30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دُعا ہے کہ اللہ ربّ العزّت عَزَّوَجَلَّ حبیبِ پاک صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے صدقے امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری دامت برکاتہم العالیہ اور مَدَنی چینل کی پوری ٹیم کو دینِ اسلام کی بڑھ چڑھ کر مزید خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اَمیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کا سایہ تادیر غلاموں کے سروں پر سلامت باکرامت رکھے، آمین ثُمَّ آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(610) حضرت مولاناسرفراز علی نعیمی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب مسلم مسجد، پیپلزکالونی، سردارآباد ( فیصل آباد) پاکستان)
مَدَنی چینل دِفاعِ اسلام اور تَحفُّظِ عقائداہلسنّت کا زبردست ذریعہ ہے۔ اس چینل کے آغاز سے عام مسلمانوں کے دِلوں میں بھی محبت رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا اِضافہ ہوا ہے۔ عالمِ باعمل جب درسِ قرآن و حدیث بیان فرماتا ہے تو وہ بات دِل میں اُترتی چلی جاتی ہے۔ مَدَنی چینل علمی اور عملی ضروریات کو اَحسَن طریقہ سے پورا کررہا ہے۔ خاص طور پر عشقِ مصطفٰے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّماور سرکار صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی پیاری پیاری سُنَّتیں سیکھنے کو ملتی ہیں ۔ یہی محبتِ مصطفٰیصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمہمارے لیے دُنیاو آخرت میں کامیابی و کامرانی ہے۔
عشقِ سرکار کی اِک شمع جلالو دِل میں
بعد مرنے کے لحد میں بھی اُجالا ہوگا
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(611) حضرت مولانا سرفراز فریدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(صدر مدرس جامعہ نقشبندیہ رضویہ، پاکپتن شریف ، پنجاب، پاکستان)
اہلسنّت کی عظیم دِینی و تبلیغی تحریک دعوتِ اسلامی جہاں ہر شعبہ میں فریضئہ تبلیغ سر اَنجام دے رہی ہے۔ وہاں اس پُرفِتَن دور میں مَدَنی چینل کا اِجرا اِنتہائی خوش آئندہے۔دورِ حاضرمیں فحاشی و عُریانی عروج پر ہے اور مسلمانوں کے جذبہ اِیمانی کو کمزور کرنے کے لیے میڈیا کو اِستعمال کیا جارہا ہے، باطِل قوتیں ہر لمحہ اس میں مصروف ہیں ۔ مَدَنی چینل بگڑے ہوئے معاشرے اور بے حیائی کے ظلماتی دَور میں روشن آفتاب کی طرح ہے۔ اہلسنّت کے عقائد کو بین الاقوامی سطح پر پھیلانے میں مؤثر کردار ادا کررہا ہے۔
اللہربّ العزّت عَزَّوَجَلَّ اس عظیم تحریک اور اس سے وابستگان بالخصوص حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری زید مجدہٗ کو عُروج عطا فرمائے ، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(612) حضرت مولاناعبدالحق توگیروی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(امام و خطیب جامع مسجد فخریہ آستانہ عالیہ خواجہ فخر الدین پاکپتن، پنجاب ، پاکستان )
ہم دعوتِ اسلامی کے بے حد ممنون و مشکور ہیں ، جس کی جانب سے مَدَنی چینل کا آغاز ہوا۔ اس سے پہلے بھی حضرت قبلہ امیر اہلسنّت زید مجدہٗ کی اہلسنّت وجماعت اور عوامِ اہلسنّت پر بے حد خدمات اور اِحسانِ عظیم ہے ۔ انہوں نے اپنا قیمتی وقت مدنی ماحول کیلئے وقف کررکھا ہے۔آپ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کے ذریعے عوام کے سینوں کو مدینہ بنارہے ہیں ۔ اب مَدَنی چینل کے چلائے جانے سے ہم اہلسنّت وجماعت کی خواتین بھی اس سے مُستَفِید ہو سکیں گی۔ جس کیلئے ہم سب ممنون ہیں ۔
ہم دُعا گو ہیں کہ اللہ تعالٰی امیر اہلسنّت دامت برکا تہم العا لیہ کی عمر دراز فرمائے ، ان کی تمام تردِینی خدمات کو شرِفِ قَبُولیت عطا کرے اوردعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کو دن دُونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے، آمین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(613) حضرت مولاناحافظ قاری عبدالستار صاحب مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد عمر فاروق، پاکپتن شریف ، پنجاب، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل ایک بَہُت اچھا چینل ہے اور یہ مولانا محمد الیاس قادری صاحب کا اہلسنّت وجماعت پر بَہُت بڑا اِحسان ہے۔ مَدَنی چینل نے بُرائی کو روکنے میں بَہُت حد تک معاونت کی ہے اور عقائدِ اہلسنّت کا تَحفُّظ کیا ہے۔ مَدَنی چینل کے سبھی سلسلے بَہُت پیارے ہیں اور یہ علمِ دین سیکھنے، سکھانے کا بَہُت بڑا ذریعہ ہے۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ امیر اہلسنّت مولانا محمد الیاس قادری دامت برکا تہم العالیہ اور مَدَنی چینل کو شاد و آباد رکھے اور انہیں یونہی دِین کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنے کیلئے کوشاں رہنے کی توفیق عطا فرمائے، امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کا سایہ اہلسنّت پر دراز فرمائے ، آمین ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع