30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دعوتِ اسلامی تبلیغ و تحریر اور تدریس کے میدان میں قابلِ رشک ولائقِ تحسین کارہائے نمایاں سر انجام دے رہی ہے۔ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے ذریعے عوام الناس بالخصوص نسل نو کو اَخلاقِ بد اور اَفکارِ فاسدہ میں جکڑا جارہا ہے نیز مختلف چینل کے ذریعے نظریات و عقائدِ صحیحہ کو بگاڑا جارہا ہے، اہلِ حق اہلسنّت کی طرف سے کم از کم ایک ایسے چینل کی اَشدّ ضرورت تھی جس کے ذریعے لوگوں کے عقائد و اعمال، ماحول و معاشرہ کی اصلاح اور دین کا صحیح پیغام گھر گھر پہنچایاجاسکے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّدعوتِ اسلامی کے بانی پیر طریقت ، امیر اہلسنّت حضرت مولانا محمدالیاس عطار ؔقادری دامت برکاتہم العالیہ اور مرکزی مجلس شوریٰ نے مَدَنی چینل کا اِجرا کرکے قابلِ قدر و مُستَحسَن عمل کیا ہے، گویا لق و دق صحرا میں گلاب کا پودا پیوست کردیا ہے۔
دُعا ہے کہ اللہ تعالٰی دینِ متین کی داعی ’’ دعوتِ اسلامی ‘‘ کو دن دُونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اوراہلسنّت کو اِتّحاد عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(627) حضرت مولانا صاحبزادہ ضیاء الدین ضیاء مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(آستانہ عالیہ میبل شریف، تحصیل کلورکوٹ، ضلع بھکر، پنجاب، پاکستان)
اللہ تعالٰی کی بارگاہ میں دُعا کرتے ہیں کہ دعوتِ اسلامی کے عظیم الشّان مَدَنی چینل جیسے مزید پروگرام جاری کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کو نیکی کی دعوت مزید پھیلانے کی ہمت دے، اور آپ دامت برکا تہم العالیہ جیسی عظیم ہستیوں کا سایہ ہم پر تادیر قائم و دائم رکھے ، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(628) حضرت مولانا عبدالغنی سعیدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد نورانی ، چنیسر گوٹھ ، باب المدینہ کراچی )
اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کا مَدَنی چینل کا سلسلہ شروع کرنا بَہُت ہی اچھا عمل ہے۔ اس کی بَرَکت سے جن لوگوں کو دعوتِ اسلامی کے متعلق شکوک ہیں اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ وہ دُور ہوجائیں گے اور مَسلک ِ حق اہلسنّت وجماعت کی محبت بھی مسلمانوں کے دِل میں بڑھے گی۔
مَیں دُعا گوہوں کہ اللہ کریم عَزَّوَجَلَّ حُضُور سرورِ کائنات صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے صدقے قبلہ امیر اہلسنّت اور دعوتِ اسلامی کی اس عظیم کاوش کو قبول فرمائے ، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(629) حضرت مولانا قاری محمود الحسن مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( جامع مسجد عارفین ، شارع فیصل ، باب المدینہ کراچی)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّدعوتِ اسلامی نے پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں مَدَنی چینل کھول کر عوام کے دِل جیت لئے ہیں ، مذہبی لوگ مَدَنی چینل کو بڑے ذوق و شوق کے ساتھ دیکھتے ہیں اور بَہُت سے بیہودہ چینل ز سے بچ گئے ہیں ۔ ہماری دُعا ہے کہ اللہ عَزَّوَجلَّ اس مَدَنی چینل کو قائم و دائم رکھے اور مزید ترقی عطا فرمائے اور امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کا سایہ ہمارے سروں پر تادیر قائم فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(630) حضرت مولانا صاحبزادہ پیر محمد علی شاکر طیبی نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(سجادہ نشین دربارِ عالیہ حضرت صوفی شہاب الدین، پاکپتن شریف ، پنجاب، پاکستان)
امیر اہلسنّت حضرت مولانا محمد الیاس قادری صاحب (اللہ تعالٰی آپ کو عمرِ خضری عطا فرمائے) سچے عاشقِ رسُول ہیں ۔ موجودہ دور میں دعوتِ اسلامی نے ہی دراصل مَسلکِ اہلسنّت کا بھرم رکھا ہوا ہے۔ لاکھوں نوجوانوں کی زندگیاں بدل دینے والی دعوتِ اسلامی کی کامیابی کا اِنحصار حضرت امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی سچائی، لگن اور خُلُوص کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اب جبکہ میڈیا پر فحاشی و عُریانی کا دور دورہ ہے اورایسے میں مَدَنی چینل کا قیام خوش آئند ہے۔ جس کی وجہ سے رسُول کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سُنَّتوں کے اِحیاء میں اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّمزید مدد ملے گی۔وہ وقت قریب ہے کہ ہر طرف مَسلکِ اہلسنّت ہی ہوگا اور یارسُولَ اللہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکہنے والوں کو علمی اور تحقیقی مواد بھی مُیسّر آئے گا۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ سے دُعا ہے کہ خالقِ کائنات عَزَّوَجَلَّ مصطفٰے کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے وسیلہِ جلیلہ سے دعوتِ اسلامی کو دن دُونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے، آمین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(631) حضرت مولانا مفتی کریم بخش باروی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع