30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فیض بانٹے گی۔ بچی بچہ، مردوزن، جوان بوڑھا جس کا اِسلام سے کچھ لگاؤ ہوگا وہ حُضُور علیہ الصَّلوٰۃ والسلام کی محبت سے سرشار ہوگا، وہ جس وقت چاہے گا اس مَدَنی چینل سے مُستَفِیدہوگا، اَحکامِ اسلام سیکھے گا، وُضُو، تیمم، غسل، نماز، روزہ ، زکوٰۃ اور حج کے فرائض و واجبات، سُنَن و مُستَحبات کے علاوہ اِسلام سے مُتعلّقہ ہمہ مسائل سے واقفیت حاصل کرسکے گا۔ نیز آپ کو معلوم ہے کہ دعوتِ اسلامی سے وابستہ اَفراد گلی گلی، کوچہ کوچہ، نگر نگر، شہر شہراور ملک ملک سُنّتوں کا پیغام پہنچانے اور سُنّتوں کے اِحیاء کیلئے پُر خُلُوص، سرکار صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی محبت سے بھرپور اور دِینی جذبہ سے مَعْمُور ہو کر کام کررہے ہیں ۔ اللہ تعالٰی ان کی عُمروں میں بَرَکت عطا فرمائے اور ان کی کاوش کو قبول فرمائے۔
اہلِ اسلام سے دَست بستہ گزارش ہے کہ اِسلام سے وابستگی رکھنے والے ہر فرد پر لازم ہے وہ ایسی مذہبی، غیر سیاسی خالصتاً اِسلامی تحریک میں شریک ہو کر اپنی دُنیا اور آخرت سنواریں ۔ خُصُوصاًاس کے مَدَنی چینل سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کریں ۔ اِس پُرفِتَن اورنازک دور میں نام نہاد اِسلام کو بدنام کرنے والی تحاریک سے بچیں۔خُصُوصاً اپنے بچوں اور بچیوں کو قرآن و حدیث سے وابستہ مذکورہ مَدَنی تحریک سے مُتَعارِف کرائیں ۔ دوبارہ اِلتجا و درخواست ہے کہ دینِ اسلام کی ترویج اور نشرو اِشاعت کرنے والے دعوت ِ اسلامی کے مَدَنی چینل سے ضرور فائدہ اُٹھائیں اوراپنے عقائد و اَعمال کو دُرُست کریں ۔امیر اہلسنّت حضرت مولانا محمد الیاس عطار ؔقادری رضوی اور ان کے معاونین کا مَدَنی چینل کے نام سے خالصتاً اِسلامی عقائد و اَعمال اور دِینی اَحکام و معاملات کو گھر گھر دَر دَر تک پہنچانے کیلئے ٹی وی چینل کا آغاز کرنا عوامِ اہلسنّت پر ایک عظیم اِحسان ہے، اور موجودہ دور کی ایک اَہم ضرورت کو پورا کرنے کے مترادف ہے۔ اللہ تعالٰی ایسے نیک کام کرنے والے ہر فرد کو عمر خضر عطا فرمائے ، اور حُبِّ نبی اور عشقِ رسُول پاک صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے سرشار ہو کر کام کرنے کی توفیق بخشے، آمین۔
جو عالم ایجاد میں صاحبِ ایجاد ہو ہر دور میں کرتا ہے طواف اس کا زمانہ
وہی ہے صاحبِ امروز جس نے اپنی ہمت سے زمانے کے سمندر سے نکالا گوہر فرد
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(599) حضرت مولانا قاری محمد صابر حسین چشتی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد دربار سید شاہ محسن کمال رحمۃ اللہ علیہ قبولہ شریف ، پاکپتن شریف، پنجاب، پاکستان)
اِتفاقاً ایک دِن بازار گیا تو ایک دُکان میں مَدَنی چینل پرمُبلِّغ دعوتِ اسلامی بیان فرمارہے تھے کہ فلاں مُفسِّرنے فلاں آیت کے تحت لکھا ہے اور اہلسنّت وجماعت کے اکابرین میں سے فلاں بُزُرگ نے فرمایا ہے۔ ان دِنوں میڈیا پر جن بڑے بڑ ے مقررین کا ہولڈ ہے۔ ہم نے نہیں سنا کہ انہوں نے کبھی کہا ہو فلاں مُفسِّرنے یہ فلاں آیت کے تحت لکھا ہے، اوراہلسنّت وجماعت کے اکابرین میں سے فلاں بُزُرگ نے فرمایا ہے۔
بندئہ نا چیزکو یہ بیان سن کر بَہُت زیادہ خوشی ہوئی کہ مَدَنی چینل کے ذریعے لوگوں میں اکابرینِ اہلسنّت کی تقاریرسُننے اور تحاریر پڑھنے کا جذبہ پیدا ہوگا، اور چار صفحے پڑھ کرمُحَقِّق ہونے کا دعویٰ کرنے والوں سے بچیں گے۔ خداوند کریم عَزَّوَجَلَّ صدقہ نعلینِ سرکار صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمدعوت ِ اسلامی کو اور زیادہ نوازے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(600) حضرت مولاناپیر محمد ارشد سُبحانی قادری اُویسی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(بانی و سرپرست اعلیٰ بزمِ فیضانِ سبحانیہ تلوکرانوالہ ، ضلع بھکر، پنجاب، پاکستان)
بِحَمْدِاللہ تَعَالٰی ہماری پیاری اور میٹھی میٹھی تبلیغِ قرآن وسُنَّت کی بین الاقوامی غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کا وُجُود اہلسنّت و جماعت کیلئے فضلِ خدا جلَّ جلالہٗ ہے اور اس بابَرَکت و باعظمت تحریک دعوتِ اسلامی کے بانی و سرپرستِ اعلیٰ ، عالمِ اسلام کی بلند پایہ اور عظیم رُوحانی شخصیت، اِمام العاشقین ، بُرہان الواصلِین ، عالمِ باعمل ، شیخِ طریقت ، امیراہلسنّت حضرت علامہ ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی کی ذاتِ والا صفات اہلسنّت وجماعت کے لیے ایک عظیم ترین سرمایہ ہے۔ فقیرنے اپنے اساتذئہ کرام حُضُور مُفسِّر اعظم پاکستان، خلیفہ ٔ مجاز شہزادئہ اعلیٰ حضرت مفتی اعظم ہند، امام المحدّثین، پانچ ہزار سے زائد کُتُب و رِسائل کے عظیم مُصنف، اُستاذ العرب والعجم حضرت علامہ الحاج ابوالصالح محمد فیض احمد اُویسیمُدَّظِلُّہٗ بہاولپور اور مناظرِعرب وعجم، اسیرِدیارِ حبیب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم مُفسِّرقرآن، آسمانِ تحقیق کے نیرتاباں ، شہبازِ طریقت ، رہبرشریعت حضرت علامہ الحاج المفتی ابوالرضا اللہ بخش چشتی مجدِّدی قادریمُدَّظِلُّہٗ ، بانی و سرپرست اعلیٰ انجمن سپاہ مصطفیٰ پاکستان سے بھی حُضُور امیر اہلسنّت قبلہ عطارؔ قادری مُدَّظِلُّہٗ کی بَہُت تعریف سُنی ہے۔
حُضُور امیر اہلسنّت مُدَّظِلُّہٗ عصرِحاضرکے اکابراولِیاءے کرام میں سے ہیں ۔ آپ جیسی عظیم ہستی کی رفاقت صدیوں میں مُیسّر آتی ہے۔ آپ کا نعم البدل فی زمانہ بَہُت مشکل بلکہ نایاب ہے۔ آپ دامت برکاتہم العالیہ میں ایک ایسی کشش پائی جاتی ہے کہ ہر دیکھنے والے کی آنکھوں میں سماجاتے ہیں اور ہر ملنے والے کے دِل میں اُترجاتے ہیں ۔حُضُور امیر اہلسنّت قبلہ عطارؔ قادری صاحب نے لاکھوں ، کروڑوں اِنسانوں کو جادئہ حق پر گامزن کیا، آپ کی دِینی، مذہبی اور مَسلکی خدمات قابلِ تحسین ہیں ۔ حال ہی میں مَدَنی چینل کا جو آغاز ہوا ہے یہ بھی خدمتِ دین اور مسلک ِ حق اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالٰی عنہ کے فروغ کیلئے ایک بہترین ذریعہ ہے۔ آجکل میڈیا اور مَدَنی چینل کے ذریعے اِسلام کی تبلیغ و اشاعت بطریقِ احسن کی جاسکتی ہے ، کیونکہ یہ میڈیا کا دور ہے، دُشمنانِ اسلام نے میڈیا ہی کے ذریعے بُرائی اور بے حیائی کو فروغ دیا ہے اور مسلمانوں کے اِیمان پر ڈاکہ ڈالنے کی ناپاک کوشش کی ہے مگر حُضُور امیر اہلسنّت ، قبلہ عطارؔ قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی نے دُشمنانِ اسلام کی اس ناپاک سازش کو بھانپتے ہوئے اس کارُخ بھی موڑ دیا ہے۔الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے فحاشی اور بُرائی کو فروغ دے کر مسلمانوں کو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع