٰی نَبِیِّنَا وعَلَیہِمُ الصَّلٰوۃ وَالسَّلام کو مبعوث فرمایا ۔ آخر میں ہما رے پیا رے نبیٔ پاک، صاحبِ لولاک ، سیَّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو اِنسانوں کی ہدایت کیلئے مبعوث فرمایا ۔ آپ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے بعد اَمْرٌبِالْمَعْرُوْفِ وَنَھْیٌ عَنِ الْمُنْکَرِ (نیکی کی دعوت دینے اور بُرائی سے منع کرنے) کا عظیم منصب اُمتِ مُسلِمہ کو عطا ہوا ۔صحابۂ کرام علیہم الرضوان نے تبلیغِ دین کے لئے خوب کوششیں کیں ۔تابعین اورتبع تابعین نے بھی صحابۂ کرام علیہم الرضوان کے نقشِ قدم پر چلتے ہو ئے دِین اِسلام کی خوب خدمت کی، مسلمانوں کو علمِ دِین سکھانے اور کفّار کو دعوت اِسلام دینے نیزکفار کے اِعتراضات کا رَدّ کرنے کے لئے اپنی پوری زندگیاں وقف کردیں ، اور جس اَندازسے دُشمنانِ اِسلام نے دِین اِسلام کو مٹانے کی کو شش کی اُسی اَنداز سے اَسلاف کرام رحمہم اللہ السلام نے اُن کامنہ توڑ جواب دیا ۔اگر تحریراً مسلمانوں کو صفحۂ ہستی سے مٹانے کی کو شش کی تو بُزُرگانِ دِین رحمہم اللہ المبین نے بھی تحریری طور پران کا دَندان شکن رَدْ فرمایا۔
آج کے اِس پُرفِتَن دور میں دُشمنانِ اِسلام الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے مسلمانوں کے دِین واِیمان پر کاری ضربیں لگا رہے ہیں ۔فحاشی و عُریانی کے ذریعے مسلمانوں کو بد عملی کے عمیق گڑھے میں پھینک رہے ہیں ۔مصیبت بالائے مصیبت یہ کہ نام نہاد مسلمان آیاتِ قرآنیہ واَحادِیث نَبوِیہ کے معانی اپنی طرف سے گڑھ کر دُشمنانِ اِسلام سے شب و روز تعاون کر رہے ہیں ۔اِسلام کا لبا دہ اَوڑھ کر بعض لوگ اِسلام کو ماڈرن اَنداز میں پیش کرنے کی مذموم سعی کر رہے ہیں ۔ اِسلام کی حقیقی رُوح مسلمانوں کے قُلُوب سے نکا لی جا رہی ہے ۔ایسے گئے گزرے دور میں تبلیغِ قرآن وسُنَّت کی عالمگیرغیر سیا سی تحریک دعوت ِاسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ نے خوب جِدُّوجُہد کر کے رَمضان المبارک ۱۴۲۹ھ سے مَدَنی چینل کے ذریعے گھر گھر سُنَّتوں کا پیغام عام کرنا شروع کردیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کے حیرت اَنگیز مَدَنی نتائج سامنے آنے لگے ۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ ہماری توقُّع سے بڑھ کر مَدَنی چینل کو کامیابی حاصل ہو رہی ہے ۔دعوت اسلامی ایک غیر سیاسی عالمگیر تحریک ہے، اِس کے وسیع دائرہِ کا ر کو بحُسنِ خوبی چلانے کے لئے مختلف مُمالِک و بِلاد میں متعدّد مجالِس بنائی گئی ہیں ۔ منجملہ مَجلِس رَابِطَہ بِالعُلَمَاء وَالمَشَائِخ بھی ہے جو اکثر علمائے کرام پر مشتمل ہے۔اِس مجلس کے ذریعے ملک بھر میں مُفتیانِ عظام اور علما ئے کرام کے مَدَنی چینل کے بارے میں مزیدتأثرات موصول ہوئے ہیں ، جن کے اِقتباسات حسبِ ذیل ہیں :
(634) حضرت مولانا مفتی منیب الرحمن مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(صدر تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان وچیٔرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان ومہتمم دارالعلوم نعیمیہ فیڈرل بی ایریا کراچی )
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع